Mutaliya-e-Quran - At-Tawba : 67
اَلْمُنٰفِقُوْنَ وَ الْمُنٰفِقٰتُ بَعْضُهُمْ مِّنْۢ بَعْضٍ١ۘ یَاْمُرُوْنَ بِالْمُنْكَرِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمَعْرُوْفِ وَ یَقْبِضُوْنَ اَیْدِیَهُمْ١ؕ نَسُوا اللّٰهَ فَنَسِیَهُمْ١ؕ اِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ
اَلْمُنٰفِقُوْنَ : منافق مرد (جمع) وَالْمُنٰفِقٰتُ : اور منافق عورتیں بَعْضُهُمْ : ان میں سے بعض مِّنْ : سے بَعْضٍ : بعض کے يَاْمُرُوْنَ : وہ حکم دیتے ہیں بِالْمُنْكَرِ : برائی کا وَيَنْهَوْنَ : اور منع کرتے ہیں عَنِ : سے لْمَعْرُوْفِ : نیکی وَيَقْبِضُوْنَ : اور بند رکھتے ہیں اَيْدِيَهُمْ : اپنے ہاتھ نَسُوا : وہ بھول بیٹھے اللّٰهَ : اللہ فَنَسِيَهُمْ : تو اس نے انہیں بھلا دیا اِنَّ : بیشک الْمُنٰفِقِيْنَ : منافق (جمع) هُمُ : وہ (ہی) الْفٰسِقُوْنَ : نافرمان (جمع)
منافق مرد اور منافق عورتیں سب ایک دوسرے کے ہم رنگ ہیں برائی کا حکم دیتے ہیں اور بھلائی سے منع کرتے ہیں اور اپنے ہاتھ خیر سے روکے رکھتے ہیں یہ اللہ کو بھول گئے تو اللہ نے بھی انہیں بھلا دیا یقیناً یہ منافق ہی فاسق ہیں
اَلْمُنٰفِقُوْنَ [ منافق مرد ] وَالْمُنٰفِقٰتُ [ اور منافق عورتیں ] بَعْضُهُمْ [ ان کے بعض ] مِّنْۢ بَعْضٍ ۘ [ بعض میں سے ہیں (یعنی ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں )] يَاْمُرُوْنَ [ وہ لوگ ترغیب دیتے ہیں ] بِالْمُنْكَرِ [ برائی کی ] وَيَنْهَوْنَ [ اور منع کرتے ہیں ] عَنِ لْمَعْرُوْفِ [ بھلائی سے ] وَيَقْبِضُوْنَ [ اور سیکڑتے ہیں ] اَيْدِيَهُمْ ۭ [ اپنے ہاتھوں کو ] نَسُوا [ وہ لوگ بھول گئے ] اللّٰهَ [ اللہ کو ] فَنَسِيَهُمْ ۭ [ تو وہ (یعنی اللہ ) بھول گیا ان کو ] اِنَّ [ بیشک ] الْمُنٰفِقِيْنَ [ منافق لوگ ] هُمُ الْفٰسِقُوْنَ : ہی نافرمانی کرنے والے ہیں ]
Top