Al-Qurtubi - Faatir : 7
اَلَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ١ؕ۬ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ كَبِیْرٌ۠   ۧ
اَلَّذِيْنَ كَفَرُوْا : جن لوگوں نے کفر کیا لَهُمْ : ان کے لیے عَذَابٌ شَدِيْدٌ : سخت عذاب وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : اور جو لوگ ایمان لائے وَعَمِلُوا : اور انہوں نے عمل کیے الصّٰلِحٰتِ : اچھے لَهُمْ : ان کے لیے مَّغْفِرَةٌ : بخشش وَّاَجْرٌ : اور اجر كَبِيْرٌ : بڑا
جنہوں نے کفر کیا ان کے لئے سخت عذاب ہے اور جو ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ان کے لئے بخشش اور بڑا ثواب ہے
آیت : الذین کفروا لھم عذاب شدید، الذین یہ اصحاب سے بدل ہے تو یہ محل جر میں ہوگا یا یہ حذبہ سے بدل ہے تو یہ محل نصب میں ہوگا یا یہ وائو سے بدل ہوگا تو یہ محل رفع میں واقع ہوگا۔ ایک چوتھا قول ہے اور وہ سب سے اچھا ہے کہ یہ مبتدا ہونے کی حیثیت سے مر فوع ہے اور اس کی خبر آیت : لھم عذاب شدید ہے گویا اللہ تعالیٰ نے اس کی موافقت کی حالت کو بیان کیا کلام میں من اصحب السعیر پر مکمل ہوجائے گی، پھر نئی کلام شروع کی فرمایا : آیت : الذین کفروا لھم عذاب شدید۔ آیت : والذین امنوا و عملوا الصلحت مبتدا ہونے کی حیثیت سے محل رفع میں ہے اس کی خبر آیت : لھم مغفرۃ و اجر کبیر ہے ان کے گناہوں کی بخشش اور جنت ہے۔
Top