Tafseer-e-Majidi - Faatir : 7
اَلَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ١ؕ۬ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ كَبِیْرٌ۠   ۧ
اَلَّذِيْنَ كَفَرُوْا : جن لوگوں نے کفر کیا لَهُمْ : ان کے لیے عَذَابٌ شَدِيْدٌ : سخت عذاب وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : اور جو لوگ ایمان لائے وَعَمِلُوا : اور انہوں نے عمل کیے الصّٰلِحٰتِ : اچھے لَهُمْ : ان کے لیے مَّغْفِرَةٌ : بخشش وَّاَجْرٌ : اور اجر كَبِيْرٌ : بڑا
جو لوگ کافر ہوگئے ان کے لئے سخت عذاب ہے اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لئے مغفرت اور بڑا اجر ہے،12۔
12۔ (آیت) ” الذین کفروا “۔ یہ پہلا گروہ وہی ہے، جس نے دعوت شیطانی کو قبول کرلیا۔ (آیت) ’ والذین امنوا وعملوا الصلحت “۔ یہ دوسرا گروہ وہی ہے، جو دعوت شیطانی سے الگ الگ رہا۔ (آیت) ” لھم مغفرۃ واجر کبیر “۔ آیت سے معلوم ہورہا ہے کہ مغفرت تو مرتب ہوگی (آیت) ” ایمان “ پر اور اجر کبیر مرتب ہوگا اعمال صالح پر (کبیر)
Top