Tafseer-e-Saadi - An-Naml : 69
قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِیْنَ
قُلْ : فرما دیں سِيْرُوْا : چلو پھر تم فِي الْاَرْضِ : زمین میں فَانْظُرُوْا : پھر دیکھو كَيْفَ : کیا كَانَ : ہوا عَاقِبَةُ : انجام الْمُجْرِمِيْنَ : مجرم (جمع)
کہہ دو کہ ملک میں چلو پھرو دیکھو کہ گنہگاروں کا کیا انجام ہوا ہے ؟
(آیت 69 اللہ تعالیٰ نے ان امور کی صداقت، جن کے بارے میں انبیاء ومرسلین نے خبر دی ہے، آگاہ کرتے ہوئے فرمایا : (قل سیروا فی الرض فانظرو کیف کان عاقبۃ المجرمین) ” کہہ دیجئے ! زمین میں چل پھر کر دیکھو، مجرمین کا انجام کیا ہوا ؟ “ پس آپ کوئی ایسا مجرم نہیں پائیں گے جو اپنے جرائم پر ڈٹا رہا ہو اور اس کا بدترین انجام نہ ہوا ہو۔ اللہ تبارک و تعالیٰ اسے ایسی سزا دیتا ہے جو اس کے احوال کے لائق ہوتی ہے۔
Top