Siraj-ul-Bayan - Al-Anbiyaa : 50
وَ هٰذَا ذِكْرٌ مُّبٰرَكٌ اَنْزَلْنٰهُ١ؕ اَفَاَنْتُمْ لَهٗ مُنْكِرُوْنَ۠   ۧ
وَھٰذَا : اور یہ ذِكْرٌ : نصیحت مُّبٰرَكٌ : بابرکت اَنْزَلْنٰهُ : ہم نے اسے نازل کیا اَفَاَنْتُمْ : تو کیا تم لَهٗ : اس کے مُنْكِرُوْنَ : منکر (جمع)
اور یہ ذکر (قرآن) مبارک ہے جسے ہم نے اتارا ہے سو کیا تم اس کے منکر ہو (ف 2) ۔
2) اہل کتاب سے خطاب ہے ، کہ جب قرآن بھی صحف سابقہ کی طرح اللہ کی کتاب ہے اور اس میں نصیحت و برکت کا سامان وافر موجود ہے ، تو پھر یہ محرومی کیوں ہے کہ تم اس کو نہیں مانتے کیا اسی وجہ سے کہ دلوں میں ایمان کی روشنی باقی نہیں رہی ، اور خوف خدا کا خیال اٹھ گیا ہے ۔ حل لغات : رشدہ : پیغمبرانہ فراست ۔ التماثیل : جمع تمثال ، مورتیاں ۔
Top