Tadabbur-e-Quran - Al-Ahzaab : 47
وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ بِاَنَّ لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ فَضْلًا كَبِیْرًا
وَبَشِّرِ : اور خوشخبری دیں الْمُؤْمِنِيْنَ : مومنوں (جمع) بِاَنَّ : یہ کہ لَهُمْ : ان کے لیے مِّنَ اللّٰهِ : اللہ (کی طرف) سے فَضْلًا : فضل كَبِيْرًا : بڑا
اور مومنوں کو بشارت دو کہ ان کے لئے اللہ کی طرف سے ایک بہت بڑا فضل ہے۔
وبشر المومنین بان لھم من اللہ فضلا کبیرا (47) یہ آ کے بشیر، ہونے کا پہلو واضح فرمایا کہ جو لوگ آ کی دعوت پر ایمان لائیں ان کو خوش خبری دیجئے کہ وہ مخالفوں کی مخالفت اور حالات کی نامساعدت سے ہراساں نہ ہوں۔ ان پر اللہ کی طرف سے ایک عظیم فضل ہونیوالا ہے اگر وہ اپنے ایمان پر ثابت قدم رہے۔
Top