Tadabbur-e-Quran - An-Najm : 62
فَاسْجُدُوْا لِلّٰهِ وَ اعْبُدُوْا۠۩  ۞   ۧ
فَاسْجُدُوْا : پس سجدہ کرو لِلّٰهِ : اللہ کے لیے وَاعْبُدُوْا : اور عبادت کرو
(ہوش میں آئو) اللہ ہی کو سجدہ اور اسی کی بندگی کرو)
(فاسجدو اللہ واعبدوا (62) یعنی خیریت چاہتے ہو تو جاگو اور دوسرے دیوانوں دیوتائوں کو چھوڑ کر اپنے رب ہی کو سجدہ اور اسی کی بندگی کرو۔ اس کے سوا کوئی اور اس آفت سے نجات دینے والا نہیں بنے گا۔ اس سورة کا آغاز ستاروں کے ہبوط و سجود سے ہوا تھا اور اس کا اختتام اللہ ہی کے لیے سجدہ اور اس کی عبادت کی دعوت پر ختم ہوا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ان سطور پر اس سورة کی تفسیر تمام ہوئی (فالحمدللہ علی ذلک)۔ رحمان آباد۔ 23 جولائی 1977 ء۔ 6 شعبان 1397 ھ
Top