Tafheem-ul-Quran - Al-Ghaafir : 54
هُدًى وَّ ذِكْرٰى لِاُولِی الْاَلْبَابِ
هُدًى : ہدایت وَّذِكْرٰى : اور نصیحت لِاُولِي الْاَلْبَابِ : عقل مندوں کے لیے
جو عقل و دانش رکھنے والوں کے لیے ہدایت و نصیحت تھی۔70
سورة الْمُؤْمِن 70 یعنی جس طرح موسیٰ کا انکار کرنے والے اس نعمت و برکت سے محروم رہ گئے اور ان پر ایمان لانے والے بنی اسرائیل ہی کتاب کے وارث بنائے گئے، اسی طرح اب جو لوگ تمہارا انکار کریں گے وہ محروم ہوجائیں گے اور تم پر ایمان لانے والوں ہی کو یہ سعادت نصیب ہوگی کہ قرآن کے وارث ہوں اور دنیا میں ہدایت کے علمبردار بن کر اٹھیں۔
Top