Tafseer-al-Kitaab - An-Nisaa : 151
اُولٰٓئِكَ هُمُ الْكٰفِرُوْنَ حَقًّا١ۚ وَ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابًا مُّهِیْنًا
اُولٰٓئِكَ : یہی لوگ هُمُ : وہ الْكٰفِرُوْنَ : کافر (جمع) حَقًّا : اصل وَاَعْتَدْنَا : اور ہم نے تیار کیا ہے لِلْكٰفِرِيْنَ : کافروں کے لیے عَذَابًا : عذاب مُّهِيْنًا : ذلت کا
تو ایسے لوگ پکے کافر ہیں اور کافروں کے لئے ہم نے رسوا کن عذاب تیار کر رکھا ہے۔
[91] جو لوگ نہ اللہ کو مانتے ہیں نہ اس کے رسولوں کو اور وہ جو اللہ کو مانتے ہیں اور رسولوں کو نہیں مانتے اور وہ جو کسی رسول کو مانتے ہیں اور کسی رسول کو نہیں مانتے یہ سب کے سب کافر ہیں کیونکہ جب ایک کا انکار ہوا تو بقیہ رسولوں کی بھی تکذیب ہوگئی جو کہ ضد ہے تصدیق اور ایمان کی۔
Top