Urwatul-Wusqaa - Ar-Ra'd : 35
مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ١ؕ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ؕ اُكُلُهَا دَآئِمٌ وَّ ظِلُّهَا١ؕ تِلْكَ عُقْبَى الَّذِیْنَ اتَّقَوْا١ۖۗ وَّ عُقْبَى الْكٰفِرِیْنَ النَّارُ
مَثَلُ : کیفیت الْجَنَّةِ : جنت الَّتِيْ : وہ جو کہ وُعِدَ : وعدہ کیا گیا الْمُتَّقُوْنَ : پرہیزگار (جمع) تَجْرِيْ : بہتی ہیں مِنْ تَحْتِهَا : اس کے نیچے لْاَنْهٰرُ : نہریں اُكُلُهَا : اس کے پھل دَآئِمٌ : دائم وَّظِلُّهَا : اور اس کا سایہ تِلْكَ : یہ عُقْبَى : انجام الَّذِيْنَ اتَّقَوْا : پرہیزگاروں (جمع) وَّعُقْبَى : اور انجام الْكٰفِرِيْنَ : کافروں النَّارُ : جہنم
متقی انسانوں کے لیے جس جنت کا وعدہ کیا گیا ہے اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک باغ ہے اور اس کے تلے نہریں رواں ہیں اس کے پھل دائمی ہیں اس کے درختوں کی چھاؤں بھی ہمیشگی کی ہے ، یہ ان لوگوں کا انجام ہے جنہوں نے تقویٰ کی راہ اختیار کی اور کافروں کا انجام آگ ہے
جنتی زندگی کا وعدہ الٰہی تو صرف پرہیزگاروں اور متقی انسانوں ہی سے ہے 57 ؎ جنت کا وعدہ ان لوگوں سے ہے جو متقی اور پرہیزگار ہیں کہ برائیوں سے خود بچتے ہیں اور دوسروں کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ خود نیکیاں کماتے ہیں اور دوسروں کو نیکیاں کمانے کی دعوت دیتے ہیں۔ ان کو اس انعام میں جو کچھ دیا جائے گا وہ باغات ہی تو ہوں گے جن کے نے چا نہریں بہہ رہی ہوں گی اور ان کے پھل خاص وقتوں کے نہیں ہوں گے بلکہ ہمیشہ رہنے والے ہوں گے اور ان کا مزہ ہمیشہ ایک ہی جیسا رہے گا ایسا نہیں کہ ان کو سٹوروں میں بند کر کے ان کی زندگی کو بڑھا لیا گیا ہو لیکن ان کے مزے خراب ہوچکے ہوں اور وہ درخت بھی ایسے درخت ہوں گے جن پر خزاں نہیں آئے گی اور پت جھڑ میں ان کے پتے بھی نہیں گریں گے یہ انجام ان لوگوں کا بیان کیا جا رہا ہے جو صحیح معنوں میں متقی اور پرہیزگار ہیں اور رہے منکرین تو ان کیلئے آتش دوزخ تیا رکی گئی ہے۔ گویا اس آیت میں صاف صاف دونوں راستوں کا یعنی کفر و ضلالت اور ایمان و ہدایت کا انجام بتا دیا کہ ایک کا نتیجہ دائمی سکھ ہے اور دوسرے کا مستقل دکھ تاکہ کسی کو اس باب میں اشتباہ نہ رہے۔ خیال رہے کہ تقویٰ کی اولین شرط کفر و شرک سے احتیاط ہے۔ اس کی وضاحت قرآن کریم میں بار بار آ چکی ہے کہ جنگ کی کوئی نعمت عارضی نہیں جس کو فنا ہو اور نہ ہی کوئی راحت وہاں زائل ہوگی کہ آج ہے لیکن کل رہے گی یا نہیں ؟ بلکہ مستقل رہے گی۔
Top