Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 38
فَجُمِعَ السَّحَرَةُ لِمِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍۙ
فَجُمِعَ : پس جمع کیے گئے السَّحَرَةُ : جادوگر لِمِيْقَاتِ : مقررہ وقت پر يَوْمٍ : ایک دن مَّعْلُوْمٍ : جانے پہچانے (معین)
چناچہ (ایسا ہی کیا گیا) جادوگر ایک معین دن (مقرر وقت) پر جمع کیے گئے
ماہرین فن کی خدمات حاصل کرلی گئیں اور ان کو ایک مقررہ وقت پر طلب کرلیا گیا : 38۔ فرعون درباریوں کی بات پر لگ گیا اور اس طرح اس نے ان کا مشورہ قبول کرتے ہوئے یوم الزینۃ کا جو قبطیوں کے ہاں ایک جشن کا دن مقرر تھا اسی دن کو جمع ہونا طے کرلیا معلوم ہوتا ہے کہ جو دلائل موسیٰ (علیہ السلام) نے فرعون کے دربار میں درباریوں کے سامنے دیئے تھے ان کا چرچا لوگوں میں چل نکلا تھا اور لوگ بھی اس میں دلچسپی لینے لگے تھے اور فرعون نے بھی ماہر فن طلب کئے تھے جو موسیٰ (علیہ السلام) کو دندان شکن جواب دے کر خاموش کردیں اس واقعہ کی تفصیل پیچھے بہت سے مقامات پر گزر چکی ہیں خصوصا سورة الاعراف آیت 115 تا 120 ‘ سورة طہ آیت 65 تا 70 میں اس مظاہرہ کی مکمل رواداد بیان کی گئی ہے جو دن کے وقت سب کی آنکھوں کے سامنے ہوا اور اس کا نتیجہ بہرحال موسیٰ (علیہ السلام) کے حق میں رہا ۔ جس کی صورت حال اس طرح ہوئی جیسا کہ آگے ذکر آرہا ہے ،
Top