Urwatul-Wusqaa - Ar-Rahmaan : 44
یَطُوْفُوْنَ بَیْنَهَا وَ بَیْنَ حَمِیْمٍ اٰنٍۚ
يَطُوْفُوْنَ بَيْنَهَا : گردش کریں گے اس کے درمیان وَبَيْنَ : اور درمیان حَمِيْمٍ : کھولتے پانی کے اٰنٍ : جو سخت گرم ہوگا۔ شدید گرم ہوگا
(وہ گنہگار) دوزخ اور اس کے کھولتے ہوئے پانی کے درمیان پھریں گے
وہ دوزخ اور اس کے کھولتے ہوئے پانی کے درمیان پھریں گے 44 (ان) کی اصل ا ن ی ہے۔ گھولتا پانی پانی۔ اسم فاعل کا صیغہ ہے۔ اس کی مؤنث انیۃ اور جمع اناء ہے۔ اہل دوزخ کے متعلق کہا جارہا ہے کہ وہ دوزخ میں آئیں جائیں گے اور وہاں کھولتے ہوئے پانی میں ہوں گے۔ مطلب یہ ہے کہ جب اہل دوزخ گھبرا کر ادھر ادھر پانی کی تلاش میں بھاگیں گے تو ان کو کھولتا پانی دستیاب ہوگا اور اس کو پینے پر مجبور ہوں گے۔ وہ پانی کیا ہے ؟ ایسا ہی جیسے پگھلا ہوا تانبا ہوتا ہے جو ان کے مونہوں کو بھی جھلس دے گا اور پیٹ میں پہنچ کر بھی کھولتا رہے گا۔
Top