Urwatul-Wusqaa - Ar-Rahmaan : 45
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۠   ۧ
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ : تو ساتھ کون سی نعمتوں کے رَبِّكُمَا : اپنے رب کی تم دونوں تُكَذِّبٰنِ : تم دونوں جھٹلاؤ گے
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
پھر تم دونوں پروردگار کی کون کون سے نشانیوں کی تکذیب کرو گے۔ 54 یہ وہی ترجیع ہے جو بار بار پیش کی جارہی ہے کہ آج تم اس دنیا کی زندگی کے پیچھے اندھے اور بہرے ہو کر بھاگ رہے ہو اور آنے والے کل کا تم کو خیال تک بھی نہیں لیکن کل جب دوزخ میں تم کو جھونکا جائے گا تو کیا اس وقت بھی تم تکذیب ہی کرو گے ؟ آخر یہ تکذیب کب تک کرو گے اور کن کن نشانات کی کرو گے۔
Top