Urwatul-Wusqaa - Al-Haaqqa : 11
اِنَّا لَمَّا طَغَا الْمَآءُ حَمَلْنٰكُمْ فِی الْجَارِیَةِۙ
اِنَّا : بیشک ہم لَمَّا : جب طَغَا الْمَآءُ : بلندی میں تجاوز کرگیا پانی حَمَلْنٰكُمْ : سوار کیا ہم نے تم کو فِي الْجَارِيَةِ : کشتی میں
جب پانی میں طغیانی آئی تو ہم نے تم کو کشتی میں سوار کر دیا
جب پانی میں طغیانی آئی تو ہم نے تم کو کشتی میں سوار کر دیا 11 ؎ قوم فرعون اور اس سے پہلی قوموں کی طرف اشارہ کیا تھا اور پہلی قوموں کے بعض ناموں کا بھی ذکر کیا گیا تھا۔ اب قوم نوح کا ذکر اشارتاً کیا گیا ہے کیونکہ طغیانی جو آئی تھی وہ نوح (علیہ السلام) ہی کی قوم پر آئی تھی اور نوح (علیہ السلام) اور ان پر ایمان لانے والے لوگوں کے لئے جو کشتی تیار کروائی گئی تھی اس کشتی پر ان کو سوار کر کے اس طوفان سے بچالیا گیا تھا اور زیر نظر آیت میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔
Top