Tafseer-e-Usmani - Ash-Shu'araa : 66
ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِیْنَؕ
ثُمَّ : پھر اَغْرَقْنَا : ہم نے غرق کردیا الْاٰخَرِيْنَ : دوسروں کو
پھر ڈبا دیا ہم نے ان دوسروں کو5
5 یعنی فرعونی لشکر بھی قریب آگیا اور دریا میں راستے بنے ہوئے دیکھ کر بنی اسرائیل کے بعد بےسوچے سمجھے گھس پڑا۔ جب تمام لشکر دریا کی لپیٹ میں آگیا، فوراً خدا کے حکم سے پانی کے پہاڑ ایک دوسرے سے مل گئے۔ یہ قصہ پہلے گزر چکا ہے۔
Top