Tafseer-e-Haqqani - Ash-Shu'araa : 82
وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ لَا تَكُنْ فِیْ ضَیْقٍ مِّمَّا یَمْكُرُوْنَ
وَ : اور لَا تَحْزَنْ : تم غم نہ کھاؤ عَلَيْهِمْ : ان پر وَلَا تَكُنْ : اور آپ نہ ہوں فِيْ ضَيْقٍ : تنگی میں مِّمَّا : اس سے جو يَمْكُرُوْنَ : وہ مکر کرتے ہیں
اور غم نہ کر ان پر اور نہ خفا ہو ان کے فریب بنانے سے6 
6  یعنی ان کو سمجھا کر اور بدی کے انجام پر متنبہ کر کے الگ ہوجائیے اگر یہ لوگ نہیں مانتے تو آپ بہت زیادہ غم و تاسف نہ کریں اور نہ ان کے مکرو فریب اور حق کے خلاف تدبیریں کرنے سے تنگدل اور خفا ہوں آپ اپنا فرض ادا کرچکے، اللہ تعالیٰ ایسے ضدی مجرموں سے خود نبٹ لے گا اور جس طرح پہلے مجرموں کو سزائیں دی گئی ہیں ان کو بھی دے گا۔
Top