Tafseer-e-Usmani - Al-A'raaf : 76
قَالَ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا بِالَّذِیْۤ اٰمَنْتُمْ بِهٖ كٰفِرُوْنَ
قَالَ : بولے الَّذِيْنَ : وہ جنہوں نے اسْتَكْبَرُوْٓا : تکبر کیا اِنَّا : ہم بِالَّذِيْٓ : وہ جس پر اٰمَنْتُمْ بِهٖ : تم ایمان لائے اس پر كٰفِرُوْنَ : کفر کرنے والے (منکر)
کہنے لگے وہ لوگ جو متکبر تھے جس پر تم کو یقین ہے ہم ان کو نہیں مانتے1
قوم میں جو بڑے بڑے متکبر سردار اور معاندین تھے وہ غریب اور کمزور مسلمانوں سے استہزاءً کہتے تھے کہ (کیا بڑے آدمی تو آج تک نہ سمجھے ؟ مگر تمہیں معلوم ہوگیا کہ صالح خدا کا بھیجا ہوا ہے ؟ مسلمانوں نے جواب دیا کہ (معلوم ہونا کیا معنیٰ ۔ معلوم تو تم کو بھی ہے) ہاں ہم دل سے قبول کرکے اس پر ایمان لاچکے ہیں۔ متکبرین اس حکیمانہ جواب سے کھسیانے ہو کر بولے کہ جس چیز کو تم نے مان لیا ہے ہم ابھی تک اسے نہیں مانتے۔ پھر بھلا تمہارے جیسے چند خستہ حال آدمیوں کا ایمان لے آنا کونسی بڑی کامیابی ہے۔
Top