مشکوٰۃ المصابیح - جنت اور دوزخ کی تخلیق کا بیان۔ - حدیث نمبر 5625
وعنه أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : كان زكرياء نجارا . رواه مسلم
کمانا انبیاء کی سنت ہے :
اور حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا حضرت زکریا (علیہ السلام) نجار (یعنی بڑھئی) تھے (مسلم)

تشریح
مطلب یہ کہ وہ بڑھئی کا کام کرتے تھے اور اپنی روزی اپنے ہاتھ کی محنت سے پیدا کرتے تھے۔ پس اس حدیث میں اور اس حدیث میں جو اوپر حضرت داؤد (علیہ السلام) سے متعلق گذری، یہ دلیل ہے کہ کمانا اور محنت ومشقت کے ذریعہ اپنا حلال رزق حاصل کرنا انیباء (علیہم السلام) کی سنت میں سے ہے۔
Top