مسند امام احمد - موضوع موجود نہیں - حدیث نمبر 22726
مسنگ
موضوع موجود نہیں
حضرت علی بن شیبان ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی کریم ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی نماز سے فارغ ہو کر نبی کریم ﷺ نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ صف کے پیچھے اکیلا کھڑا ہوا نماز پڑھ رہا ہے تو نبی کریم ﷺ ٹھہر گئے جب وہ آدمی بھی نماز سے فارغ ہوگیا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا تم اپنی نماز ازسر نو پڑھو کیونکہ صف کے پیچھے اکیلے کھڑے ہوئے آدمی کی نماز نہیں ہوتی۔
Top