مسند امام احمد - حضرت عمروبن امیہ ضمیری (رض) کی حدیثیں - حدیث نمبر 21446
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا حَيْوَةُ أَخْبَرَنَا عَيَّاشُ بْنُ عَبَّاسٍ أَنَّ كُلَيْبَ بْنَ صُبْحٍ حَدَّثَهُ أَنَّ الزِّبْرِقَانَ حَدَّثَهُ عَنْ عَمِّهِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ فَنَامَ عَنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ حَتَّى طَلَعَتْ الشَّمْسُ لَمْ يَسْتَيْقِظُوا وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَدَأَ بِالرَّكْعَتَيْنِ فَرَكَعَهُمَا ثُمَّ أَقَامَ الصَّلَاةَ فَصَلَّى
حضرت عمروبن امیہ ضمیری ؓ کی حدیثیں
حضرت عمرو بن امیہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم نبی کریم ﷺ کے ساتھ کسی سفر میں تھے نبی کریم ﷺ فجر کی وقت سوتے رہے اور طلوع آفتاب تک کوئی بیدار نہ ہوسکا پھر نبی کریم ﷺ نے سے قضاء کرتے ہوئے پہلے دو سنتیں پڑھیں پھر نماز کھڑی کر کے نماز فجر پڑھائی۔
Top