Al-Quran-al-Kareem - Saad : 11
جُنْدٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُوْمٌ مِّنَ الْاَحْزَابِ
جُنْدٌ : ایک لشکر مَّا : جو هُنَالِكَ : یہاں مَهْزُوْمٌ : شکست خوردہ مِّنَ الْاَحْزَابِ : گروہوں میں سے
(یہ) ایک حقیر سا لشکر ہے، لشکروں میں سے، جو اس جگہ شکست کھانے والا ہے۔
جُنْدٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُوْمٌ مِّنَ الْاَحْزَابِ : ”جُنْدٌ“ پر تنوین تقلیل و تحقیر کے لیے ہے اور ”مَّا“ اس کی مزید تاکید کے لیے ہے، جیسے کہا جاتا ہے : ”أَکَلْتُ شَیْءًا مَا، أَيْ شَیْءًا قَلِیْلًا“ ”میں نے تھوڑی سی چیز کھائی۔“ ”جُنْدٌ مَّا“ ایک حقیر سا لشکر۔ ”هُنَالِكَ“ وہاں، اس جگہ، یعنی اللہ تعالیٰ کے رسول کے مقابلے میں۔ ”الْاَحْزَابِ“ ”حِزْبٌ“ کی جمع ہے، یعنی مختلف لشکر، جماعتیں۔ یعنی خدائی اختیارات کی ڈینگیں مارنے والے اور مختلف جماعتوں اور لشکروں سے جمع ہونے والے اس حقیر سے لشکر کی بساط ہی کیا ہے۔ یہ تو جب بھی میدان میں آیا شکست کھانے والا ہے، جیسا کہ سورة قمر میں فرمایا : (سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ) [ القمر : 45 ] ”عنقریب یہ جماعت شکست کھائے گی اور یہ لوگ پیٹھیں پھیر کر بھاگیں گے۔“ بدر کے دن آپ ﷺ ”سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ“ کہتے ہوئے میدان کی طرف بڑھے، پھر احد، خندق، فتح مکہ ہر موقع پر ایسا ہی ہوا کہ لشکر کفار نے منہ کی کھائی۔
Top