Tafseer-e-Baghwi - Yaseen : 28
وَ مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلٰى قَوْمِهٖ مِنْۢ بَعْدِهٖ مِنْ جُنْدٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَ مَا كُنَّا مُنْزِلِیْنَ
وَمَآ اَنْزَلْنَا : اور نہیں اتارا عَلٰي : پر قَوْمِهٖ : اس کی قوم مِنْۢ بَعْدِهٖ : اس کے بعد مِنْ جُنْدٍ : کوئی لشکر مِّنَ : سے السَّمَآءِ : آسمان وَمَا كُنَّا : اور نہ تھے ہم مُنْزِلِيْنَ : اتارنے والے
اور ہم نے اس کے بعد اس کی قوم پر کوئی لشکر نہیں اتارا اور نہ ہم اتارنے والے تھے ہی
تفسیر 28۔ ، وما انزلنا علی قومہ من بعدہ من جند من السماء ، یہاں جند سے مراد فرشتے ہیں ۔ ، وماکنا منزلین، کہ ہم تمہاری ہلاکت کے لیے اس طرح نہ کرتے کہ فرشتے بھیجیں ۔ ہاں احد میں جو ہم نے بھیجے تھے وہ ان کے گمان کے مطابق آسان اور ان کی عظمت کے لیے تھا۔ ، وما انزلنا علی قومہ من بعدہ ، حبیب نجارکو قتل کرنے کے بعد جو فرشتوں کی فوج بھیجی ۔ اس طرح پہلے قوم پر نہیں بھیجی یعنی جو عذاب ماقبل امتوں پر فرشتوں کے ذریعے کیے گئے جیسے طوفان، کڑک آندھی نازل کی ۔ پھر ان کی سزاکوبیان کیا۔
Top