Tafseer-e-Baghwi - Yaseen : 51
وَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَاِذَا هُمْ مِّنَ الْاَجْدَاثِ اِلٰى رَبِّهِمْ یَنْسِلُوْنَ
وَنُفِخَ : اور پھونکا جائے گا فِي الصُّوْرِ : صور میں فَاِذَا هُمْ : تو یکایک وہ مِّنَ : سے الْاَجْدَاثِ : قبریں اِلٰى رَبِّهِمْ : اپنے رب کی طرف يَنْسِلُوْنَ : دوڑیں گے
اور (جس وقت) صور پھونکا جائے گا یہ قبروں سے (نکل کر) اپنے پروردگار کی طرف دوڑ پڑیں گے
51، ونفخ فی الصور، اس سے مراد نفخہ ثانیہ ہے۔ نفخہ اولی اور نفخہ ثانیہ کے درمیان چالیس سال کا عرصہ ہوگا۔ ، فاذاھم من الاجداث، اس سے مراد قبروں سے اٹھنا ہے۔ اجداث جمع ہے جدث کی۔ ، الی ربھم ینسلون، ان کو قبروں سے زندہ کرکے اٹھایا جائے گا ۔ اسی وجہ سے لڑکے کے لیے کہاجاتا ہے کہ وہ ماں کے پیٹ سے پیدا ہوتی ہے۔
Top