Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 47
وَ نَادٰۤى اَصْحٰبُ الْاَعْرَافِ رِجَالًا یَّعْرِفُوْنَهُمْ بِسِیْمٰىهُمْ قَالُوْا مَاۤ اَغْنٰى عَنْكُمْ جَمْعُكُمْ وَ مَا كُنْتُمْ تَسْتَكْبِرُوْنَ
وَنَادٰٓي : اور پکاریں گے اَصْحٰبُ : والے الْاَعْرَافِ : اعراف رِجَالًا : کچھ آدمی يَّعْرِفُوْنَهُمْ : وہ انہیں پہچان لیں گے بِسِيْمٰىهُمْ : ان کی پیشانی سے قَالُوْا : وہ کہیں گے مَآ اَغْنٰى : نہ فائدہ دیا عَنْكُمْ : تمہیں جَمْعُكُمْ : تمہارا جتھا وَمَا : اور جو كُنْتُمْ تَسْتَكْبِرُوْنَ : تم تکبر کرتے تھے
وہ اللہ تعالیٰ وہ ہے جس نے تم کو ایک جاندار سے پیدا کیا اور اسی جاندار سے اس کا جوڑا بنادیا تاکہ وہ آدم (علیہ السلام) اس سے سکون و اطمینان حاصل کرے پھر جب مرد عورت سے ہم فراش ہوا تو عورت کو ہلکا سا حمل رہ گیا کہ وہ اس حمل کو لئے ہوئے چلتی پھرتی رہی پھ جب وہ زیادہ بوجھل ہوگئی تو دونوں میاں بیوی اللہ سے جو ان دونوں کا رب ہے یوں دعا کرنے لگے کہ اگر تو نے ہم کو صحیح سالم بچہ عنایت کیا تو ہم تیرا بڑا ہی احسان مانیں گے۔
189 وہ اللہ تعالیٰ وہ ہے اور اس کی شان ایسی ہے جس نے تم کو نفسِ واحدہ اور ایک جاندار سے پیدا کیا یعنی سب کو حضرت آدم (علیہ السلام) سے پیدا کیا اور اسی جاندار سے اس کا جوڑا بنایا یعنی حضرت آدم (علیہ السلام) سے ان کی بیوی حواؔ کو نکالا تاکہ وہ آدم (علیہ السلام) اس سے سکون و اطمینان حاصل کرے جیسا کہ عام طور پر مردو عورت میں باہمی انس ہوتا ہے پھر جب مرد عورت سے ہم بستر اور ہم فراش ہوا تو عورت کو حمل ہوگیا جو ابتدائً ہلکا سا تھا کہ وہ اس حمل کو لئے ہوئے ہر طرف چلتی پھرتی رہی پھر جب وہ زیادہ بوجھل ہوگئی تو دونوں میاں بیوی اللہ تعالیٰ سے جو ان کا رب ہے یوں دعا کرنے لگے کہ اگر تو نے ہم کو صحیح سالم بچہ عنایت فرمایا اور صحیح اولاد عطا فرمائی تو یقیناً ہم تیرا احسان مانیں گے اور خوب شکر گزار رہیں گے۔
Top