Kashf-ur-Rahman - Al-Kahf : 92
ثُمَّ اَتْبَعَ سَبَبًا
ثُمَّ : پھر اَتْبَعَ : وہ پیچھے پڑا سَبَبًا : ایک سامان
پھر وہ ایک اور راہ پر ہوگیا۔
-92 پھر وہ ایک اور سفر کے ساز و سامان کے پیچھے لگا اور ایک راہ ہو لیا۔ یعنی پھر مشرق کے سفر سے فارغ ہو کر اور ایک سفر کا ساز و سامان کرنے لگا اور ساز و سامان مہیا کر کے ایک تیسرا سفر اختیار کیا یہ سفر غالباً شمال کی جانب ہوگا جیسا کہ عام مفسرین کا خیال ہے لیکن قرآن کریم میں کوئی تصریح اس سفر کے سمت کی نہیں ہے۔
Top