Madarik-ut-Tanzil - Yaseen : 62
وَ لَقَدْ اَضَلَّ مِنْكُمْ جِبِلًّا كَثِیْرًا١ؕ اَفَلَمْ تَكُوْنُوْا تَعْقِلُوْنَ
وَلَقَدْ اَضَلَّ : اور تحقیق گمراہ کردیا مِنْكُمْ : تم میں سے جِبِلًّا : مخلوق كَثِيْرًا ۭ : بہت سی اَفَلَمْ تَكُوْنُوْا تَعْقِلُوْنَ : سو کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے ؟
اور اس نے تم میں بہت سی خلقت کو گمراہ کردیا تھا تو کیا تم سمجھتے نہیں تھے ؟
62: وَلَقَدْ اَضَلَّ مِنْکُمْ جِبِلًّا کَثِیْرًا (وہ تم میں ایک کثیر مخلوق کو گمراہ کرچکا) ۔ جبلاؔ جیم کے کسرہ اور باء مک سورة اور تشدید کے ساتھ مدنی، عاصم، سہل نے پڑھا۔ نمبر 2۔ جبلاؔ تخفیف سے شامی اور ابو عمرو نے پڑھا۔ نمبر 3۔ جُبُلاًّ جیم اور باء کے ضمہ اور لام کی تشدید سے یعقوب نے پڑھا۔ نمبر 4۔ جُبُلًا ضمہ جیم و تخفیف لام کے ساتھ دیگر قراء نے پڑھا۔ یہ تمام لغات ہیں معنی تمام کا مخلوق ہے۔ اَفَلَمْ تَکُوْنُوْاتَعْقِلُوْنَ (پس کیا تم نہیں سمجھتے تھے) یہ استفہام تو بیخ کیلئے ہے کہ تم نے عقل سے کیوں کام نہیں لیا۔
Top