Tafseer-e-Majidi - Al-Kahf : 68
وَ كَیْفَ تَصْبِرُ عَلٰى مَا لَمْ تُحِطْ بِهٖ خُبْرًا
وَكَيْفَ : اور کیسے تَصْبِرُ : تو صبر کرے گا عَلٰي : اس پر مَا : جو لَمْ تُحِطْ بِهٖ : تونے احاطہ نہیں کیا اس کا خُبْرًا : واقفیت سے
اور آپ صبر کر بھی کیسے سکتے ہیں ایسے امر پر جو آپ کے احاطہ واقفیت میں نہیں ہے،101۔
101۔ یعنی وہ افعال بظاہر خلاف شریعت ہوں گے، اور آپ کو جب ان کے منشاء صحیح کی اطلاع نہیں تو آپ ان منکرات پر بغیر روک ٹوک کئے کیسے رہ سکتے ہیں ! یہ صاف حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی طرف سے عذر خواہی بھی خود ہی کردی ہے اور آپ کو داروگیر پر معذور قرار دے دیا ہے۔
Top