Tafseer-e-Majidi - Saad : 47
وَ اِنَّهُمْ عِنْدَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَیْنَ الْاَخْیَارِؕ
وَاِنَّهُمْ : اور بیشک وہ عِنْدَنَا : ہمارے نزدیک لَمِنَ : البتہ ۔ سے الْمُصْطَفَيْنَ : چنے ہوئے الْاَخْيَارِ : سب سے اچھے
اور بیشک یہ لوگ ہمارے ہاں منتخب اور سب سے اچھے لوگوں میں ہیں،48۔
48۔ یعنی منتخب مقبولان حق کی صف میں بھی افضل واعلی۔ علماء نے یہیں سے یہ نکالا ہے کہ انبیاء بہترین خلق اللہ ہیں۔ (آیت) ” ابرھیم، اسحق، یعقوب “۔ سب پر حاشیے گزر چکے۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے ساتھ ساتھ حضرت اسحاق ویعقوب (علیہ السلام) کا ذکر انتہائی مدح کے موقع پر ایک اسمعیلی نبی کی زبان سے ادا کرنا بجائے خود ایک دلیل آنحضرت ﷺ کی صداقت کی ہے۔
Top