Mutaliya-e-Quran - Yaseen : 57
لَهُمْ فِیْهَا فَاكِهَةٌ وَّ لَهُمْ مَّا یَدَّعُوْنَۚۖ
لَهُمْ : ان کے لیے فِيْهَا : اس میں فَاكِهَةٌ : میوہ وَّلَهُمْ : اور ان کے لیے مَّا يَدَّعُوْنَ : جو وہ چاہیں گے
ہر قسم کی لذیذ چیزیں کھانے پینے کو ان کے لیے وہاں موجود ہیں، جو کچھ وہ طلب کریں اُن کے لیے حاضر ہے
لَهُمْ فِيْهَا [ان کے لئے ہوگا اس میں ] فَاكِهَةٌ [پھل ] وَّلَهُمْ مَّا [اور ان کے لئے ہوگاوہ جو ] يَدَّعُوْنَ [وہ مانگیں گے ] ۔ ک ہـ (س) فکہا خوش طبع، ہنسنے ہنسانے والا ہونا۔ فکہ صفت ہے۔ خوش طبع۔ خود پسند۔ اکڑ باز۔ وَاِذَا انْقَلَبُوْٓا اِلٰٓى اَهْلِهِمُ انْقَلَبُوْا فَكِهِيْنَ (اور جب بھی وہ پلٹتے ہیں اپنے گھر والوں کی طرف پلٹتے ہوئے) 83/31 ۔ فاکہ اسم الفاعل ہے۔ ینسنے ہنسانے والا۔ زیر مطالعہ آیت۔ 55 فاکہۃ ج فواکہ۔ یہ فاکہ کا مؤنث ہے۔ ہر قسم کا پھل جس کو کھا کر طبیعت خوش ہو۔ زیر مطالعہ آیت، 57 ۔
Top