Ruh-ul-Quran - Yaseen : 51
وَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَاِذَا هُمْ مِّنَ الْاَجْدَاثِ اِلٰى رَبِّهِمْ یَنْسِلُوْنَ
وَنُفِخَ : اور پھونکا جائے گا فِي الصُّوْرِ : صور میں فَاِذَا هُمْ : تو یکایک وہ مِّنَ : سے الْاَجْدَاثِ : قبریں اِلٰى رَبِّهِمْ : اپنے رب کی طرف يَنْسِلُوْنَ : دوڑیں گے
اور صور پھونکا جائے گا تو وہ اچانک قبروں سے نکل کر اپنے رب کی طرف چل پڑیں گے
وَنُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَاِذَا ھُمْ مِّنَ الْاَجْدَاثِ اِلٰی رَبِّھِمْ یَنْسِلُوْنَ ۔ (یٰسٓ: 51) (اور صور پھونکا جائے گا تو وہ اچانک قبروں سے نکل کر اپنے رب کی طرف چل پڑیں گے۔ ) نفخہ ثانیہ کے بعد کی کیفیت پیشِ نظر آیت کریمہ میں آخری نفخہکا ذکر معلوم ہوتا ہے۔ اس سے پہلے ہر چیز تباہ و برباد ہوچکی ہوگی، ہر طرف زندگی کے آثار ختم ہو کر موت کا سناٹا ہوگا۔ پھر اچانک صور پھونکا جائے گا اور جہاں کہیں کوئی شخص دفن ہوا تھا یا موت کا شکار ہوا تھا اسے وہیں سے اٹھایا جائے گا اور وہ اٹھتے ہی میدانِ حشر میں اپنے رب کے سامنے حاضری کے لیے بےساختہ چل پڑے گا۔
Top