Anwar-ul-Bayan - Al-A'raaf : 34
قَالَ یٰقَوْمِ لَیْسَ بِیْ ضَلٰلَةٌ وَّ لٰكِنِّیْ رَسُوْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ
قَالَ : اس نے کہا يٰقَوْمِ : اے میری قوم لَيْسَ : نہیں بِيْ : میرے اندر ضَلٰلَةٌ : کچھ بھی گمراہی وَّلٰكِنِّيْ : اور لیکن میں رَسُوْلٌ : بھیجا ہوا مِّنْ : سے رَّبِّ : رب الْعٰلَمِيْنَ : سارے جہان
تمہیں اپنے پروردگار کے پیغام پہنچاتا ہوں اور تمہاری خیر خواہی کرتا ہوں۔ اور مجھ کو خدا کی طرف سے ایسی باتیں معلوم ہیں جن سے تم بیخبر ہو۔
(7:62) ابلغکم۔ بلغ یبلغ تبلیغ (تفعیل) سے مضارع واحد متکلم ۔ میں تم کو پہنچاتا ہوں۔ کم ضمیر مفعول جمع مذکر حاضر۔ رسلت۔ رسالۃ کی جمع ۔ پیغامات۔
Top