Tafseer-e-Usmani - Yaseen : 17
وَ مَا عَلَیْنَاۤ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ
وَمَا : اور نہیں عَلَيْنَآ : ہم پر اِلَّا : مگر الْبَلٰغُ : پہنچا دینا الْمُبِيْنُ : صاف صاف
اور ہمارا ذمہ یہی ہے پیغام دینا کھول کر10
10  یعنی ہم اپنا فرض ادا کرچکے، خدا کا پیام خوب کھول کر واضح، معقول اور دلنشیں طریقہ سے تم کو پہنچا دیا، اب اتمام حجت کے بعد خود سوچ لو کہ تکذیب و عداوت کا انجام کیا ہونا چاہیے۔
Top