Tafseer-e-Usmani - Yaseen : 44
اِلَّا رَحْمَةً مِّنَّا وَ مَتَاعًا اِلٰى حِیْنٍ
اِلَّا : مگر رَحْمَةً : رحمت مِّنَّا : ہماری طرف سے وَمَتَاعًا : اور فائدہ دینا اِلٰى حِيْنٍ : ایک وقت معین تک
مگر ہم اپنی مہربانی سے اور ان کا کام چلانے کو ایک وقت تک9
9  یعنی یہ مشت استخواں انسان ! دیکھو کیسے خوفناک سمندروں کو کشتی کے ذریعہ عبور کرتا ہے۔ جہاں بڑے بڑے جہازوں کی حقیقت ایک تنکے کے برابر نہیں۔ اگر اللہ اس وقت غرق کرنا چاہے تو کون بچا سکتا ہے اور کون ہے جو فریاد کو پہنچے۔ مگر یہ اس کی مہربانی اور مصلحت ہے کہ اس طرح سب بحری سواریوں کو غرق نہیں کردیتا۔ کیونکہ اس کی رحمت و حکمت مقتضی ہے کہ ایک معین وقت تک دنیا کا کام چلتا رہے۔ افسوس ہے کہ بہت لوگ ان نشانیوں کو نہیں سمجھتے نہ اس کی نعمتوں کو قدر کرتے ہیں۔
Top