Tafseer-e-Usmani - Yaseen : 61
وَّ اَنِ اعْبُدُوْنِیْ١ؔؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ
وَّ اَنِ : اور یہ کہ اعْبُدُوْنِيْ ڼ : تم میری عبادت کرنا ھٰذَا : یہی صِرَاطٌ : راستہ مُّسْتَقِيْمٌ : سیدھا
اور یہ کہ پوجو مجھ کو یہ راہ ہے سیدھی4
4  یعنی اسی دن کے لیے تم کو انبیاء (علیہم السلام) کی زبانی بار بار سمجھایا گیا کہ شیطان لعین کی پیروی مت کرنا جو تمہارا صریح دشمن ہے وہ جہنم میں پہنچائے بغیر نہ چھوڑے گا۔ اگر ابدی نجات چاہتے ہو تو یہ سیدھی راہ پڑی ہوئی ہے اس پر چلے آؤ اور اکیلے ایک خدا کی پرستش کرو۔
Top