14. Ibrahimابراهيم

Abraham · Meccan · 52 ayahs · 7 rukus

Farhat Hashmi

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. الٓرٰ١۫ كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ١ۙ۬ بِاِذْنِ رَبِّهِمْ اِلٰى صِرَاطِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِۙ﴿1﴾

    1. الٓرٰا ل ر
    2. كِتٰبٌیہ ایک کتاب ہے
    3. اَنْزَلْنٰهُنازل کیا ہم نے اس کو
    4. اِلَيْكَتیری طرف
    5. لِتُخْرِجَ النَّاسَتاکہ تو نکالے لوگوں کو
    6. مِنَ الظُّلُمٰتِاندھیروں سے
    7. اِلَي النُّوْرِروشنی کی طرف
    8. بِاِذْنِ رَبِّھِمْان کے رب کے اذن سے
    9. اِلٰي صِرَاطِطرف راستے کے
    10. الْعَزِيْزِزبردست
    11. الْحَمِيْدِتعریف والے (رب کے)
    ا ل ر اے محمدؐ، یہ ایک کتاب ہے جس کو ہم نے تمہاری طرف نازل کیا ہے تاکہ تم لوگوں کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لاؤ، ان کے رب کی توفیق سے، اُس خدا کے راستے پر جو زبردست اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے
  2. اللّٰهِ الَّذِیْ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ وَ وَیْلٌ لِّلْكٰفِرِیْنَ مِنْ عَذَابٍ شَدِیْدِۙ﴿2﴾

    1. اللّٰهِاللہ تعالیٰ
    2. الَّذِيْوہ ذات
    3. لَهٗ مَافِي السَّمٰوٰتِاسی کے لئے ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے
    4. وَمَااور جو
    5. فِيمیں
    6. الْاَرْضِزمین میں ہے
    7. وَوَيْلٌ لِّلْكٰفِرِيْنَاور ہلاکت ہے کافروں کے لئے
    8. مِنْ عَذَابٍ شَدِيْدِۨسخت عذاب سے
    اور زمین اور آسمانوں کی ساری موجودات کا مالک ہے اور سخت تباہ کن سزا ہے قبول حق سے انکار کرنے والوں کے لیے
  3. اِ۟لَّذِیْنَ یَسْتَحِبُّوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا عَلَى الْاٰخِرَةِ وَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ یَبْغُوْنَهَا عِوَجًا١ؕ اُولٰٓئِكَ فِیْ ضَلٰلٍۭ بَعِیْدٍ﴿3﴾

    1. الَّذِيْنَوہ لوگ
    2. يَسْتَحِبُّوْنَجو ترجیح دیتے ہیں
    3. الْحَيٰوةَ الدُّنْيَادنیا کی زندگی کو
    4. عَلَي الْاٰخِرَةِآخرت پر
    5. وَيَصُدُّوْنَاور وہ روکتے ہیں
    6. عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کے راستے سے
    7. وَيَبْغُوْنَھَااور تلاش کرتے ہیں اس میں
    8. عِوَجًاٹیڑھا پن
    9. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    10. فِيْ ضَلٰلٍۢ بَعِيْدٍدور کی گمراہی میں ہیں
    جو دنیا کی زندگی کو آخرت پر ترجیح دیتے ہیں، جو اللہ کے راستے سے لوگوں کو روک رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ راستہ (ان کی خواہشات کے مطابق) ٹیٹرھا ہو جائے یہ لوگ گمراہی میں بہت دور نکل گئے ہیں
  4. وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهٖ لِیُبَیِّنَ لَهُمْ١ؕ فَیُضِلُّ اللّٰهُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ﴿4﴾

    1. وَمَآ اَرْسَلْنَااور نہیں بھیجا ہم نے
    2. مِنْ رَّسُوْلٍکوئی رسول
    3. اِلَّامگر
    4. بِلِسَانِ قَوْمِهٖاس کی قوم کی زبان میں
    5. لِيُبَيِّنَ لَهُمْتاکہ وہ بیان کرے ان کے لئے
    6. فَيُضِلُّ اللّٰهُپس بھٹکا دیتا ہے اللہ
    7. مَنْ يَّشَآءُجس کو چاہتا ہے
    8. وَيَهْدِيْ مَنْ يَّشَآءُاور ہدایت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے
    9. وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُاور وہ زبردست ہے ، حکمت والا ہے
    ہم نے اپنا پیغام دینے کے لیے جب کبھی کوئی رسول بھیجا ہے، اُس نے اپنی قوم ہی کی زبان میں پیغام دیا ہے تاکہ وہ انہیں اچھی طرح کھول کر بات سمجھائے پھر اللہ جسے چاہتا ہے بھٹکا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت بخشتا ہے، وہ بالا دست اور حکیم ہے
  5. وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰیٰتِنَاۤ اَنْ اَخْرِجْ قَوْمَكَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ١ۙ۬ وَ ذَكِّرْهُمْ بِاَیّٰىمِ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوْرٍ﴿5﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. اَرْسَلْنَابھیجا ہم نے
    3. مُوْسٰىموسیٰ کو
    4. بِاٰيٰتِنَآاپنی آیات کے ساتھ
    5. اَنْ اَخْرِجْیہ کہ نکال
    6. قَوْمَكَاپنی قوم کو
    7. مِنَ الظُّلُمٰتِاندھیروں سے
    8. اِلَى النُّوْرِروشنی کی طرف
    9. وَذَكِّرْهُمْاور نصیحت کرو ان کو
    10. بِاَيّٰىمِ اللّٰهِساتھ اللہ کے دنوں کے
    11. اِنَّ فِيْ ذٰلِكَبیشک اس میں
    12. لَاٰيٰتٍالبتہ نشانیاں ہیں
    13. لِّكُلِّواسطے ہر
    14. صَبَّارٍبہت صبر کرنے والے
    15. شَكُوْرٍبہت شکر کرنے والے کے لئے
    ہم اِس سے پہلے موسیٰؑ کو بھی اپنی نشانیوں کے ساتھ بھیج چکے ہیں اسے بھی ہم نے حکم دیا تھا کہ اپنی قوم کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لا اور انہیں تاریخ الٰہی کے سبق آموز واقعات سنا کر نصیحت کر اِن واقعات میں بڑی نشانیاں ہیں ہر اُس شخص کے لیے جو صبر اور شکر کرنے والا ہو
  6. وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهِ اذْكُرُوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ اِذْ اَنْجٰىكُمْ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ یَسُوْمُوْنَكُمْ سُوْٓءَ الْعَذَابِ وَ یُذَبِّحُوْنَ اَبْنَآءَكُمْ وَ یَسْتَحْیُوْنَ نِسَآءَكُمْ١ؕ وَ فِیْ ذٰلِكُمْ بَلَآءٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَظِیْمٌ۠ع﴿6﴾

    1. وَاِذْاور جب
    2. قَالَکہا
    3. مُوْسٰىموسیٰ نے
    4. لِقَوْمِهِاپنی قوم سے
    5. اذْكُرُوْایاد کرو
    6. نِعْمَةَ اللّٰهِاللہ کی نعمت کو
    7. عَلَيْكُمْجو تم پر ہے
    8. اِذْ اَنْجٰىكُمْجب اس نے نجات دی تم کو
    9. مِّنْسے
    10. اٰلِآل
    11. فِرْعَوْنَفرعون (س)
    12. يَسُوْمُوْنَكُمْوہ چکھاتے تھے تم کو
    13. سُوْٓءَ الْعَذَابِبرا عذاب
    14. وَيُذَبِّحُوْنَاور وہ ذبح کرتے تھے
    15. اَبْنَآءَكُمْتمہارے بیٹوں کو
    16. وَيَسْتَحْيُوْنَاور زندہ چھوڑ دیتے تھے
    17. نِسَآءَكُمْتمہاری عورتوں کو
    18. وَفِيْ ذٰلِكُمْاور اس میں
    19. بَلَآءٌآزمائش تھی
    20. مِّنْسے
    21. رَّبِّكُمْتمہارے رب کی طرف سے
    22. عَظِيْمٌبہت بڑی
    یاد کرو جب موسیٰؑ نے اپنی قوم سے کہا "اللہ کے اُس احسان کو یاد رکھو جو اس نے تم پر کیا ہے اس نے تم کو فرعون والوں سے چھڑایا جو تم کو سخت تکلیفیں دیتے تھے، تمہارے لڑکوں کو قتل کر ڈالتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ بچا رکھتے تھے اس میں تمہارے رب کی طرف سے تمہاری بڑی آزمائش تھی
  7. وَ اِذْ تَاَذَّنَ رَبُّكُمْ لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّكُمْ وَ لَئِنْ كَفَرْتُمْ اِنَّ عَذَابِیْ لَشَدِیْدٌ﴿7﴾

    1. وَاِذْاور جب
    2. تَاَذَّنَ رَبُّكُمْخبردار کردیا تمہارے رب نے
    3. لَئِنْ شَكَرْتُمْالبتہ اگر تم شکر کرو گے
    4. لَاَزِيْدَنَّكُمْالبتہ میں ضرور زیادہ دوں گا تم کو
    5. وَلَئِنْ كَفَرْتُمْاور البتہ اگر ناشکری کی تم نے
    6. اِنَّ عَذَابِيْبیشک میرا عذاب
    7. لَشَدِيْدٌالبتہ سخت ہے
    اور یاد رکھو، تمہارے رب نے خبردار کر دیا تھا کہ اگر شکر گزار بنو گے تو میں تم کو اور زیادہ نوازوں گا اور اگر کفران نعمت کرو گے تو میری سزا بہت سخت ہے"
  8. وَ قَالَ مُوْسٰۤى اِنْ تَكْفُرُوْۤا اَنْتُمْ وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا١ۙ فَاِنَّ اللّٰهَ لَغَنِیٌّ حَمِیْدٌ﴿8﴾

    1. وَاور
    2. قَالَکہا
    3. مُوْسٰٓىموسیٰ نے
    4. اِنْ تَكْفُرُوْٓااگر تم کفر کرو
    5. اَنْتُمْتم
    6. وَمَنْ فِي الْاَرْضِاور جو کوئی زمین میں ہے
    7. جَمِيْعًاسارے کے سارے
    8. فَاِنَّ اللّٰهَتو بیشک اللہ تعالیٰ
    9. لَغَنِيٌّ حَمِيْدٌالبتہ بےنیاز، تعریف والا ہے
    اور موسیٰؑ نے کہا کہ "اگر تم کفر کرو اور زمین کے سارے رہنے والے بھی کافر ہو جائیں تو اللہ بے نیاز اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے"
  9. اَلَمْ یَاْتِكُمْ نَبَؤُا الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ قَوْمِ نُوْحٍ وَّ عَادٍ وَّ ثَمُوْدَ١ۛؕ۬ وَ الَّذِیْنَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ١ۛؕ لَا یَعْلَمُهُمْ اِلَّا اللّٰهُ١ؕ جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَرَدُّوْۤا اَیْدِیَهُمْ فِیْۤ اَفْوَاهِهِمْ وَ قَالُوْۤا اِنَّا كَفَرْنَا بِمَاۤ اُرْسِلْتُمْ بِهٖ وَ اِنَّا لَفِیْ شَكٍّ مِّمَّا تَدْعُوْنَنَاۤ اِلَیْهِ مُرِیْبٍ﴿9﴾

    1. اَلَمْ يَاْتِكُمْکیا نہیں آئی تمہارے پاس
    2. نَبَؤُاخبر
    3. الَّذِيْنَان لوگوں کی
    4. مِنْ قَبْلِكُمْجو تم سے پہلے تھے
    5. قَوْمِ نُوْحٍقوم نوح کی
    6. وَّعَادٍاور عاد کی
    7. وَّثَمُوْدَاور ثمود کی
    8. وَالَّذِيْنَاور ان لوگوں کی
    9. مِنْۢ بَعْدِهِمْجو ان کے بعد تھے
    10. لَا يَعْلَمُهُمْنہیں جانتا ان کو
    11. اِلَّا اللّٰهُمگر اللہ
    12. جَآءَتْهُمْآئے ان کے پاس
    13. رُسُلُهُمْان کے رسول
    14. بِالْبَيِّنٰتِساتھ روشن دلائل کے
    15. فَرَدُّوْٓاتو انہوں نے پھیر دیا
    16. اَيْدِيَهُمْاپنے ہاتھوں کو
    17. فِيْٓمیں
    18. اَفْوَاهِهِمْاپنے مونہوں میں
    19. وَقَالُوْٓااور کہا
    20. اِنَّا كَفَرْنَابیشک ہم کفر کرتے ہیں
    21. بِمَآ اُرْسِلْتُمْ بِهٖساتھ اس کے جو بھیجے گئے تم ساتھ اس کے
    22. وَاِنَّااور بیشک ہم
    23. لَفِيْ شَكٍّالبتہ شک میں ہیں
    24. مِّمَّا تَدْعُوْنَنَآاس چیز سے جو تم بلاتے ہو ہم کو
    25. اِلَيْهِاس کی طرف
    26. مُرِيْبٍبےچین ہیں
    کیا تمہیں اُن قوموں کے حالات نہیں پہنچے جو تم سے پہلے گزر چکی ہیں؟ قوم نوحؑ، عاد، ثمود اور اُن کے بعد آنے والی بہت سی قومیں جن کا شمار اللہ ہی کو معلوم ہے؟ اُن کے رسول جب اُن کے پاس صاف صاف باتیں اور کھلی کھلی نشانیاں لیے ہوئے آئے تو اُنہوں نے اپنے منہ میں ہاتھ دبا لیے اور کہا کہ "جس پیغام کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو ہم اس کو نہیں مانتے اور جس چیز کی تم ہمیں دعوت دیتے ہو اُس کی طرف سے ہم سخت خلجان آمیز شک میں پڑے ہوئے ہیں"
  10. قَالَتْ رُسُلُهُمْ اَفِی اللّٰهِ شَكٌّ فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ یَدْعُوْكُمْ لِیَغْفِرَ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَ یُؤَخِّرَكُمْ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ قَالُوْۤا اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا١ؕ تُرِیْدُوْنَ اَنْ تَصُدُّوْنَا عَمَّا كَانَ یَعْبُدُ اٰبَآؤُنَا فَاْتُوْنَا بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ﴿10﴾

    1. قَالَتْکہا
    2. رُسُلُهُمْان کے رسولوں نے
    3. اَفِي اللّٰهِکیا اللہ کے بارے میں
    4. شَكٌّشک کرتے ہو
    5. فَاطِرِ السَّمٰوٰتِپیدا کرنے والا ہے آسمانوں کا
    6. وَالْاَرْضِاور زمین کا
    7. يَدْعُوْكُمْوہ بلاتا ہے تم کو
    8. لِيَغْفِرَ لَكُمْتاکہ وہ بخش دے تم کو
    9. مِّنْ ذُنُوْبِكُمْتمہارے گناہوں میں سے
    10. وَيُؤَخِّرَكُمْاور مؤخر کردے وہ تم کو
    11. اِلٰٓىطرف
    12. اَجَلٍ مُّسَمًّىایک مقررہ وقت تک کے لئے
    13. قَالُوْٓاانہوں نے کہا
    14. اِنْ اَنْتُمْنہیں تم
    15. اِلَّامگر
    16. بَشَرٌ مِّثْلُنَاایک انسان ہو ہم جیسے
    17. تُرِيْدُوْنَتم چاہتے ہو
    18. اَنْ تَصُدُّوْنَاکہ تم روکو ہم کو
    19. عَمَّااس سے جو
    20. كَانَعبادت کرتے
    21. يَعْبُدُعبادت کرتے
    22. اٰبَآؤُنَاہمارے باپ دادا
    23. فَاْتُوْنَاپس لے آؤ ہمارے پاس
    24. بِسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍکوئی کھلی دلیل
    اُن کے رسولوں نے کہا "کیا خدا کے بارے میں شک ہے جو آسمانوں اور زمین کا خالق ہے؟ وہ تمہیں بلا ر =ہا ہے تاکہ تمہارے قصور معاف کرے اور تم کو ایک مدت مقرر تک مہلت دے" اُنہوں نے جواب دیا "تم کچھ نہیں ہو مگر ویسے ہی انسان جیسے ہم ہیں تم ہمیں اُن ہستیوں کی بندگی سے روکنا چاہتے ہو جن کی بندگی باپ دادا سے ہوتی چلی آ رہی ہے اچھا تو لاؤ کوئی صریح سند"
  11. قَالَتْ لَهُمْ رُسُلُهُمْ اِنْ نَّحْنُ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ یَمُنُّ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ١ؕ وَ مَا كَانَ لَنَاۤ اَنْ نَّاْتِیَكُمْ بِسُلْطٰنٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ﴿11﴾

    1. قَالَتْکہا
    2. لَهُمْان کو
    3. رُسُلُهُمْان کے رسولوں نے
    4. اِنْنہیں
    5. نَّحْنُہم
    6. اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْمگر ایک انسان تمہارے جیسے
    7. وَلٰكِنَّ اللّٰهَلیکن اللہ تعالیٰ
    8. يَمُنُّاحسان کرتا ہے
    9. عَلٰي مَنْ يَّشَآءُجس پر چاہتا ہے
    10. مِنْ عِبَادِهٖاپنے بندوں میں سے
    11. وَمَا كَانَ لَنَآاور نہیں ہے ہمارے لئے
    12. اَنْ نَّاْتِيَكُمْکہ ہم آئیں تمہارے پاس
    13. بِسُلْطٰنٍساتھ ایک دلیل کے
    14. اِلَّامگر
    15. بِاِذْنِ اللّٰهِساتھ اللہ کے اذن کے
    16. وَعَلَي اللّٰهِاور اللہ پر
    17. فَلْيَتَوَكَّلِپس چاہیے کہ توکل کریں
    18. الْمُؤْمِنُوْنَایمان لانے والے
    ان کے رسولوں نے ان سے کہا "واقعی ہم کچھ نہیں ہیں مگر تم ہی جیسے انسان لیکن اللہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے نوازتا ہے اور یہ ہمارے اختیار میں نہیں ہے کہ تمہیں کوئی سند لا دیں سند تو اللہ ہی کے اذن سے آسکتی ہے اور اللہ ہی پر اہل ایمان کو بھروسہ کرنا چاہیے
  12. وَ مَا لَنَاۤ اَلَّا نَتَوَكَّلَ عَلَى اللّٰهِ وَ قَدْ هَدٰىنَا سُبُلَنَا١ؕ وَ لَنَصْبِرَنَّ عَلٰى مَاۤ اٰذَیْتُمُوْنَا١ؕ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكِّلُوْنَ۠ع﴿12﴾

    1. وَمَا لَنَآاور کیا ہے ہم کو
    2. اَلَّا نَتَوَكَّلَکہ نہ ہم توکل کریں
    3. عَلَي اللّٰهِاللہ پر ہی
    4. وَقَدْ هَدٰىنَاحالانکہ تحقیق اس نے ہدایت دی ہم کو
    5. سُبُلَنَاہمارے راستوں کی
    6. وَلَنَصْبِرَنَّاور البتہ ہم ضرور صبر کریں گے
    7. عَلٰي مَآاوپر اس کے جو
    8. اٰذَيْتُمُوْنَااذیت دے رہے ہو تم ہم کو
    9. وَعَلَي اللّٰهِاور اللہ پر ہی
    10. فَلْيَتَوَكَّلِپس چاہیے کہ بھروسہ کریں
    11. الْمُتَوَكِّلُوْنَبھروسہ کرنے/ توکل کرنے والے
    اور ہم کیوں نہ اللہ پر بھروسہ کریں جبکہ ہماری زندگی کی راہوں میں اس نے ہماری رہنمائی کی ہے؟ جو اذیتیں تم لوگ ہمیں دے رہے ہو اُن پر ہم صبر کریں گے اور بھروسا کرنے والوں کا بھروسا اللہ ہی پر ہونا چاہیے"
  13. وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِرُسُلِهِمْ لَنُخْرِجَنَّكُمْ مِّنْ اَرْضِنَاۤ اَوْ لَتَعُوْدُنَّ فِیْ مِلَّتِنَا١ؕ فَاَوْحٰۤى اِلَیْهِمْ رَبُّهُمْ لَنُهْلِكَنَّ الظّٰلِمِیْنَۙ﴿13﴾

    1. وَقَالَ الَّذِيْنَاور کہا ان لوگوں نے
    2. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    3. لِرُسُلِهِمْاپنے رسولوں کو
    4. لَنُخْرِجَنَّكُمْالبتہ ہم ضرور نکال دیں گے تم کو
    5. مِّنْ اَرْضِنَآاپنی زمین سے
    6. اَوْ لَتَعُوْدُنَّیا البتہ تم ضرور لوٹو گے
    7. فِيْ مِلَّتِنَاہماری ملت میں
    8. فَاَوْحٰٓىتو وحی کی
    9. اِلَيْهِمْان کی طرف
    10. رَبُّهُمْان کے رب نے
    11. لَنُهْلِكَنَّ الظّٰلِمِيْنَالبتہ ہم ضرور ہلاک کردیں گے ظالموں کو
    آخر کار منکرین نے اپنے رسولوں سے کہہ دیا کہ "یا تو تمہیں ہماری ملت میں واپس آنا ہوگا ورنہ ہم تمہیں اپنے ملک سے نکال دیں گے" تب اُن کے رب نے اُن پر وحی بھیجی کہ "ہم اِن ظالموں کو ہلا ک کر دیں گے
  14. وَ لَنُسْكِنَنَّكُمُ الْاَرْضَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ١ؕ ذٰلِكَ لِمَنْ خَافَ مَقَامِیْ وَ خَافَ وَعِیْدِ﴿14﴾

    1. وَلَنُسْكِنَنَّكُمُاور البتہ ہم ضرور آباد کریں گے تم کو
    2. الْاَرْضَزمین میں
    3. مِنْۢ بَعْدِهِمْان کے بعد
    4. ذٰلِكَیہ
    5. لِمَنْواسطے اس کے ہے جو
    6. خَافَڈرتا ہو
    7. مَقَامِيْمیرے سامنے کھڑے ہونے سے
    8. وَاور
    9. خَافَ وَعِيْدِڈرے میری وعید سے
    اور اُن کے بعد تمہیں زمین میں آباد کریں گے یہ انعام ہے اُس کا جو میرے حضور جواب دہی کا خوف رکھتا ہو اور میری وعید سے ڈرتا ہو"
  15. وَ اسْتَفْتَحُوْا وَ خَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِیْدٍۙ﴿15﴾

    1. وَاسْتَفْتَحُوْااور انہوں نے فیصلہ چاہا
    2. وَخَابَاور نامراد ہوا
    3. كُلُّ جَبَّارٍہر ظالم / جبار
    4. عَنِيْدٍعناد رکھنے والا/ دشمن
    اُنہوں نے فیصلہ چاہا تھا (تو یوں اُن کا فیصلہ ہوا) اور ہر جبار دشمن حق نے منہ کی کھائی
  16. مِّنْ وَّرَآئِهٖ جَهَنَّمُ وَ یُسْقٰى مِنْ مَّآءٍ صَدِیْدٍۙ﴿16﴾

    1. مِّنْ وَّرَآئِهٖاس کے آگے
    2. جَهَنَّمُجہنم ہے
    3. وَيُسْقٰىاور وہ پلایا جائے گا
    4. مِنْ مَّآءٍپانی میں سے
    5. صَدِيْدٍپیپ اور خون کے/ کیچ لہو کا سا
    پھر اس کے بعد آگے اس کے لیے جہنم ہے وہاں اُسے کچ لہو کا سا پانی پینے کو دیا جائے گا
  17. یَّتَجَرَّعُهٗ وَ لَا یَكَادُ یُسِیْغُهٗ وَ یَاْتِیْهِ الْمَوْتُ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ وَّ مَا هُوَ بِمَیِّتٍ١ؕ وَ مِنْ وَّرَآئِهٖ عَذَابٌ غَلِیْظٌ﴿17﴾

    1. يَّتَجَرَّعُهٗگھونٹ گھونٹ پئے گا اس کو
    2. وَلَااور نہیں
    3. يَكَادُقریب
    4. يُسِيْغُهٗکہ نگل سکے اس کو
    5. وَيَاْتِيْهِاور آئے گی اس کے پاس
    6. الْمَوْتُموت
    7. مِنْ كُلِّ مَكَانٍہر جگہ سے
    8. وَّمَا هُوَ بِمَيِّتٍاور نہیں ہوگا وہ مرنے والا
    9. وَاور
    10. مِنْسے
    11. وَّرَآئِهٖاس کے آگے
    12. عَذَابٌ غَلِيْظٌعذاب ہے سخت
    جسے وہ زبردستی حلق سے اتارنے کی کوشش کرے گا اور مشکل ہی سے اتار سکے گا موت ہر طرف سے اس پر چھائی رہے گی مگر وہ مرنے نہ پائے گا اور آگے ایک سخت عذاب اس کی جان کا لاگو رہے گا
  18. مَثَلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ اَعْمَالُهُمْ كَرَمَادِ اِ۟شْتَدَّتْ بِهِ الرِّیْحُ فِیْ یَوْمٍ عَاصِفٍ١ؕ لَا یَقْدِرُوْنَ مِمَّا كَسَبُوْا عَلٰى شَیْءٍ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الضَّلٰلُ الْبَعِیْدُ﴿18﴾

    1. مَثَلُ الَّذِيْنَمثال ان لوگوں کی
    2. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    3. بِرَبِّهِمْاپنے رب کے ساتھ
    4. اَعْمَالُهُمْاعمال ان کے
    5. كَرَمَادِۨراکھ کی طرح
    6. اشْتَدَّتْسخت ہوگئی
    7. بِهِ الرِّيْحُساتھ اس کے آندھی
    8. فِيْمیں
    9. يَوْمٍ عَاصِفٍتیز ہوا کے کسی دن (میں)
    10. لَا يَقْدِرُوْنَنہ قدرت رکھیں گے/ نہ قادر ہوسکیں گے
    11. مِمَّا كَسَبُوْااس میں سے جو انہوں نے کمائی کی
    12. عَلٰي شَيْءٍکسی چیز پر
    13. ذٰلِكَیہی ہے
    14. هُوَوہ
    15. الضَّلٰلُگمراہی
    16. الْبَعِيْدُجو دور کی ہے
    جن لوگوں نے اپنے رب سے کفر کیا ہے ان کے اعمال کی مثال اُس راکھ کی سی ہے جسے ایک طوفانی دن کی آندھی نے اڑا دیا ہو وہ اپنے کیے کا کچھ بھی پھل نہ پا سکیں گے یہی پرلے درجے کی گم گشتگی ہے
  19. اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ١ؕ اِنْ یَّشَاْ یُذْهِبْكُمْ وَ یَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِیْدٍۙ﴿19﴾

    1. اَلَمْ تَرَکیا تم نے دیکھا نہیں
    2. اَنَّ اللّٰهَکہ بیشک اللہ تعالیٰ
    3. خَلَقَپیدا کیا
    4. السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَآسمانوں اور زمین کو
    5. بِالْحَقِّحق کے ساتھ
    6. اِنْ يَّشَاْاگر وہ چاہے
    7. يُذْهِبْكُمْلے جائے تم سب کو
    8. وَاور
    9. يَاْتِلے آئے
    10. بِخَلْقٍ جَدِيْدٍنئی مخلوق
    کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ نے آسمان و زمین کی تخلیق کو حق پر قائم کیا ہے؟ وہ چاہے تو تم لوگوں کو لے جائے اور ایک نئی خلقت تمہاری جگہ لے آئے
  20. وَّ مَا ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ بِعَزِیْزٍ﴿20﴾

    1. وَّمَا ذٰلِكَاور نہیں یہ (بات)
    2. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    3. بِعَزِيْزٍکچھ مشکل/ دشوار
    ایسا کرنا اس پر کچھ بھی دشوار نہیں ہے
  21. وَ بَرَزُوْا لِلّٰهِ جَمِیْعًا فَقَالَ الضُّعَفٰٓؤُا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا كُنَّا لَكُمْ تَبَعًا فَهَلْ اَنْتُمْ مُّغْنُوْنَ عَنَّا مِنْ عَذَابِ اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ١ؕ قَالُوْا لَوْ هَدٰىنَا اللّٰهُ لَهَدَیْنٰكُمْ١ؕ سَوَآءٌ عَلَیْنَاۤ اَجَزِعْنَاۤ اَمْ صَبَرْنَا مَا لَنَا مِنْ مَّحِیْصٍ۠ع﴿21﴾

    1. وَبَرَزُوْااور بےنقاب ہوں گے
    2. لِلّٰهِاللہ کے لئے
    3. جَمِيْعًاسب کے سب
    4. فَقَالَ الضُّعَفٰٓؤُاتو کہیں گے کمزور لوگ
    5. لِلَّذِيْنَان لوگوں سے
    6. اسْتَكْبَرُوْٓاجنہوں نے تکبر کیا
    7. اِنَّا كُنَّابیشک ہم تھے
    8. لَكُمْ تَبَعًاتمہارے لئے تابع
    9. فَهَلْتو کیا
    10. اَنْتُمْ مُّغْنُوْنَتم بچانے والے ہو
    11. عَنَّاہم کو
    12. مِنْ عَذَابِ اللّٰهِاللہ کے عذاب سے
    13. مِنْ شَيْءٍکچھ بھی
    14. قَالُوْاوہ کہیں گے
    15. لَوْ هَدٰىنَااگر ہدایت دیتا ہم کو
    16. اللّٰهُاللہ
    17. لَهَدَيْنٰكُمْالبتہ ہم بھی ہدایت دیتے تم کو
    18. سَوَآءٌبرابر ہے
    19. عَلَيْنَآہم پر
    20. اَجَزِعْنَآخواہ ہم جزع و فزع کریں
    21. اَمْ صَبَرْنَایا ہم صبر کریں
    22. مَانہیں ہے
    23. لَنَاہمارے لئے
    24. مِنْ مَّحِيْصٍکوئی پناہ گاہ
    اور یہ لوگ جب اکٹھے اللہ کے سامنے بے نقاب ہوں گے تو اُس وقت اِن میں سے جو دنیا میں کمزور تھے و ہ اُن لوگوں سے جو بڑے بنے ہوئے تھے، کہیں گے "دنیا میں ہم تمہارے تابع تھے، اب کیا تم اللہ کے عذاب سے ہم کو بچانے کے لیے بھی کچھ کرسکتے ہو؟"وہ جواب دیں گے "اگر اللہ نے ہمیں نجات کی کوئی راہ دکھائی ہوتی تو ہم ضرور تمہیں بھی دکھا دیتے اب تو یکساں ہے، خواہ ہم جزع فزع کریں یا صبر، بہرحال ہمارے بچنے کی کوئی صورت نہیں"
  22. وَ قَالَ الشَّیْطٰنُ لَمَّا قُضِیَ الْاَمْرُ اِنَّ اللّٰهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِّ وَ وَعَدْتُّكُمْ فَاَخْلَفْتُكُمْ١ؕ وَ مَا كَانَ لِیَ عَلَیْكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ اِلَّاۤ اَنْ دَعَوْتُكُمْ فَاسْتَجَبْتُمْ لِیْ١ۚ فَلَا تَلُوْمُوْنِیْ وَ لُوْمُوْۤا اَنْفُسَكُمْ١ؕ مَاۤ اَنَا بِمُصْرِخِكُمْ وَ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُصْرِخِیَّ١ؕ اِنِّیْ كَفَرْتُ بِمَاۤ اَشْرَكْتُمُوْنِ مِنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّ الظّٰلِمِیْنَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿22﴾

    1. وَقَالَ الشَّيْطٰنُاور کہے گا شیطان
    2. لَمَّاجب
    3. قُضِيَفیصلہ کردیا جائے گا
    4. الْاَمْرُکام کا
    5. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    6. وَعَدَكُمْوعدہ کیا تم سے
    7. وَعْدَ الْحَقِّوعدہ سچا
    8. وَوَعَدْتُّكُمْاور میں نے وعدہ کیا تم سے
    9. فَاَخْلَفْتُكُمْتو میں نے خلاف کیا تم سے
    10. وَمَا كَانَاور نہ تھا
    11. لِيَ عَلَيْكُمْمیرے لئے تم پر
    12. مِّنْ سُلْطٰنٍکوئی زور
    13. اِلَّآمگر
    14. اَنْ دَعَوْتُكُمْیہ کہ میں نے بلایا تم کو
    15. فَاسْتَجَبْتُمْ لِيْپس تم نے لبیک کہا مجھ کو
    16. فَلَا تَلُوْمُوْنِيْپس نہ تم ملامت کرو مجھے
    17. وَلُوْمُوْٓااور ملامت کرو
    18. اَنْفُسَكُمْاپنے نفسوں کو
    19. مَآ اَنَانہیں میں
    20. بِمُصْرِخِكُمْفریاد رس تمہارے لئے
    21. وَمَآ اَنْتُمْاور نہیں تم
    22. بِمُصْرِخِيَّفریاد رسی کرنے والے میرے لئے
    23. اِنِّىْبیشک میں
    24. كَفَرْتُانکار کیا میں نے
    25. بِمَآ اَشْرَكْتُمُوْنِساتھ اس کے جو شریک ٹھہرایا تم نے مجھے
    26. مِنْ قَبْلُاس سے پہلے
    27. اِنَّ الظّٰلِمِيْنَبیشک ظالم لوگ
    28. لَهُمْان کے لئے
    29. عَذَابٌ اَلِيْمٌعذاب ہے درد ناک
    اور جب فیصلہ چکا دیا جائے گا تو شیطان کہے گا "حقیقت یہ ہے کہ اللہ نے جو وعدے تم سے کیے تھے و ہ سب سچے تھے اور میں نے جتنے وعدے کیے ان میں سے کوئی بھی پورا نہ کیا میرا تم پر کوئی زور تو تھا نہیں، میں نے اِس کے سوا کچھ نہیں کیا کہ اپنے راستے کی طرف تمہیں دعوت دی اور تم نے میری دعوت پر لبیک کہا اب مجھے ملامت نہ کرو، اپنے آپ ہی کو ملامت کرو یہاں نہ میں تمہاری فریاد رسی کر سکتا ہوں اور نہ تم میر ی اس سے پہلے جو تم نے مجھے خدائی میں شریک بنا رکھا تھا میں اس سے بری الذمہ ہوں، ایسے ظالموں کے لیے درد ناک سزا یقینی ہے"
  23. وَ اُدْخِلَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْ١ؕ تَحِیَّتُهُمْ فِیْهَا سَلٰمٌ﴿23﴾

    1. وَاُدْخِلَ الَّذِيْنَاور داخل کئے جائیں گے وہ لوگ
    2. اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
    3. وَعَمِلُوااور انہوں نے عمل کئے
    4. الصّٰلِحٰتِاچھے
    5. جَنّٰتٍباغوں میں
    6. تَجْرِيْبہتی ہیں
    7. مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُان کے نیچے سے نہریں
    8. خٰلِدِيْنَہمیشہ رہنے والے ہیں
    9. فِيْهَاان میں
    10. بِاِذْنِ رَبِّهِمْاپنے رب کے اذن سے
    11. تَحِيَّتُهُمْدعائے خیر ان کی
    12. فِيْهَااس میں
    13. سَلٰمٌسلام سے ہوگی
    بخلاف اس کے جو لوگ دنیا میں ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں وہ ایسے باغوں میں داخل کیے جائیں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی وہاں وہ اپنے رب کے اذن سے ہمیشہ رہیں گے، اور وہاں ان کا استقبال سلامتی کی مبارک باد سے ہوگا
  24. اَلَمْ تَرَ كَیْفَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا كَلِمَةً طَیِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَیِّبَةٍ اَصْلُهَا ثَابِتٌ وَّ فَرْعُهَا فِی السَّمَآءِۙ﴿24﴾

    1. اَلَمْ تَرَکیا تم نے دیکھا انہیں
    2. كَيْفَکس طرح
    3. ضَرَبَ اللّٰهُبیان کی اللہ نے
    4. مَثَلًاایک مثال
    5. كَلِمَةً طَيِّبَةًپاکیزہ بات
    6. كَشَجَرَةٍمانند درخت کے
    7. طَيِّبَةٍپاکیزہ
    8. اَصْلُهَاجڑ اس کی
    9. ثَابِتٌمضبوط ہے
    10. وَّفَرْعُهَااور شاخیں اس کی
    11. فِي السَّمَآءِآسمان میں ہیں
    کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ نے کلمہ طیبہ کو کس چیز سے مثال دی ہے؟ اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک اچھی ذات کا درخت، جس کی جڑ زمین میں گہری جمی ہوئی ہے اور شاخیں آسمان تک پہنچی ہوئی ہیں
  25. تُؤْتِیْۤ اُكُلَهَا كُلَّ حِیْنٍۭ بِاِذْنِ رَبِّهَا١ؕ وَ یَضْرِبُ اللّٰهُ الْاَمْثَالَ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ﴿25﴾

    1. تُؤْتِيْٓدیتا ہے
    2. اُكُلَهَاپھل اپنے
    3. كُلَّ حِيْنٍۢہر وقت / ہر آن
    4. بِاِذْنِ رَبِّهَااپنے رب کے اذن سے
    5. وَيَضْرِبُ اللّٰهُاور بیان کرتا ہے اللہ
    6. الْاَمْثَالَمثالیں
    7. لِلنَّاسِلوگوں کے لئے
    8. لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُوْنَشاید کہ وہ نصیحت پکڑیں
    ہر آن وہ اپنے رب کے حکم سے اپنے پھل دے رہا ہے یہ مثالیں اللہ اس لیے دیتا ہے کہ لوگ اِن سے سبق لیں
  26. وَ مَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِیْثَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِیْثَةِ اِ۟جْتُثَّتْ مِنْ فَوْقِ الْاَرْضِ مَا لَهَا مِنْ قَرَارٍ﴿26﴾

    1. وَمَثَلُاور مثال
    2. كَلِمَةٍ خَبِيْثَةٍناپاک کلمے کی
    3. كَشَجَرَةٍ خَبِيْثَةِۨمانند ناپاک درخت کے ہے
    4. اجْتُثَّتْاکھاڑا گیا
    5. مِنْسے
    6. فَوْقِ الْاَرْضِزمین کے اوپر (سے)
    7. مَا لَهَانہیں اس کے لئے
    8. مِنْ قَرَارٍکوئی قرار
    اور کلمہ خبیثہ کی مثال ایک بد ذات درخت کی سی ہے جو زمین کی سطح سے اکھاڑ پھینکا جاتا ہے، اُس کے لیے کوئی استحکام نہیں ہے
  27. یُثَبِّتُ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ فِی الْاٰخِرَةِ١ۚ وَ یُضِلُّ اللّٰهُ الظّٰلِمِیْنَ١ۙ۫ وَ یَفْعَلُ اللّٰهُ مَا یَشَآءُ۠ع﴿27﴾

    1. يُثَبِّتُ اللّٰهُثابت رکھتا ہے اللہ
    2. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاان لوگوں کو جو ایمان لائے
    3. بِالْقَوْلِ الثَّابِتِساتھ ثابت بات کے
    4. فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَادنیا کی زندگی میں
    5. وَاور
    6. فِيمیں
    7. الْاٰخِرَةِآخرت میں
    8. وَيُضِلُّ اللّٰهُ الظّٰلِمِيْنَاور بھٹکاتا ہے اللہ ظالموں کو
    9. وَيَفْعَلُ اللّٰهُاور کرتا ہے اللہ
    10. مَاجو
    11. يَشَآءُوہ چاہتا ہے
    ایمان لانے والوں کو اللہ ایک قول ثابت کی بنیاد پر دنیا اور آخرت، دونوں میں ثبات عطا کرتا ہے، اور ظالموں کو اللہ بھٹکا دیتا ہے اللہ کو اختیار ہے جو چاہے کرے
  28. اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ بَدَّلُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ كُفْرًا وَّ اَحَلُّوْا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِۙ﴿28﴾

    1. اَلَمْ تَرَکیا تم نے دیکھا نہیں
    2. اِلَى الَّذِيْنَان لوگوں کی طرف
    3. بَدَّلُوْا نِعْمَةَ اللّٰهِجنہوں نے بدل دی اللہ کی نعمت
    4. كُفْرًاکفر سے
    5. وَّاَحَلُّوْااور لا اتارا
    6. قَوْمَهُمْاپنی قوم کو
    7. دَارَ الْبَوَارِہلاکت کے گھر میں
    تم نے دیکھا اُن لوگوں کو جنہوں نے اللہ کی نعمت پائی اور اُسے کفران نعمت سے بدل ڈالا اور (اپنے ساتھ) اپنی قوم کو بھی ہلاکت کے گھر میں جھونک دیا
  29. جَهَنَّمَ١ۚ یَصْلَوْنَهَا١ؕ وَ بِئْسَ الْقَرَارُ﴿29﴾

    1. جَهَنَّمَجہنم میں
    2. يَصْلَوْنَهَاجھلیس گے اس میں
    3. وَبِئْسَ الْقَرَارُاور برا ٹھکانہ ہے
    یعنی جہنم، جس میں وہ جھلسے جائیں گے اور وہ بد ترین جائے قرار ہے
  30. وَ جَعَلُوْا لِلّٰهِ اَنْدَادًا لِّیُضِلُّوْا عَنْ سَبِیْلِهٖ١ؕ قُلْ تَمَتَّعُوْا فَاِنَّ مَصِیْرَكُمْ اِلَى النَّارِ﴿30﴾

    1. وَجَعَلُوْا لِلّٰهِاور انہوں نے بنالئے اللہ کے لئے
    2. اَنْدَادًاکچھ شریک
    3. لِّيُضِلُّوْاتاکہ وہ بھٹکادیں
    4. عَنْسے
    5. سَبِيْلِهٖاس کے راستے (سے)
    6. قُلْ تَمَتَّعُوْاکہہ دیجئے فائدہ اٹھا لو
    7. فَاِنَّ مَصِيْرَكُمْتو بیشک تمہارا لوٹنا
    8. اِلَى النَّارِآگ کی طرف ہے
    اور اللہ کے کچھ ہمسر تجویز کر لیے تاکہ وہ انہیں اللہ کے راستے سے بھٹکا دیں اِن سے کہو، اچھا مزے کر لو، آخرکار تمہیں پلٹ کر جانا دوزخ ہی میں ہے
  31. قُلْ لِّعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یُقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ یُنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ سِرًّا وَّ عَلَانِیَةً مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ یَوْمٌ لَّا بَیْعٌ فِیْهِ وَ لَا خِلٰلٌ﴿31﴾

    1. قُلْکہہ دیجئے
    2. لِّعِبَادِيَمیرے بندوں سے
    3. الَّذِيْنَان لوگوں سے
    4. اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
    5. يُقِيْمُوا الصَّلٰوةَوہ قائم کریں نماز
    6. وَيُنْفِقُوْااور خرچ کریں
    7. مِمَّا رَزَقْنٰهُمْاس میں سے جو رزق دیا ہم نے ان کو
    8. سِرًّا وَّعَلَانِيَةًچھپ کر اور ظاہری طور پر
    9. مِّنْ قَبْلِاس سے پہلے
    10. اَنْ يَّاْتِيَکہ آجائے
    11. يَوْمٌوہ دن
    12. لَّا بَيْعٌنہیں کوئی تجارت
    13. فِيْهِاس میں
    14. وَلَا خِلٰلٌاور نہ کوئی دوستی
    اے نبیؐ، میرے جو بندے ایمان لائے ہیں اُن سے کہہ دو کہ نماز قائم کریں اور جو کچھ ہم نے اُن کو دیا ہے، اُس میں سے کھلے اور چھپے (راہ خیر میں) خرچ کریں قبل اِس کے کہ وہ دن آئے جس میں نہ خرید و فروخت ہوگی اور نہ دوست نوازی ہوسکے گی
  32. اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخْرَجَ بِهٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزْقًا لَّكُمْ١ۚ وَ سَخَّرَ لَكُمُ الْفُلْكَ لِتَجْرِیَ فِی الْبَحْرِ بِاَمْرِهٖ١ۚ وَ سَخَّرَ لَكُمُ الْاَنْهٰرَۚ﴿32﴾

    1. اَللّٰهُاللہ
    2. الَّذِيْوہ ذات ہے
    3. خَلَقَجس نے پیدا کیا
    4. السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَآسمانوں اور زمین کو
    5. وَاَنْزَلَاور اتارا
    6. مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
    7. مَآءًپانی
    8. فَاَخْرَجَپھر نکالے
    9. بِهٖساتھ اس کے
    10. مِنَ الثَّمَرٰتِپھلوں میں سے
    11. رِزْقًا لَّكُمْرزق تمہارے لئے
    12. ۚ وَسَخَّرَاور مسخر کیں
    13. لَكُمُ الْفُلْكَتمہارے لئے کشتیاں
    14. لِتَجْرِيَتاکہ چلیں
    15. فِي الْبَحْرِسمندر میں
    16. بِاَمْرِهٖاس کے حکم سے
    17. وَسَخَّرَاور مسخر کیں
    18. لَكُمُ الْاَنْهٰرَتمہارے لئے نہریں
    اللہ وہی تو ہے جس نے زمین اور آسمانوں کو پیدا کیا اور آسمان سے پانی برسایا، پھر اس کے ذریعہ سے تمہاری رزق رسانی کے لیے طرح طرح کے پھل پیدا کیے جس نے کشتی کو تمہارے لیے مسخر کیا کہ سمندر میں اُس کے حکم سے چلے اور دریاؤں کو تمہارے لیے مسخر کیا
  33. وَ سَخَّرَ لَكُمُ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ دَآئِبَیْنِ١ۚ وَ سَخَّرَ لَكُمُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَۚ﴿33﴾

    1. وَسَخَّرَاور مسخر کیا
    2. لَكُمُ الشَّمْسَتمہارے لئے سورج
    3. وَالْقَمَرَاور چاند کو
    4. دَآئِبَيْنِلگا تار چلنے والے
    5. وَسَخَّرَ لَكُمُاور مسخر کئے تمہارے لئے
    6. الَّيْلَ وَالنَّهَارَرات اور دن
    جس نے سورج اور چاند کو تمہارے لیے مسخر کیا کہ لگاتار چلے جا رہے ہیں اور رات اور دن کو تمہارے لیے مسخر کیا
  34. وَ اٰتٰىكُمْ مِّنْ كُلِّ مَا سَاَلْتُمُوْهُ١ؕ وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَا١ؕ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَظَلُوْمٌ كَفَّارٌ۠ع﴿34﴾

    1. وَاٰتٰىكُمْاور عطا کیا تم کو
    2. مِّنْ كُلِّہر
    3. مَا سَاَلْتُمُوْهُاس چیز میں سے جو مانگی تم نے اس سے
    4. وَاِنْاور اگر
    5. تَعُدُّوْاتم شمار کرو
    6. نِعْمَتَ اللّٰهِاللہ کی نعمت
    7. لَا تُحْصُوْهَانہیں تم شمار کرسکتے ان کو
    8. اِنَّ الْاِنْسَانَبیشک انسان
    9. لَظَلُوْمٌالبتہ بڑا ظالم
    10. كَفَّارٌبڑا ناشکرا ہے
    جس نے وہ سب کچھ تمہیں دیا جو تم نے مانگا اگر تم اللہ کی نعمتوں کا شمار کرنا چاہو تو کر نہیں سکتے حقیقت یہ ہے کہ انسان بڑا ہی بے انصاف اور ناشکرا ہے
  35. وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهِیْمُ رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا الْبَلَدَ اٰمِنًا وَّ اجْنُبْنِیْ وَ بَنِیَّ اَنْ نَّعْبُدَ الْاَصْنَامَؕ﴿35﴾

    1. وَاِذْاور جب
    2. قَالَکہا
    3. اِبْرٰهِيْمُابراہیم
    4. رَبِّ اجْعَلْاے میرے رب بنادے
    5. هٰذَا الْبَلَدَاس شہر کو
    6. اٰمِنًاامن والا
    7. وَّاجْنُبْنِيْاور بچالے مجھ کو
    8. وَبَنِيَّاور میری اولاد کو
    9. اَنْ نَّعْبُدَاس بات سے کہ ہم عبادت کریں
    10. الْاَصْنَامَبتوں کی
    یاد کرو وہ وقت جب ابراہیمؑ نے دعا کی تھی کہ "پروردگار، اِس شہر کو امن کا شہر بنا اور مجھے اور میری اولاد کو بت پرستی سے بچا
  36. رَبِّ اِنَّهُنَّ اَضْلَلْنَ كَثِیْرًا مِّنَ النَّاسِ١ۚ فَمَنْ تَبِعَنِیْ فَاِنَّهٗ مِنِّیْ١ۚ وَ مَنْ عَصَانِیْ فَاِنَّكَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿36﴾

    1. رَبِّاے میرے رب
    2. اِنَّهُنَّبیشک انہوں نے
    3. اَضْلَلْنَگمراہ کردیا/ پھٹکادیا
    4. كَثِيْرًابہت سوں کو
    5. مِّنَ النَّاسِلوگوں میں سے
    6. فَمَنْ تَبِعَنِيْتو جو کوئی پیروی کرے میری
    7. فَاِنَّهٗتو بیشک وہ
    8. مِنِّىْمجھ سے ہے
    9. وَمَنْ عَصَانِيْاور جو نافرمانی کرے میری
    10. فَاِنَّكَتو بیشک تو
    11. غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌغفور، رحیم ہے
    پروردگار، اِن بتوں نے بہتوں کو گمراہی میں ڈالا ہے (ممکن ہے کہ میری اولاد کو بھی یہ گمراہ کر دیں، لہٰذا اُن میں سے) جو میرے طریقے پر چلے وہ میرا ہے اور جو میرے خلاف طریقہ اختیار کرے تو یقیناً تو درگزر کرنے والا مہربان ہے
  37. رَبَّنَاۤ اِنِّیْۤ اَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ بِوَادٍ غَیْرِ ذِیْ زَرْعٍ عِنْدَ بَیْتِكَ الْمُحَرَّمِ١ۙ رَبَّنَا لِیُقِیْمُوا الصَّلٰوةَ فَاجْعَلْ اَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِیْۤ اِلَیْهِمْ وَ ارْزُقْهُمْ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّهُمْ یَشْكُرُوْنَ﴿37﴾

    1. رَبَّنَآاے ہمارے رب
    2. اِنِّىْٓ اَسْكَنْتُبیشک میں نے بسایا
    3. مِنْ ذُرِّيَّتِيْاپنی اولاد میں سے
    4. بِوَادٍایک ایسی وادی میں
    5. غَيْرِبغیر
    6. ذِيْوالی
    7. زَرْعٍکھیتی (بغیر کھیتی) والی
    8. عِنْدَ بَيْتِكَتیرے گھر کے پاس
    9. الْمُحَرَّمِحرمت والے
    10. رَبَّنَااے ہمارے رب
    11. لِيُقِيْمُوا الصَّلٰوةَتاکہ وہ قائم کریں نماز کو
    12. فَاجْعَلْپس کردے
    13. اَفْئِدَةًدلوں کو
    14. مِّنَ النَّاسِلوگوں کے
    15. تَهْوِيْٓ اِلَيْهِمْمائل ہوں ان کی طرف
    16. وَارْزُقْهُمْاور رزق دے ان کو
    17. مِّنَ الثَّمَرٰتِپھلوں میں سے
    18. لَعَلَّهُمْتاکہ وہ
    19. يَشْكُرُوْنَشکر ادا کریں
    پروردگار، میں نے ایک بے آب و گیاہ وادی میں اپنی اولاد کے ایک حصے کو تیرے محترم گھر کے پاس لا بسایا ہے پروردگار، یہ میں نے اس لیے کیا ہے کہ یہ لوگ یہاں نماز قائم کریں، لہٰذا تو لوگوں کے دلوں کو اِن کا مشتاق بنا اور انہیں کھانے کو پھل دے، شاید کہ یہ شکر گزار بنیں
  38. رَبَّنَاۤ اِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِیْ وَ مَا نُعْلِنُ١ؕ وَ مَا یَخْفٰى عَلَى اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ﴿38﴾

    1. رَبَّنَآاے ہمارے رب
    2. اِنَّكَبیشک تو
    3. تَعْلَمُجانتا ہے
    4. مَاجو
    5. نُخْفِيْہم چھپاتے ہیں
    6. وَمَا نُعْلِنُاور جو ہم ظاہر کرتے ہیں
    7. وَمَا يَخْفٰىاور نہیں چھپی ہوئی
    8. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    9. مِنْ شَيْءٍکوئی چیز
    10. فِي الْاَرْضِزمین میں
    11. وَلَااور نہ
    12. فِي السَّمَآءِآسمان میں
    پروردگار، تو جانتا ہے جو کچھ ہم چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں" اور واقعی اللہ سے کچھ بھی چھپا ہوا نہیں ہے، نہ زمین میں نہ آسمانوں میں
  39. اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ وَهَبَ لِیْ عَلَى الْكِبَرِ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَ١ؕ اِنَّ رَبِّیْ لَسَمِیْعُ الدُّعَآءِ﴿39﴾

    1. اَلْحَمْدُ لِلّٰهِسب تعریف اللہ کے لئے ہے
    2. الَّذِيْوہ ذات جس نے
    3. وَهَبَعطا کیا
    4. لِيْمجھ کو
    5. عَلَي الْكِبَرِبڑھاپے کے باوجود
    6. اِسْمٰعِيْلَاسماعیل
    7. وَاِسْحٰقَاور اسحاق
    8. اِنَّ رَبِّيْبیشک میرا رب
    9. لَسَمِيْعُالبتہ سننے والا ہے
    10. الدُّعَآءِدعا
    "شکر ہے اُس خدا کا جس نے مجھے اِس بڑھاپے میں اسماعیلؑ اور اسحاقؑ جیسے بیٹے دیے، حقیقت یہ ہے کہ میرا رب ضرور دعا سنتا ہے
  40. رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوةِ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ١ۖۗ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآءِ﴿40﴾

    1. رَبِّ اجْعَلْنِيْاے میرے رب بنا مجھ کو
    2. مُقِيْمَ الصَّلٰوةِنماز قائم کرنے والا
    3. وَاور
    4. مِنْسے
    5. ذُرِّيَّتِيْمیری اولاد میں (سے)
    6. رَبَّنَااے ہمارے رب
    7. وَتَقَبَّلْاور تو قبول کرلے
    8. دُعَآءِدعا میری
    ا ے میرے پروردگار، مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری اولاد سے بھی (ایسے لوگ اٹھا جو یہ کام کریں) پروردگار، میری دعا قبول کر
  41. رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ۠ع﴿41﴾

    1. رَبَّنَااے ہمارے رب
    2. اغْفِرْ لِيْبخش دے مجھ کو
    3. وَاور
    4. لِوَالِدَيَّمیرے والدین کو
    5. وَلِلْمُؤْمِنِيْنَاور مومنوں کو
    6. يَوْمَجس دن
    7. يَقُوْمُقائم ہو
    8. الْحِسَابُحساب
    پروردگار، مجھے اور میرے والدین کو اور سب ایمان لانے والوں کو اُس دن معاف کر دیجیو جبکہ حساب قائم ہوگا"
  42. وَ لَا تَحْسَبَنَّ اللّٰهَ غَافِلًا عَمَّا یَعْمَلُ الظّٰلِمُوْنَ١ؕ۬ اِنَّمَا یُؤَخِّرُهُمْ لِیَوْمٍ تَشْخَصُ فِیْهِ الْاَبْصَارُۙ﴿42﴾

    1. وَلَااور نہ
    2. تَحْسَبَنَّتم سمجھو
    3. اللّٰهَاللہ کو
    4. غَافِلًاغافل
    5. عَمَّااس سے جو
    6. يَعْمَلُعمل کرتے ہیں
    7. الظّٰلِمُوْنَظالم لوگ
    8. اِنَّمَابیشک
    9. يُؤَخِّرُهُمْوہ ڈھیل دے رہا ہے ان کو
    10. لِيَوْمٍایک دن کے لئے
    11. تَشْخَصُپتھر جائیں گی
    12. فِيْهِاس میں
    13. الْاَبْصَارُنگاہیں
    اب یہ ظالم لوگ جو کچھ کر رہے ہیں، اللہ کو تم اس سے غافل نہ سمجھو اللہ تو اِنہیں ٹال رہا ہے اُس دن کے لیے جب حال یہ ہوگا کہ آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی ہیں
  43. مُهْطِعِیْنَ مُقْنِعِیْ رُءُوْسِهِمْ لَا یَرْتَدُّ اِلَیْهِمْ طَرْفُهُمْ١ۚ وَ اَفْئِدَتُهُمْ هَوَآءٌؕ﴿43﴾

    1. مُهْطِعِيْنَتیزی سے دوڑنے والے ہوں گے
    2. مُقْنِعِيْاوپر کو سر اٹھانے والے ہوں گے
    3. رُءُوْسِهِمْاپنے سروں کو
    4. لَا يَرْتَدُّنہیں لوٹے گی
    5. اِلَيْهِمْان کی طرف
    6. طَرْفُهُمْان کی نگاہ
    7. وَاور
    8. اَفِْٕدَتُهُمْان کے دل
    9. هَوَآءٌخالی ہوں گے/ اڑتے ہوں گے
    سر اٹھائے بھاگے چلے جا رہے ہیں، نظریں اوپر جمی ہیں اور دل اڑے جاتے ہیں
  44. وَ اَنْذِرِ النَّاسَ یَوْمَ یَاْتِیْهِمُ الْعَذَابُ فَیَقُوْلُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا رَبَّنَاۤ اَخِّرْنَاۤ اِلٰۤى اَجَلٍ قَرِیْبٍ١ۙ نُّجِبْ دَعْوَتَكَ وَ نَتَّبِعِ الرُّسُلَ١ؕ اَوَ لَمْ تَكُوْنُوْۤا اَقْسَمْتُمْ مِّنْ قَبْلُ مَا لَكُمْ مِّنْ زَوَالٍۙ﴿44﴾

    1. وَاَنْذِرِ النَّاسَاور خبردار کیجئے لوگوں کو
    2. يَوْمَجس دن
    3. يَاْتِيْهِمُآئے گا ان کے پاس
    4. الْعَذَابُعذاب
    5. فَيَقُوْلُتو کہیں گے
    6. الَّذِيْنَوہ لوگ
    7. ظَلَمُوْاجنہوں نے ظلم کیا
    8. رَبَّنَآاے ہمارے رب
    9. اَخِّرْنَآمہلت دے دے ہم کو
    10. اِلٰٓى اَجَلٍمدت تک
    11. قَرِيْبٍقریب کی
    12. نُّجِبْہم جواب دیں
    13. دَعْوَتَكَتیری پکار کا
    14. وَنَتَّبِعِاور ہم پیروی کریں
    15. الرُّسُلَرسولوں کی
    16. اَوَلَمْکیا نہیں
    17. تَكُوْنُوْٓاتھے تم
    18. اَقْسَمْتُمْقسمیں کھاتے تم
    19. مِّنْ قَبْلُاس سے پہلے
    20. مَا لَكُمْاس سے پہلے
    21. مِّنْ زَوَالٍکوئی زوال
    اے محمدؐ، اُس دن سے تم اِنہیں ڈراؤ جبکہ عذاب اِنہیں آلے گا اُس وقت یہ ظالم کہیں گے کہ "اے ہمارے رب، ہمیں تھوڑی سی مہلت اور دے دے، ہم تیری دعوت کو لبیک کہیں گے اور رسولوں کی پیروی کریں گے" (مگر انہیں صاف جواب دے دیا جائے گا کہ) کیا تم وہی لوگ نہیں ہو جو اِس سے پہلے قسمیں کھا کھا کر کہتے تھے کہ ہم پر تو کبھی زوال آنا ہی نہیں ہے؟
  45. وَّ سَكَنْتُمْ فِیْ مَسٰكِنِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ تَبَیَّنَ لَكُمْ كَیْفَ فَعَلْنَا بِهِمْ وَ ضَرَبْنَا لَكُمُ الْاَمْثَالَ﴿45﴾

    1. وَّسَكَنْتُمْاور ٹھہرے رہے تم
    2. فِيْمیں
    3. مَسٰكِنِگھروں (میں)
    4. الَّذِيْنَان لوگوں کے
    5. ظَلَمُوْٓاجنہوں نے ظلم کیا
    6. اَنْفُسَهُمْاپنی جانوں پر
    7. وَتَبَيَّنَاور واضح ہوگیا
    8. لَكُمْتمہارے لئے
    9. كَيْفَکس طرح
    10. فَعَلْنَا بِهِمْسلوک کیا ہم نے ان کے ساتھ
    11. وَضَرَبْنَااور بیان کردیں ہم نے
    12. لَكُمُ الْاَمْثَالَتمہارے لئے مثالیں
    حالانکہ تم ان قوموں کی بستیوں میں رہ بس چکے تھے جنہوں نے اپنے اوپر آپ ظلم کیا تھا اور دیکھ چکے تھے کہ ہم نے اُن سے کیا سلوک کیا اور اُن کی مثالیں دے دے کر ہم تمہیں سمجھا بھی چکے تھے
  46. وَ قَدْ مَكَرُوْا مَكْرَهُمْ وَ عِنْدَ اللّٰهِ مَكْرُهُمْ١ؕ وَ اِنْ كَانَ مَكْرُهُمْ لِتَزُوْلَ مِنْهُ الْجِبَالُ﴿46﴾

    1. وَقَدْاور تحقیق
    2. مَكَرُوْاانہوں نے چال چلی
    3. مَكْرَهُمْاپنی چال
    4. وَعِنْدَ اللّٰهِاور اللہ کے پاس ہے
    5. مَكْرُهُمْان کی چال
    6. وَاِنْ كَانَاور اگرچہ تھی
    7. مَكْرُهُمْان کی چال
    8. لِتَزُوْلَکہ ٹل جائیں
    9. مِنْهُاس سے
    10. الْجِبَالُپہاڑ
    انہوں نے اپنی ساری ہی چالیں چل دیکھیں، مگر اُن کی ہر چال کا توڑ اللہ کے پاس تھا اگرچہ اُن کی چالیں ایسی غضب کی تھیں کہ پہاڑ اُن سے ٹل جائیں
  47. فَلَا تَحْسَبَنَّ اللّٰهَ مُخْلِفَ وَعْدِهٖ رُسُلَهٗ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ ذُو انْتِقَامٍؕ﴿47﴾

    1. فَلَا تَحْسَبَنَّتو نہ تم سمجھ
    2. اللّٰهَاللہ تعالیٰ کو
    3. مُخْلِفَخلاف کرنے والا
    4. وَعْدِهٖاپنے وعدے کا
    5. رُسُلَهٗاپنے رسولوں سے
    6. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    7. عَزِيْزٌزبردست ہے
    8. ذُو انْتِقَامٍانتقام لینے والا ہے
    پس اے نبیؐ، تم ہرگز یہ گمان نہ کرو کہ اللہ کبھی اپنے رسولوں سے کیے ہوئے وعدوں کے خلاف کرے گا اللہ زبردست ہے اور انتقام لینے والا ہے
  48. یَوْمَ تُبَدَّلُ الْاَرْضُ غَیْرَ الْاَرْضِ وَ السَّمٰوٰتُ وَ بَرَزُوْا لِلّٰهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ﴿48﴾

    1. يَوْمَجس دن
    2. تُبَدَّلُبدل دی جائے گی
    3. الْاَرْضُزمین
    4. غَيْرَ الْاَرْضِسوائے اس زمین کے
    5. وَالسَّمٰوٰتُاور آسمان
    6. وَبَرَزُوْااور وہ سامنے آجائیں گے/ بےنقاب ہوجائیں گے
    7. لِلّٰهِاللہ کے لئے
    8. الْوَاحِدِجو اکیلا ہے
    9. الْقَهَّارِزبردست ہے
    ڈراؤ اِنہیں اُس دن سے جبکہ زمین اور آسمان بدل کر کچھ سے کچھ کر دیے جائیں گے اور سب کے سب اللہ واحد قہار کے سامنے بے نقاب حاضر ہو جائیں گے
  49. وَ تَرَى الْمُجْرِمِیْنَ یَوْمَئِذٍ مُّقَرَّنِیْنَ فِی الْاَصْفَادِۚ﴿49﴾

    1. وَتَرَىاور تم دیکھو گے
    2. الْمُجْرِمِيْنَمجرموں کو
    3. يَوْمَئِذٍاس دن
    4. مُّقَرَّنِيْنَجکڑے ہوئے ہوں گے
    5. فِي الْاَصْفَادِبیڑیوں میں
    اُس روز تم مجرموں کو دیکھو گے کہ زنجیروں میں ہاتھ پاؤں جکڑے ہونگے
  50. سَرَابِیْلُهُمْ مِّنْ قَطِرَانٍ وَّ تَغْشٰى وُجُوْهَهُمُ النَّارُۙ﴿50﴾

    1. سَرَابِيْلُهُمْلباس ان کے
    2. مِّنْ قَطِرَانٍتارکول کے ہوں گے
    3. وَّتَغْشٰىاور ڈھانپے ہوئے ہوگی
    4. وُجُوْهَهُمُان کے چہروں کو
    5. النَّارُاگ
    تارکول کے لباس پہنے ہوئے ہوں گے اور آگ کے شعلے اُن کے چہروں پر چھائے جا رہے ہوں گے
  51. لِیَجْزِیَ اللّٰهُ كُلَّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ﴿51﴾

    1. لِيَجْزِيَتاکہ جزا دے
    2. اللّٰهُاللہ
    3. كُلَّہر
    4. نَفْسٍشخص کو
    5. مَّا كَسَبَتْجو اس نے کمائی کی
    6. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    7. سَرِيْعُجلد لینے والا ہے
    8. الْحِسَابِحساب
    یہ اِس لیے ہوگا کہ اللہ ہر متنفس کو اس کے کیے کا بدلہ دے گا اللہ کوحساب لیتے کچھ دیر نہیں لگتی
  52. هٰذَا بَلٰغٌ لِّلنَّاسِ وَ لِیُنْذَرُوْا بِهٖ وَ لِیَعْلَمُوْۤا اَنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ وَّ لِیَذَّكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ۠ع﴿52﴾

    1. هٰذَایہ
    2. بَلٰغٌ لِّلنَّاسِپہنچانا ہے لوگوں کے لئے
    3. وَلِيُنْذَرُوْااور تاکہ وہ خبردار کئے جائیں
    4. بِهٖساتھ اس کے
    5. وَلِيَعْلَمُوْٓااور تاکہ وہ جان لیں
    6. اَنَّمَابیشک
    7. هُوَ اِلٰهٌوہ الٰہ ہے
    8. وَّاحِدٌاکیلا
    9. وَّلِيَذَّكَّرَاور تاکہ نصیحت پکڑیں
    10. اُولُوا الْاَلْبَابِعقل والے
    یہ ایک پیغام ہے سب انسانوں کے لیے، اور یہ بھیجا گیا ہے اس لیے کہ اُن کو اِس کے ذریعہ سے خبردار کر دیا جائے اور وہ جان لیں کہ حقیقت میں خدا بس ایک ہی ہے اور جو عقل رکھتے ہیں وہ ہوش میں آ جائیں