13. Ar-Ra'dالرعد
The Thunder · Medinan · 43 ayahs · 6 rukus
Farhat Hashmi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الٓمّٓرٰ١۫ تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ١ؕ وَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یُؤْمِنُوْنَ﴿1﴾
- الٓمّٓرٰال م ر
- تِلْكَیہ
- اٰيٰتُآیات ہیں
- الْكِتٰبِکتاب کی
- وَالَّذِيْٓاور جو چیز
- اُنْزِلَاتاری گئی
- اِلَيْكَآپ کی طرف
- مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّآپ کے رب کی طرف سے حق ہے
- وَلٰكِنَّلیکن
- اَكْثَرَ النَّاسِاکثر لوگ
- لَا يُؤْمِنُوْنَایمان نہیں لاتے
ا ل م ر یہ کتاب الٰہی کی آیات ہیں، اور جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے وہ عین حق ہے، مگر (تمہاری قوم کے) اکثر لوگ مان نہیں رہے ہیںاَللّٰهُ الَّذِیْ رَفَعَ السَّمٰوٰتِ بِغَیْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ١ؕ كُلٌّ یَّجْرِیْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ یُدَبِّرُ الْاَمْرَ یُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّكُمْ بِلِقَآءِ رَبِّكُمْ تُوْقِنُوْنَ﴿2﴾
- اَللّٰهُاللہ تعالیٰ
- الَّذِيْوہ ذات ہے
- رَفَعَجس نے بلند کیا
- السَّمٰوٰتِآسمانوں کو
- بِغَيْرِ عَمَدٍبغیر ستونوں کے
- تَرَوْنَهَاتم دیکھتے ہو ان کو
- ثُمَّپھر
- اسْتَوٰىوہ مستوی ہوا
- عَلَي الْعَرْشِعرش پر
- وَسَخَّرَ الشَّمْسَاور اس نے مسخر کیا سورج کو
- وَالْقَمَرَاور چاند کو
- كُلٌّسب
- يَّجْرِيْچل رہے ہیں
- لِاَجَلٍ مُّسَمًّىایک معلوم وقت تک
- يُدَبِّرُ الْاَمْرَوہی تدبیر کرتا ہے کام کی
- يُفَصِّلُکھول کھول کر بیان کرتا ہے
- الْاٰيٰتِنشانیاں/ آیات
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- بِلِقَآءِ رَبِّكُمْاپنے رب کے ساتھ ملاقات کا
- تُوْقِنُوْنَتم یقین کرو
وہ اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں کو ایسے سہاروں کے بغیر قائم کیا جو تم کو نظر آتے ہو ں، پھر وہ اپنے تخت سلطنت پر جلوہ فرما ہوا، اور اُس نے آفتاب و ماہتاب کو ایک قانون کا پابند بنایا اِس سارے نظام کی ہر چیز ایک وقت مقرر تک کے لیے چل رہی ہے اور اللہ ہی اِس سارے کام کی تدبیر فرما رہا ہے وہ نشانیاں کھول کھول کر بیان کرتا ہے، شاید کہ تم اپنے رب کی ملاقات کا یقین کرووَ هُوَ الَّذِیْ مَدَّ الْاَرْضَ وَ جَعَلَ فِیْهَا رَوَاسِیَ وَ اَنْهٰرًا١ؕ وَ مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ جَعَلَ فِیْهَا زَوْجَیْنِ اثْنَیْنِ یُغْشِی الَّیْلَ النَّهَارَ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ﴿3﴾
- وَهُوَ الَّذِيْاور اللہ وہ ذات ہے
- مَدَّ الْاَرْضَجس نے پھیلادیا زمین کو
- وَجَعَلَاور بنائے
- فِيْهَااس میں
- رَوَاسِيَپہاڑ
- وَاَنْهٰرًااور نہریں
- وَمِنْاور سے
- كُلِّ الثَّمَرٰتِہر قسم کے پھلوں میں (سے)
- جَعَلَاس نے بنائے
- فِيْهَا زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِاس میں جوڑے دو ‘ دو (یعنی زمین میں)
- يُغْشِيڈھانپتا ہے
- الَّيْلَرات کو
- النَّهَارَدن پر
- اِنَّبیشک
- فِيْ ذٰلِكَاس میں
- لَاٰيٰتٍالبتہ نشانیاں ہیں
- لِّقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَاس قوم کے لئے جو غور و فکر کرتی ہو
اور وہی ہے جس نے یہ زمین پھیلا رکھی ہے، اس میں پہاڑوں کے کھو نٹے گاڑ رکھے ہیں اور دریا بہا دیے ہیں اُسی نے ہر طرح کے پھلوں کے جوڑے پیدا کیے ہیں، اور وہی دن پر رات طاری کرتا ہے ان ساری چیزوں میں بڑی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو غور و فکر سے کام لیتے ہیںوَ فِی الْاَرْضِ قِطَعٌ مُّتَجٰوِرٰتٌ وَّ جَنّٰتٌ مِّنْ اَعْنَابٍ وَّ زَرْعٌ وَّ نَخِیْلٌ صِنْوَانٌ وَّ غَیْرُ صِنْوَانٍ یُّسْقٰى بِمَآءٍ وَّاحِدٍ١۫ وَ نُفَضِّلُ بَعْضَهَا عَلٰى بَعْضٍ فِی الْاُكُلِ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ﴿4﴾
- وَفِي الْاَرْضِاور زمین میں
- قِطَعٌٹکڑے ہیں/ خطے ہیں
- مُّتَجٰوِرٰتٌباہم ملے ہوئے/ برابر برابر
- وَّجَنّٰتٌاور باغات ہیں
- مِّنْ اَعْنَابٍانگوروں کے
- وَّاور
- زَرْعٌکھیتیاں
- وَّنَخِيْلٌاور کھجور کے درخت
- صِنْوَانٌدوہرے
- وَّغَيْرُ صِنْوَانٍاور اکہرے
- يُّسْقٰىوہ پلائے جاتے ہیں
- بِمَآءٍپانی
- وَّاحِدٍایک ہی
- وَنُفَضِّلُاور ہم فضیلت دیتے ہیں
- بَعْضَهَاان میں سے بعض کو
- عَلٰي بَعْضٍبعض پر
- فِي الْاُكُلِپھلوں میں/ کھانے میں
- اِنَّ فِيْ ذٰلِكَیقیناً اس میں
- لَاٰيٰتٍالبتہ نشانیاں ہیں
- لِّقَوْمٍ يَّعْقِلُوْنَاس قوم کے لئے جو عقل سے کام لیتی ہو
اور دیکھو، زمین میں الگ الگ خطے پائے جاتے ہیں جو ایک دوسرے سے متصل واقع ہیں انگور کے باغ ہیں، کھیتیاں ہیں، کھجور کے درخت ہیں جن میں سے کچھ اکہرے ہیں اور کچھ دوہرے سب کو ایک ہی پانی سیراب کرتا ہے مگر مزے میں ہم کسی کو بہتر بنا دیتے ہیں اور کسی کو کمتر ان سب چیزوں میں بہت سی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیںوَ اِنْ تَعْجَبْ فَعَجَبٌ قَوْلُهُمْ ءَاِذَا كُنَّا تُرٰبًا ءَاِنَّا لَفِیْ خَلْقٍ جَدِیْدٍ١ؕ۬ اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ١ۚ وَ اُولٰٓئِكَ الْاَغْلٰلُ فِیْۤ اَعْنَاقِهِمْ١ۚ وَ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ﴿5﴾
- وَاِنْاور اگر
- تَعْجَبْتم تعجب کرتے ہو
- فَعَجَبٌتو تعجب والا ہے/ عجیب ہے
- قَوْلُهُمْان کا قول
- ءَاِذَاکیا جب
- كُنَّاہم ہوجائیں گے
- تُرٰبًامٹی
- ءَاِنَّاکیا بیشک ہم
- لَفِيْ خَلْقٍالبتہ پیدائش میں ہوں گے
- جَدِيْدٍنئی
- اُولٰٓئِكَ الَّذِيْنَیہی وہ لوگ ہیں
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- بِرَبِّهِمْاپنے رب کے ساتھ
- وَاُولٰٓئِكَاور یہی لوگ ہیں
- الْاَغْلٰلُطوق ہیں
- فِيْٓ اَعْنَاقِهِمْان کی گردنوں میں
- وَاُولٰٓئِكَاور یہی لوگ
- اَصْحٰبُ النَّارِآگ والے ہیں
- هُمْوہ
- فِيْهَااس میں
- خٰلِدُوْنَہمیشہ رہنے والے ہیں
اب اگر تمہیں تعجب کرنا ہے تو تعجب کے قابل لوگوں کا یہ قول ہے کہ "جب ہم مر کر مٹی ہو جائیں گے تو کیا ہم نئے سرے سے پیدا کیے جائیں گے؟" یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب سے کفر کیا ہے یہ وہ لوگ ہیں جن کی گردنوں میں طوق پڑے ہوئے ہیں یہ جہنمی ہیں اور جہنم میں ہمیشہ رہیں گےوَ یَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالسَّیِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ وَ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمُ الْمَثُلٰتُ١ؕ وَ اِنَّ رَبَّكَ لَذُوْ مَغْفِرَةٍ لِّلنَّاسِ عَلٰى ظُلْمِهِمْ١ۚ وَ اِنَّ رَبَّكَ لَشَدِیْدُ الْعِقَابِ﴿6﴾
- وَيَسْتَعْجِلُوْنَكَاور وہ جلدی مانگتے ہیں آپ سے
- بِالسَّيِّئَةِبرائی کو/ عذاب کو
- قَبْلَ الْحَسَنَةِبھلائی سے پہلے
- وَقَدْحالانکہ تحقیق
- خَلَتْگزر چکیں
- مِنْ قَبْلِهِمُان سے پہلے
- الْمَثُلٰتُ ۭعبرت ناک مثالیں/عقوبات
- وَاِنَّ رَبَّكَاور بیشک تیرا رب
- لَذُوْ مَغْفِرَةٍالبتہ بخشش والا ہے
- لِّلنَّاسِلوگوں کے لئے
- عَلٰي ظُلْمِهِمْان کے ظلم کے باوجود
- وَاور
- اِنَّبیشک
- رَبَّكَتیرا رب
- لَشَدِيْدُ الْعِقَابِالبتہ سخت سزا دینے والا ہے/ البتہ سخت ہے سزا دینے میں
یہ لوگ بھلائی سے پہلے برائی کے لیے جلدی مچا رہے ہیں حالانکہ ان سے پہلے (جو لوگ اس روش پر چلے ہیں ان پر خدا کے عذاب کی) عبرت ناک مثالیں گزر چکی ہیں حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب لوگوں کی زیادتیوں کے باوجود ان کے ساتھ چشم پوشی سے کام لیتا ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ تیرا رب سخت سزا دینے والا ہےوَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ اٰیَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرٌ وَّ لِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ۠ع﴿7﴾
- وَيَقُوْلُاور کہتے ہیں
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- لَوْلَآ اُنْزِلَکیوں نہیں اتاری گئی
- عَلَيْهِ اٰيَةٌاس پر کوئی نشانی
- مِّنْ رَّبِّهٖاس کے رب کی طرف سے
- اِنَّمَآبیشک
- اَنْتَتو
- مُنْذِرٌڈرانے والا ہے
- وَّلِكُلِّ قَوْمٍاور ہر قوم کے لئے
- هَادٍہادی ہوتا ہے
یہ لوگ جنہوں نے تمہاری با ت ماننے سے انکار کر دیا ہے، کہتے ہیں کہ "اِس شخص پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہ اتری؟ تم تو محض خبردار کر دینے والے ہو، اور ہر قوم کے لیے ایک رہنما ہےاَللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ اُنْثٰى وَ مَا تَغِیْضُ الْاَرْحَامُ وَ مَا تَزْدَادُ١ؕ وَ كُلُّ شَیْءٍ عِنْدَهٗ بِمِقْدَارٍ﴿8﴾
- اَللّٰهُاللہ تعالیٰ
- يَعْلَمُجانتا ہے
- مَاجو
- تَحْمِلُاٹھاتی ہے
- كُلُّ اُنْثٰىہر مادہ
- وَمَااور جو
- تَغِيْضُ الْاَرْحَامُکمی کرتے ہیں رحم
- وَمَااور جو
- تَزْدَادُبڑھاتے ہیں
- وَكُلُّ شَيْءٍاور ہر چیز
- عِنْدَهٗاس کے پاس
- بِمِقْدَارٍساتھ ایک اندازے کے ہے
اللہ ایک ایک حاملہ کے پیٹ سے واقف ہے جو کچھ اس میں بنتا ہے اسے بھی وہ جانتا ہے اور جو کچھ اس میں کمی یا بیشی ہوتی ہے اس سے بھی وہ باخبر رہتا ہے ہر چیز کے لیے اُس کے ہاں ایک مقدار مقر رہےعٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ الْكَبِیْرُ الْمُتَعَالِ﴿9﴾
- عٰلِمُ الْغَيْبِجاننے والا ہے غیب کا
- وَاور
- الشَّهَادَةِحاضر کا
- الْكَبِيْرُبڑا ہے
- الْمُتَعَالِبہت برتر/ بہت بڑا
وہ پوشیدہ اور ظاہر، ہر چیز کا عالم ہے وہ بزرگ ہے اور ہر حال میں بالا تر رہنے والا ہےسَوَآءٌ مِّنْكُمْ مَّنْ اَسَرَّ الْقَوْلَ وَ مَنْ جَهَرَ بِهٖ وَ مَنْ هُوَ مُسْتَخْفٍۭ بِالَّیْلِ وَ سَارِبٌۢ بِالنَّهَارِ﴿10﴾
- سَوَآءٌبرابر ہے
- مِّنْكُمْتم میں سے
- مَّنْجو
- اَسَرَّچھپائے
- الْقَوْلَبات کو
- وَمَنْاور جو کوئی
- جَهَرَ بِهٖظاہر کرے اس کو
- وَمَنْ هُوَاور جو کوئی کہ وہ
- مُسْتَخْفٍۢچھپنے والا ہے
- بِالَّيْلِرات کو
- وَاور
- سَارِبٌۢچلنے والا ہے
- بِالنَّهَارِدن کو
تم میں سے کوئی شخص خواہ زور سے با ت کرے یا آہستہ، اور کوئی رات کی تاریکی میں چھپا ہوا ہو یا دن کی روشنی میں چل رہا ہو، اس کے لیے سب یکساں ہیںلَهٗ مُعَقِّبٰتٌ مِّنْۢ بَیْنِ یَدَیْهِ وَ مِنْ خَلْفِهٖ یَحْفَظُوْنَهٗ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُغَیِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتّٰى یُغَیِّرُوْا مَا بِاَنْفُسِهِمْ١ؕ وَ اِذَاۤ اَرَادَ اللّٰهُ بِقَوْمٍ سُوْٓءًا فَلَا مَرَدَّ لَهٗ١ۚ وَ مَا لَهُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ مِنْ وَّالٍ﴿11﴾
- لَهٗاس کے لئے
- مُعَقِّبٰتٌپہرے دار ہیں
- مِّنْۢ بَيْنِ يَدَيْهِاس کے سامنے سے
- وَاور
- مِنْ خَلْفِهٖاس کے پیچھے سے
- يَحْفَظُوْنَهٗجو حفاظت کرتے ہیں اس کی
- مِنْ اَمْرِ اللّٰهِاللہ کے حکم سے
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ تعالیٰ
- لَا يُغَيِّرُنہیں تبدیل کرتا
- مَا بِقَوْمٍجو ساتھ کسی قوم کے ہو
- حَتّٰىیہاں تک کہ
- يُغَيِّرُوْاوہ بدل دیں
- مَا بِاَنْفُسِهِمْجو ان کے نفسوں کے ساتھ ہیں
- وَاِذَآاور جب
- اَرَادَ اللّٰهُارادہ کرتا ہے اللہ
- بِقَوْمٍساتھ کسی قوم کے
- سُوْٓءًابرائی کا
- فَلَا مَرَدَّ لَهٗتو نہیں کوئی پھیرنے والا اس کو
- وَمَااور نہیں
- لَهُمْان کے لئے
- مِّنْ دُوْنِهٖاس کے سوا
- مِنْ وَّالٍکوئی مددگار
ہر شخص کے آگے اور پیچھے اس کے مقرر کیے ہوئے نگراں لگے ہوئے ہیں جو اللہ کے حکم سے اس کی دیکھ بھال کر رہے ہیں حقیقت یہ ہے کہ اللہ کسی قوم کے حال کو نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنے اوصاف کو نہیں بدل دیتی اور جب اللہ کسی قوم کی شامت لانے کا فیصلہ کر لے تو پھر وہ کسی کے ٹالے نہیں ٹل سکتی، نہ اللہ کے مقابلے میں ایسی قوم کا کوئی حامی و مدد گار ہو سکتا ہےهُوَ الَّذِیْ یُرِیْكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَّ طَمَعًا وَّ یُنْشِئُ السَّحَابَ الثِّقَالَۚ﴿12﴾
- هُوَ الَّذِيْوہ اللہ وہ ذات ہے
- يُرِيْكُمُ الْبَرْقَجو دکھاتا ہے تم کو بجلی
- خَوْفًاخوف
- وَّطَمَعًااور امید کے ساتھ
- وَّيُنْشِيئُاور اٹھاتا ہے
- السَّحَابَبادل
- الثِّقَالَبوجھل
وہی ہے جو تمہارے سامنے بجلیاں چمکاتا ہے جنہیں دیکھ کر تمہیں اندیشے بھی لاحق ہوتے ہیں اور امیدیں بھی بندھتی ہیں وہی ہے جو پانی سے لدے ہوئے بادل اٹھاتا ہےوَ یُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهٖ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ مِنْ خِیْفَتِهٖ١ۚ وَ یُرْسِلُ الصَّوَاعِقَ فَیُصِیْبُ بِهَا مَنْ یَّشَآءُ وَ هُمْ یُجَادِلُوْنَ فِی اللّٰهِ١ۚ وَ هُوَ شَدِیْدُ الْمِحَالِؕ﴿13﴾
- وَيُسَبِّحُاور تسبیح کرتی ہے
- الرَّعْدُکڑک
- بِحَمْدِهٖساتھ اس کی تعریف کے
- وَالْمَلٰٓئِكَةُاور فرشتے
- مِنْ خِيْفَتِهٖاس کے خوف سے
- وَيُرْسِلُاور وہ بھیجتا ہے
- الصَّوَاعِقَبجلیوں کو
- فَيُصِيْبُپھر پہنچاتا ہے
- بِهَاان کو
- مَنْ يَّشَآءُجسے چاہتا ہے
- وَهُمْحالانکہ وہ
- يُجَادِلُوْنَجھگڑ رہے ہوتے ہیں
- فِي اللّٰهِاللہ کے بارے میں
- وَهُوَاور وہ
- شَدِيْدُ الْمِحَالِسخت پکڑنے والا ہے/ گرفت کرنے والا ہے
بادلوں کی گرج اس کی حمد کے ساتھ اس کی پاکی بیان کرتی ہے اور فرشتے اس کی ہیبت سے لرزتے ہوئے اُس کی تسبیح کرتے ہیں وہ کڑکتی ہوئی بجلیوں کو بھیجتا ہے اور (بسا اوقات) اُنہیں جس پر چاہتا ہے عین اس حالت میں گرا دیتا ہے جبکہ لوگ اللہ کے بارے میں جھگڑ رہے ہوتے ہیں فی الواقع اس کی چال بڑی زبردست ہےلَهٗ دَعْوَةُ الْحَقِّ١ؕ وَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ لَا یَسْتَجِیْبُوْنَ لَهُمْ بِشَیْءٍ اِلَّا كَبَاسِطِ كَفَّیْهِ اِلَى الْمَآءِ لِیَبْلُغَ فَاهُ وَ مَا هُوَ بِبَالِغِهٖ١ؕ وَ مَا دُعَآءُ الْكٰفِرِیْنَ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ﴿14﴾
- لَهٗاسی کے لئے
- دَعْوَةُ الْحَقِّپکارنا برحق
- وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
- يَدْعُوْنَپکارتے ہیں
- مِنْ دُوْنِهٖاس کے سوا سے
- لَا يَسْتَجِيْبُوْنَنہیں وہ جواب دیتے
- لَهُمْان کو
- بِشَيْءٍساتھ کسی چیز کے
- اِلَّامگر
- كَبَاسِطِمانند پھیلانے والے کے
- كَفَّيْهِاپنی دونوں ہتھیلیاں
- اِلَى الْمَآءِطرف پانی کے
- لِيَبْلُغَتاکہ وہ پہنچے
- فَاهُاس کے منہ کو
- وَمَااور نہیں
- هُوَ بِبَالِغِهٖوہ پہنچنے والا اس کو
- وَمَااور نہیں
- دُعَآءُ الْكٰفِرِيْنَپکار کافروں کی
- اِلَّا فِيْ ضَلٰلٍمگر گمراہی میں
اسی کو پکارنا برحق ہے رہیں وہ دوسری ہستیاں جنہیں اس کو چھوڑ کر یہ لوگ پکارتے ہیں، وہ اُن کی دعاؤں کا کوئی جواب نہیں دے سکتیں اُنہیں پکارنا تو ایسا ہے جیسے کوئی شخص پانی کی طرف ہاتھ پھیلا کر اُس سے درخواست کرے کہ تو میرے منہ تک پہنچ جا، حالانکہ پانی اُس تک پہنچنے والا نہیں بس اِسی طرح کافروں کی دعائیں بھی کچھ نہیں ہیں مگر ایک تیر بے ہدف!وَ لِلّٰهِ یَسْجُدُ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ طَوْعًا وَّ كَرْهًا وَّ ظِلٰلُهُمْ بِالْغُدُوِّ وَ الْاٰصَالِ۩۩﴿15﴾
- وَلِلّٰهِاور اللہ ہی کے لئے
- يَسْجُدُسجدہ کرتے ہیں
- مَنْ فِي السَّمٰوٰتِجو آسمانوں میں ہیں
- وَالْاَرْضِاور زمین میں
- طَوْعًاخوشی سے
- وَّاور
- كَرْهًاناخوشی سے
- وَّظِلٰلُهُمْاور سائے ان کے
- بِالْغُدُوِّصبح کے وقت
- وَالْاٰصَالِاور شام کے وقت
وہ تو اللہ ہی ہے جس کو زمین و آسمان کی ہر چیز طوعاً و کرہاً سجدہ کر رہی ہے اور سب چیزوں کے سائے صبح و شام اُس کے آگے جھکتے ہیںقُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ قُلِ اللّٰهُ١ؕ قُلْ اَفَاتَّخَذْتُمْ مِّنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ لَا یَمْلِكُوْنَ لِاَنْفُسِهِمْ نَفْعًا وَّ لَا ضَرًّا١ؕ قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الْاَعْمٰى وَ الْبَصِیْرُ١ۙ۬ اَمْ هَلْ تَسْتَوِی الظُّلُمٰتُ وَ النُّوْرُ١ۚ۬ اَمْ جَعَلُوْا لِلّٰهِ شُرَكَآءَ خَلَقُوْا كَخَلْقِهٖ فَتَشَابَهَ الْخَلْقُ عَلَیْهِمْ١ؕ قُلِ اللّٰهُ خَالِقُ كُلِّ شَیْءٍ وَّ هُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ﴿16﴾
- قُلْکہہ دیجئے
- مَنْکون ہے
- رَّبُّرب
- السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِآسمانوں کا اور زمین کا
- قُلِ اللّٰهُکہہ دیجئے کہ اللہ
- قُلْکہہ دیجئے
- اَفَاتَّخَذْتُمْکیا پھر بنالیے تم نے
- مِّنْسے
- دُوْنِهٖٓاس کے سوا
- اَوْلِيَآءَمدد گار
- لَا يَمْلِكُوْنَنہیں وہ مالک ہوسکتے
- لِاَنْفُسِهِمْاپنے نفسوں کے
- نَفْعًاکسی نفع کے
- وَّلَا ضَرًّااور نہ نقصان کے
- قُلْکہہ دیجئے
- هَلْکیا
- يَسْتَوِي الْاَعْمٰىبرابر ہوسکتا ہے اندھا
- وَالْبَصِيْرُاور دیکھنے والا
- اَمْیا
- هَلْ تَسْتَوِيکیا برابر ہوسکتے ہیں
- الظُّلُمٰتُاندھیرے
- وَالنُّوْرُ ڬاور روشنی
- اَمْیا
- جَعَلُوْاانہوں نے بنا لئے
- لِلّٰهِاللہ کے لئے
- شُرَكَآءَکچھ شریک
- خَلَقُوْاانہوں نے پیدا کئے
- كَخَلْقِهٖمانند اس کی تخلیق کے
- فَتَشَابَهَتو خلط ملط ہوگئی ہو
- الْخَلْقُپیدائش
- عَلَيْهِمْان پر
- قُلِ اللّٰهُکہہ دیجئے کہ اللہ
- خَالِقُخالق ہے
- كُلِّ شَيْءٍہر چیز کا
- وَّهُوَاور وہی
- الْوَاحِدُ الْقَهَّارُاکیلا ہے زبردست ہے
اِن سے پوچھو، آسمان و زمین کا رب کون ہے؟ کہو، اللہ پھر ان سے کہو کہ جب حقیقت یہ ہے تو کیا تم نے اُسے چھوڑ کر ایسے معبودوں کو اپنا کارساز ٹھیرا لیا جو خود اپنے لیے بھی کسی نفع و نقصان کا اختیار نہیں رکھتے؟ کہو، کیا اندھا اور آنکھوں والا برابر ہوا کرتا ہے؟ کیا روشنی اور تاریکیاں یکساں ہوتی ہیں؟ اور اگر ایسا نہیں تو کیا اِن ٹھیرائے ہوئے شریکوں نے بھی اللہ کی طرح کچھ پیدا کیا ہے کہ اُس کی وجہ سے اِن پر تخلیق کا معاملہ مشتبہ ہو گیا؟ کہو، ہر چیز کا خالق صرف اللہ ہے اور وہ یکتا ہے، سب پر غالب!اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَسَالَتْ اَوْدِیَةٌۢ بِقَدَرِهَا فَاحْتَمَلَ السَّیْلُ زَبَدًا رَّابِیًا١ؕ وَ مِمَّا یُوْقِدُوْنَ عَلَیْهِ فِی النَّارِ ابْتِغَآءَ حِلْیَةٍ اَوْ مَتَاعٍ زَبَدٌ مِّثْلُهٗ١ؕ كَذٰلِكَ یَضْرِبُ اللّٰهُ الْحَقَّ وَ الْبَاطِلَ١ؕ۬ فَاَمَّا الزَّبَدُ فَیَذْهَبُ جُفَآءً١ۚ وَ اَمَّا مَا یَنْفَعُ النَّاسَ فَیَمْكُثُ فِی الْاَرْضِ١ؕ كَذٰلِكَ یَضْرِبُ اللّٰهُ الْاَمْثَالَؕ﴿17﴾
- اَنْزَلَاس نے اتارا ہے
- مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
- مَآءًپانی
- فَسَالَتْتو بہہ پڑیں
- اَوْدِيَةٌۢوادیاں
- بِقَدَرِهَاساتھ اپنے اندازے کے
- فَاحْتَمَلَتو اٹھا لیا
- السَّيْلُسیلاب نے
- زَبَدًاجھاگ
- رَّابِيًاچڑھا ہوا
- وَمِمَّااور اس میں سے جو
- يُوْقِدُوْنَوہ جلاتے ہیں
- عَلَيْهِاوپر اس کے
- فِي النَّارِآگ میں
- ابْتِغَآءَتلاش کرنے کو/ بنانے کو
- حِلْيَةٍزیور
- اَوْ مَتَاعٍیا برتن
- زَبَدٌ مِّثْلُهٗجھاگ ہوتی ہے اس جیسی
- كَذٰلِكَاسی طرح
- يَضْرِبُبیان کرتا ہے
- اللّٰهُاللہ
- الْحَقَّحق
- وَالْبَاطِلَاور باطل
- فَاَمَّا الزَّبَدُتو جہاں تک جھاگ ہے
- فَيَذْهَبُتو چلی جاتی ہے
- جُفَآءًخشک ہو کر/ ناکارہ ہوکر
- وَاَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَاور لیکن جو نفع دیتا ہے لوگوں کو
- فَيَمْكُثُ فِي الْاَرْضِتو وہ ٹھہر جاتا ہے زمین میں
- كَذٰلِكَاسی طرح
- يَضْرِبُ اللّٰهُبیان کرتا ہے اللہ
- الْاَمْثَالَمثالیں
اللہ نے آسمان سے پانی برسایا اور ہر ندی نالہ اپنے ظرف کے مطابق اسے لے کر چل نکلا پھر جب سیلاب اٹھا تو سطح پر جھاگ بھی آ گئے اور ویسے ہی جھاگ اُن دھاتوں پر بھی اٹھتے ہیں جنہیں زیور اور برتن وغیرہ بنانے کے لیے لوگ پگھلایا کرتے ہیں اِسی مثال سے اللہ حق اور باطل کے معاملے کو واضح کرتا ہے جو جھاگ ہے وہ اڑ جایا کرتا ہے اور جو چیز انسانوں کے لیے نافع ہے وہ زمین میں ٹھیر جاتی ہے اس طرح اللہ مثالوں سے اپنی بات سمجھاتا ہےلِلَّذِیْنَ اسْتَجَابُوْا لِرَبِّهِمُ الْحُسْنٰى١ؔؕ وَ الَّذِیْنَ لَمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَهٗ لَوْ اَنَّ لَهُمْ مَّا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا وَّ مِثْلَهٗ مَعَهٗ لَافْتَدَوْا بِهٖ١ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ سُوْٓءُ الْحِسَابِ١ۙ۬ وَ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُ١ؕ وَ بِئْسَ الْمِهَادُ۠ع﴿18﴾
- لِلَّذِيْنَان لوگوں کے لئے
- اسْتَجَابُوْاجنہوں نے لبیک کہا
- لِرَبِّهِمُاپنے رب کے لئے
- الْحُسْنٰى ڼبھلائی ہے
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
- لَمْ يَسْتَجِيْبُوْانہیں لبیک کہا انہوں نے واسطے اس کے کاش کہ ہوتا
- لَهٗان کے لئے جو
- لَوْ اَنَّکاش کہ ہوتا
- لَهُمْ مَّاان کے لئے جو
- فِي الْاَرْضِزمین میں ہے
- جَمِيْعًاسارے کا سارا
- وَّمِثْلَهٗ مَعَهٗاور اس کی مانند اس کے ساتھ
- لَافْتَدَوْا بِهٖالبتہ وہ فدیہ دے دیتے ساتھ اس کے
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- لَهُمْان کے لوگ
- سُوْٓءُ الْحِسَابِبرا حساب ہے
- وَمَاْوٰىهُمْاور ان کا ٹھکانہ
- جَهَنَّمُجہنم ہے
- وَاور
- بِئْسَ الْمِهَادُوہ بہت ہی برا ٹھکانہ ہے
جن لوگوں نے اپنے رب کی دعوت قبول کر لی ہے اُن کے لیے بھلائی ہے اور جنہوں نے اسے قبول نہ کیا وہ اگر زمین کی ساری دولت کے بھی مالک ہوں اور اتنی ہی اور فراہم کر لیں تو وہ خدا کی پکڑ سے بچنے کے لیے اس سب کو فدیہ میں دے ڈالنے پر تیا ر ہو جائیں گے یہ وہ لوگ ہیں جن سے بری طرح حساب لیا جائے گا اور اُن کا ٹھکانہ جہنم ہے، بہت ہی برا ٹھکانااَفَمَنْ یَّعْلَمُ اَنَّمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ كَمَنْ هُوَ اَعْمٰى١ؕ اِنَّمَا یَتَذَكَّرُ اُولُوا الْاَلْبَابِۙ﴿19﴾
- اَفَمَنْ يَّعْلَمُکیا بھلا وہ جو جانتا ہے
- اَنَّمَآکہ بیشک
- اُنْزِلَجو اتارا گیا
- اِلَيْكَآپ کی طرف
- مِنْ رَّبِّكَآپ کے رب کی طرف سے
- الْحَقُّحق ہے
- كَمَنْ هُوَ اَعْمٰىمانند اس کے ہے جو وہ اندھا ہے
- اِنَّمَابیشک
- يَتَذَكَّرُنصیحت پکڑتے ہیں
- اُولُوا الْاَلْبَابِعقل والے
بھلا یہ کس طرح ممکن ہے کہ وہ شخص جو تمہارے رب کی اِس کتاب کو جو اس نے تم پر نازل کی ہے حق جانتا ہے، اور وہ شخص جو اس حقیقت کی طرف سے اندھا ہے، دونوں یکساں ہو جائیں؟ نصیحت تو دانش مند لوگ ہی قبول کیا کرتے ہیںالَّذِیْنَ یُوْفُوْنَ بِعَهْدِ اللّٰهِ وَ لَا یَنْقُضُوْنَ الْمِیْثَاقَۙ﴿20﴾
- الَّذِيْنَیہ وہ لوگ ہیں
- يُوْفُوْنَجو پورا کرتے ہیں
- بِعَهْدِ اللّٰهِاللہ کے عہد کو
- وَلَااور نہیں
- يَنْقُضُوْنَوہ توڑتے
- الْمِيْثَاقَوعدے کو/ مضبوط باندھنے کو
اور اُن کا طرز عمل یہ ہوتا ہے کہ اللہ کے ساتھ اپنے عہد کو پورا کرتے ہیں، اُسے مضبوط باندھنے کے بعد توڑ نہیں ڈالتےوَ الَّذِیْنَ یَصِلُوْنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنْ یُّوْصَلَ وَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ وَ یَخَافُوْنَ سُوْٓءَ الْحِسَابِؕ﴿21﴾
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
- يَصِلُوْنَجو جوڑتے ہیں
- مَآ اَمَرَ اللّٰهُجو حکم دیا اللہ نے
- بِهٖٓساتھ اس کے
- اَنْ يُّوْصَلَکو جوڑا جائے
- وَيَخْشَوْنَاور وہ ڈرتے ہیں
- رَبَّهُمْاپنے رب سے
- وَيَخَافُوْنَاور وہ ڈرتے ہیں
- سُوْٓءَبرے
- الْحِسَابِحساب سے
اُن کی روش یہ ہوتی ہے کہ اللہ نے جن جن روابط کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے انہیں برقرار رکھتے ہیں، اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور اس بات کا خوف رکھتے ہیں کہ کہیں ان سے بری طرح حساب نہ لیا جائےوَ الَّذِیْنَ صَبَرُوا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَ اَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ سِرًّا وَّ عَلَانِیَةً وَّ یَدْرَءُوْنَ بِالْحَسَنَةِ السَّیِّئَةَ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ عُقْبَى الدَّارِۙ﴿22﴾
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
- صَبَرُواجنہوں نے صبر کیا
- ابْتِغَآءَتلاش کرنے کے لئے
- وَجْهِ رَبِّهِمْاپنے رب کی رضا
- وَاور
- اَقَامُوا الصَّلٰوةَقائم کی جنہوں نے نماز
- وَاَنْفَقُوْااور خرچ کیا
- مِمَّا رَزَقْنٰهُمْاس میں سے جو رزق دیا ہم نے ان کو
- سِرًّا وَّعَلَانِيَةًپوشیدہ اور ظاہر
- وَّيَدْرَءُوْنَاور وہ دور کرتے ہیں
- بِالْحَسَنَةِساتھ بھلائی کے
- السَّيِّئَةَبرائی
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- لَهُمْان کے لئے
- عُقْبَىانجام ہے
- الدَّارِگھر کا/ آخرت کے گھر کا
اُن کا حال یہ ہوتا ہے کہ اپنے رب کی رضا کے لیے صبر سے کام لیتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں، ہمارے دیے ہوئے رزق میں سے علانیہ اور پوشیدہ خرچ کرتے ہیں، اور برائی کو بھلائی سے دفع کرتے ہیں آخرت کا گھر انہی لوگوں کے لیے ہےجَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوْنَهَا وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآئِهِمْ وَ اَزْوَاجِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ یَدْخُلُوْنَ عَلَیْهِمْ مِّنْ كُلِّ بَابٍۚ﴿23﴾
- جَنّٰتُ عَدْنٍباغات ہیں ہمیشہ کے
- يَّدْخُلُوْنَهَاجن میں وہ داخل ہوں گے
- وَمَنْ صَلَحَاور جو کوئی صالح ہوا
- مِنْسے
- اٰبَآئِهِمْان کے باپوں میں (سے)
- وَاَزْوَاجِهِمْاور ان کی بیویوں میں سے
- وَذُرِّيّٰتِهِمْاور ان کی اولادوں میں سے
- وَالْمَلٰٓئِكَةُاور فرشتے
- يَدْخُلُوْنَداخل ہوں گے
- عَلَيْهِمْان پر
- مِّنْ كُلِّ بَابٍہر دروازے سے
یعنی ایسے باغ جو اُن کی ابدی قیام گاہ ہوں گے وہ خود بھی ان میں داخل ہوں گے اور ان کے آباؤ اجداد اور اُن کی بیویوں اور اُن کی اولاد میں سے جو جو صالح ہیں وہ بھی اُن کے ساتھ وہاں جائیں گے ملائکہ ہر طرف سے اُن کے استقبال کے لیے آئیں گےسَلٰمٌ عَلَیْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِؕ﴿24﴾
- سَلٰمٌ عَلَيْكُمْسلام ہو تم پر
- بِمَا صَبَرْتُمْبوجہ اس کے جو صبر کیا تم نے
- فَنِعْمَتو کتنا اچھا ہے
- عُقْبَى الدَّارِگھر کا انجام
اور اُن سے کہیں گے کہ "تم پر سلامتی ہے، تم نے دنیا میں جس طرح صبر سے کام لیا اُس کی بدولت آج تم اِس کے مستحق ہوئے ہو" پس کیا ہی خوب ہے یہ آخرت کا گھر!وَ الَّذِیْنَ یَنْقُضُوْنَ عَهْدَ اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مِیْثَاقِهٖ وَ یَقْطَعُوْنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنْ یُّوْصَلَ وَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ١ۙ اُولٰٓئِكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَ لَهُمْ سُوْٓءُ الدَّارِ﴿25﴾
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ ہیں
- يَنْقُضُوْنَجو توڑتے ہیں
- عَهْدَ اللّٰهِاللہ کے عہد کو
- مِنْۢسے
- بَعْدِبعد
- مِيْثَاقِهٖاس کے پکا کرنے کے (بعد)
- وَيَقْطَعُوْنَاور کاٹتے ہیں
- مَآ اَمَرَ اللّٰهُجو حکم دیا اللہ نے
- بِهٖٓساتھ اس کے
- اَنْ يُّوْصَلَکہ جوڑا جائے
- وَاور
- يُفْسِدُوْنَوہ فساد کرتے ہیں
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- لَهُمُ اللَّعْنَةُان کے لئے لعنت ہے
- وَلَهُمْاور ان کے لئے
- سُوْٓءُ الدَّارِبرا گھر ہے
رہے وہ لوگ جو اللہ کے عہد کو مضبوط باندھ لینے کے بعد توڑ ڈالتے ہیں، جو اُن رابطوں کو کاٹتے ہیں جنہیں اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے، اور جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں، وہ لعنت کے مستحق ہیں اور ان کے لیے آخرت میں بہت برا ٹھکانا ہےاَللّٰهُ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَقْدِرُ١ؕ وَ فَرِحُوْا بِالْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ؕ وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا فِی الْاٰخِرَةِ اِلَّا مَتَاعٌ۠ع﴿26﴾
- اَللّٰهُاللہ تعالیٰ
- يَبْسُطُ الرِّزْقَپھیلاتا ہے رزق کو
- لِمَنْ يَّشَآءُجس کے لئے وہ چاہتا ہے
- وَاور
- يَقْدِرُاندازے سے دیتا ہے
- وَفَرِحُوْااور وہ خوش ہوگئے/ اترانے لگے
- بِالْحَيٰوةِ الدُّنْيَادنیا کی زندگی پر
- وَمَا الْحَيٰوةُ الدُّنْيَااور نہیں دنیا کی زندگی
- فِي الْاٰخِرَةِآخرت (کے مقابلے) میں
- اِلَّا مَتَاعٌمگر ایک متاع
اللہ جس کو چاہتا ہے رزق کی فراخی بخشتا ہے اور جسے چاہتا ہے کہ نپا تلا رزق دیتا ہے یہ لوگ دنیوی زندگی میں مگن ہیں، حالانکہ د نیا کی زندگی آخرت کے مقابلے میں ایک متاع قلیل کے سوا کچھ بھی نہیںوَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ اٰیَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ قُلْ اِنَّ اللّٰهَ یُضِلُّ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْۤ اِلَیْهِ مَنْ اَنَابَۖۚ﴿27﴾
- وَيَقُوْلُ الَّذِيْنَاور کہتے ہیں وہ لوگ
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- لَوْلَآکیوں نہیں
- اُنْزِلَاتاری گئی
- عَلَيْهِاس پر
- اٰيَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖکوئی نشانی اس کے رب کی طرف سے
- قُلْکہہ دیجئے
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- يُضِلُّبھٹکاتا ہے
- مَنْجس کو
- يَّشَآءُچاہتا ہے
- وَيَهْدِيْٓاور ہدایت دیتا ہے
- اِلَيْهِاپنی طرف
- مَنْ اَنَابَجو رجوع کرے
یہ لوگ جنہوں نے (رسالت محمدیؐ کو ماننے سے) انکار کر دیا ہے کہتے ہیں "اِس شخص پر اِس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہ اتری" کہو، اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کر دیتا ہے اور وہ اپنی طرف آنے کا راستہ اُسی کو دکھاتا ہے جو اُس کی طرف رجوع کرےاَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ تَطْمَئِنُّ قُلُوْبُهُمْ بِذِكْرِ اللّٰهِ١ؕ اَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُؕ﴿28﴾
- اَلَّذِيْنَوہ لوگ
- اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
- وَتَطْمَئِنُّاور مطمئن ہوا کرتے ہیں
- قُلُوْبُهُمْان کے دل
- بِذِكْرِ اللّٰهِاللہ کے ذکر سے
- اَلَاخبردار
- بِذِكْرِ اللّٰهِاللہ کے ذکر کے ساتھ
- تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُمطمئن ہوجاتے ہیں دل
ایسے ہی لوگ ہیں وہ جنہوں نے (اِس نبی کی دعوت کو) مان لیا اور اُن کے دلوں کو اللہ کی یاد سے اطمینان نصیب ہوتا ہے خبردار رہو! اللہ کی یاد ہی وہ چیز ہے جس سے دلوں کو اطمینان نصیب ہوا کرتا ہےاَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ طُوْبٰى لَهُمْ وَ حُسْنُ مَاٰبٍ﴿29﴾
- اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْاوہ لوگ جو ایمان لائے
- وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے عمل کئے اچھے
- طُوْبٰى لَهُمْخوش خبری ہے ان کے لئے
- وَحُسْنُ مَاٰبٍاور عمدہ ٹھکانہ/ اچھا انجام
پھر جن لوگوں نے دعوت حق کو مانا اور نیک عمل کیے وہ خوش نصیب ہیں اور ان کے لیے اچھا انجام ہےكَذٰلِكَ اَرْسَلْنٰكَ فِیْۤ اُمَّةٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهَاۤ اُمَمٌ لِّتَتْلُوَاۡ عَلَیْهِمُ الَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ وَ هُمْ یَكْفُرُوْنَ بِالرَّحْمٰنِ١ؕ قُلْ هُوَ رَبِّیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَ اِلَیْهِ مَتَابِ﴿30﴾
- كَذٰلِكَاسی طرح
- اَرْسَلْنٰكَبھیجا ہم نے آپ کو
- فِيْٓمیں
- اُمَّةٍایک قوم (میں)
- قَدْ خَلَتْتحقیق گزر چکیں
- مِنْ قَبْلِهَآاس سے پہلے
- اُمَمٌکئی امتیں
- لِّتَتْلُوَا۟تاکہ تم پڑھو
- عَلَيْهِمُان پر
- الَّذِيْٓوہ چیز
- اَوْحَيْنَآ اِلَيْكَوحی کی ہم نے آپ کی طرف
- وَهُمْاور وہ
- يَكْفُرُوْنَ بالرَّحْمٰنِکفر کرتے ہیں رحمن کا
- قُلْکہہ دیجئے
- هُوَ رَبِّيْوہ میرا رب ہے
- لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَنہیں کوئی الٰہ برحق مگر وہی
- عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُاس پر میں نے بھروسہ کیا
- وَاِلَيْهِاور اسی کی طرف
- مَتَابِمیرا لوٹنا ہے
اے محمدؐ، اِسی شان سے ہم نے تم کو رسول بنا کر بھیجا ہے، ایک ایسی قوم میں جس سے پہلے بہت سی قومیں گزر چکی ہیں، تاکہ تم اِن لوگوں کو وہ پیغام سناؤ جو ہم نے تم پر نازل کیا ہے، اِس حال میں کہ یہ اپنے نہایت مہربان خدا کے کافر بنے ہوئے ہیں اِن سے کہو کہ وہی میرا رب ہے، اُس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اُسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہی میرا ملجا و ماویٰ ہےوَ لَوْ اَنَّ قُرْاٰنًا سُیِّرَتْ بِهِ الْجِبَالُ اَوْ قُطِّعَتْ بِهِ الْاَرْضُ اَوْ كُلِّمَ بِهِ الْمَوْتٰى١ؕ بَلْ لِّلّٰهِ الْاَمْرُ جَمِیْعًا١ؕ اَفَلَمْ یَایْئَسِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْ لَّوْ یَشَآءُ اللّٰهُ لَهَدَى النَّاسَ جَمِیْعًا١ؕ وَ لَا یَزَالُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا تُصِیْبُهُمْ بِمَا صَنَعُوْا قَارِعَةٌ اَوْ تَحُلُّ قَرِیْبًا مِّنْ دَارِهِمْ حَتّٰى یَاْتِیَ وَعْدُ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُخْلِفُ الْمِیْعَادَ۠ع﴿31﴾
- وَلَوْ اَنَّ قُرْاٰنًااور اگر یقیناً ایک قرآن (اتارا جاتا)
- سُيِّرَتْکہ چلائے جاتے
- بِهِ الْجِبَالُاس کے ذریعے پہاڑ
- اَوْیا
- قُطِّعَتْپھاڑ دی جاتی
- بِهِ الْاَرْضُاس کے ذریعے زمین
- اَوْ كُلِّمَ بِهِ الْمَوْتٰىیا کلام کئے جاتے اس کے ذریعے مردے
- بَلْ لِّلّٰهِبلکہ اللہ کے لئے ہے
- الْاَمْرُ جَمِيْعًامعاملہ سارے کا سارا
- اَفَلَمْکیا بھلا نہیں
- يَايْئَسِ الَّذِيْنَمایوس ہوگئے وہ لوگ
- اٰمَنُوْٓاجو ایمان لائے
- اَنْ لَّوْیہ کہ اگر
- يَشَآءُ اللّٰهُچاہتا اللہ
- لَهَدَى النَّاسَالبتہ ہدایت دے دیتا لوگوں کو
- جَمِيْعًاسب کے سب کو
- وَلَا يَزَالُاور ہمیشہ
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- تُصِيْبُهُمْپہنچتی رہے گی ان کو
- بِمَا صَنَعُوْاساتھ اس کے جو انہوں نے کیا
- قَارِعَةٌکوئی آفت
- اَوْ تَحُلُّیا اترے گی
- قَرِيْبًا مِّنْ دَارِهِمْقریب ہی ان کے گھر سے
- حَتّٰىیہاں تک کہ
- يَاْتِيَ وَعْدُ اللّٰهِآجائے اللہ کا وعدہ
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- لَانہیں
- يُخْلِفُ الْمِيْعَادَخلاف کرے گا وعدے کو
اور کیا ہو جاتا اگر کوئی ایسا قرآن اتار دیا جاتا جس کے زور سے پہاڑ چلنے لگتے، یا زمین شق ہو جاتی، یا مُردے قبروں سے نکل کر بولنے لگتے؟ (اس طرح کی نشانیاں دکھا دینا کچھ مشکل نہیں ہے) بلکہ سارا اختیار ہی اللہ کے ہاتھ میں ہے پھر کیا اہل ایمان (ابھی تک کفار کی طلب کے جواب میں کسی نشانی کے ظہور کی آس لگا ئے بیٹھے ہیں اور وہ یہ جان کر) مایوس نہیں ہو گئے کہ اگر اللہ چاہتا تو سارے انسانوں کو ہدایت دے دیتا؟ جن لوگوں نے خدا کے ساتھ کفر کا رویہ اختیار کر ر کھا ہے اُن پر ان کے کرتوتوں کی وجہ سے کوئی نہ کوئی آفت آتی ہی رہتی ہے، یا ان کے گھر کے قریب کہیں نازل ہوتی ہے یہ سلسلہ چلتا رہے گا یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ آن پورا ہو یقیناً اللہ اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتاوَ لَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَاَمْلَیْتُ لِلَّذِیْنَ كَفَرُوْا ثُمَّ اَخَذْتُهُمْ١۫ فَكَیْفَ كَانَ عِقَابِ﴿32﴾
- وَلَقَدِ اسْتُهْزِيئَاور البتہ تحقیق مذاق اڑایا گیا
- بِرُسُلٍکئی رسولوں کا
- مِّنْسے
- قَبْلِكَآپ (سے) قبل
- فَاَمْلَيْتُتو میں نے ڈھیل دی
- لِلَّذِيْنَان لوگوں کو
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- ثُمَّ اَخَذْتُهُمْپھر میں نے پکڑ لیا ان کو
- فَكَيْفَتو کیسی
- كَانَ عِقَابِتھی میری سزا
تم سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کا مذاق اڑایا جا چکا ہے، مگر میں نے ہمیشہ منکر ین کو ڈھیل دی اور آخر کار ان کو پکڑ لیا، پھر دیکھ لو کہ میری سزا کیسی سخت تھیاَفَمَنْ هُوَ قَآئِمٌ عَلٰى كُلِّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ١ۚ وَ جَعَلُوْا لِلّٰهِ شُرَكَآءَ١ؕ قُلْ سَمُّوْهُمْ١ؕ اَمْ تُنَبِّئُوْنَهٗ بِمَا لَا یَعْلَمُ فِی الْاَرْضِ اَمْ بِظَاهِرٍ مِّنَ الْقَوْلِ١ؕ بَلْ زُیِّنَ لِلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مَكْرُهُمْ وَ صُدُّوْا عَنِ السَّبِیْلِ١ؕ وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ هَادٍ﴿33﴾
- اَفَمَنْکیا بھلا جو
- هُوَ قَآئِمٌوہ قائم ہے
- عَلٰي كُلِّ نَفْسٍۢہر نفس پر
- بِمَابوجہ اس کے جو
- كَسَبَتْاس نے کمائی کی
- وَجَعَلُوْا لِلّٰهِاور انہوں نے بنا رکھے ہیں اللہ کے لئے
- شُرَكَآءَکچھ شریک
- قُلْکہہ دیجئے
- سَمُّوْهُمْنام لو ان کے
- اَمْکیا
- تُنَبِّئُوْنَهٗتم خبر دے رہے ہو اس کو
- بِمَا لَا يَعْلَمُساتھ اس کے جو وہ نہیں جانتا
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- اَمْ بِظَاهِرٍیا ساتھ ظاہر کے
- مِّنَسے
- الْقَوْلِبات میں (سے)
- بَلْبلکہ
- زُيِّنَخوب صورت بنادی گئی
- لِلَّذِيْنَ كَفَرُوْاان لوگوں کے لئے جنہوں نے کفر کیا
- مَكْرُهُمْان کی چال
- وَصُدُّوْااور وہ روکے گئے
- عَنِ السَّبِيْلِاصل راستے سے
- وَمَنْ يُّضْلِلِ اللّٰهُاور جس کو گمراہ کردے اللہ
- فَمَا لَهٗ مِنْ هَادٍتو نہیں اس کو کوئی ہدایت دینے والا
پھر کیا وہ جو ایک ایک متنفس کی کمائی پر نظر رکھتا ہے (اُس کے مقابلے میں یہ جسارتیں کی جا رہی ہیں کہ) لوگوں نے اُس کے کچھ شریک ٹھیرا رکھے ہیں؟ اے نبیؐ، اِن سے کہو (اگر واقعی وہ خدا کے اپنے بنائے ہوئے شریک ہیں تو) ذرا اُن کے نا م لو کہ وہ کون ہیں؟ کیا تم اللہ کو ایک نئی بات کی خبر دے رہے ہو جسے وہ اپنی زمین میں نہیں جانتا؟ یا تم لوگ بس یونہی جو منہ میں آتا ہے کہہ ڈالتے ہو؟ حقیقت یہ ہے کہ جن لوگوں نے دعوت حق کو ماننے سے انکار کیا ہے ان کے لیے اُن کی مکاریاں خوشنما بنا دی گئی ہیں اور وہ راہ راست سے روک دیے گئے ہیں، پھر جس کو اللہ گمراہی میں پھینک دے اُسے کوئی راہ دکھانے والا نہیں ہےلَهُمْ عَذَابٌ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَشَقُّ١ۚ وَ مَا لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ مِنْ وَّاقٍ﴿34﴾
- لَهُمْان کے لئے
- عَذَابٌعذاب ہے
- فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَادنیا کی زندگی میں
- وَلَعَذَابُ الْاٰخِرَةِاور البتہ عذاب آخرت کا
- اَشَقُّ ۚزیادہ سخت ہے
- وَمَا لَهُمْاور نہیں ان کے لئے
- مِّنَ اللّٰهِاللہ سے بڑھ کر
- مِنْ وَّاقٍکوئی بچانے والا
ایسے لوگوں کے لیے دنیا کی زندگی ہی میں عذاب ہے، اور آخرت کا عذاب اُس سے بھی زیادہ سخت ہے کوئی ایسا نہیں جو اُنہیں خدا سے بچانے والا ہومَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ١ؕ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ؕ اُكُلُهَا دَآئِمٌ وَّ ظِلُّهَا١ؕ تِلْكَ عُقْبَى الَّذِیْنَ اتَّقَوْا١ۖۗ وَّ عُقْبَى الْكٰفِرِیْنَ النَّارُ﴿35﴾
- مَثَلُ الْجَنَّةِمثال اس جنت کی
- الَّتِيْوہ جو
- وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَوعدہ کئے گئے متقی لوگ
- تَجْرِيْبہتی ہیں
- مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُاس کے نیچے سے نہریں
- اُكُلُهَااس کے پھل
- دَآئِمٌدائمی ہیں
- وَّظِلُّهَااور سایہ اس کا
- تِلْكَیہ
- عُقْبَى الَّذِيْنَانجام ہے ان لوگوں کا
- اتَّقَوْاڰجنہوں نے تقویٰ کیا
- وَّعُقْبَىاور انجام
- الْكٰفِرِيْنَکافروں کا
- النَّارُآگ ہے
خدا ترس انسانوں کے لیے جس جنت کا وعدہ کیا گیا ہے اس کی شان یہ ہے کہ اس کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں، اس کے پھل دائمی ہیں اور اس کا سایہ لازوال یہ انجام ہے متقی لوگوں کا اور منکرین حق کا انجام یہ ہے کہ ان کے لیے دوزخ کی آگ ہےوَ الَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَفْرَحُوْنَ بِمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ وَ مِنَ الْاَحْزَابِ مَنْ یُّنْكِرُ بَعْضَهٗ١ؕ قُلْ اِنَّمَاۤ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللّٰهَ وَ لَاۤ اُشْرِكَ بِهٖ١ؕ اِلَیْهِ اَدْعُوْا وَ اِلَیْهِ مَاٰبِ﴿36﴾
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
- اٰتَيْنٰهُمُ الْكِتٰبَدی ہم نے ان کو کتاب
- يَفْرَحُوْنَوہ خوش ہوتے ہیں
- بِمَآ اُنْزِلَ اِلَيْكَساتھ اس کے جو نازل کیا گیا آپ کی طرف
- وَمِنَ الْاَحْزَابِاور گروہوں میں سے
- مَنْ يُّنْكِرُکوئی ہے جو انکار کرتا ہے
- بَعْضَهٗ ۭاس کے بعض حصے کا
- قُلْکہہ دیجئے
- اِنَّمَآبیشک
- اُمِرْتُمجھے حکم دیا گیا ہے
- اَنْ اَعْبُدَ اللّٰهَکہ میں عبادت کروں اللہ کی
- وَلَآ اُشْرِكَ بِهٖاور نہ شریک ٹھہراؤں ساتھ اس کے
- اِلَيْهِ اَدْعُوْااسی کی طرف میں بلاتا ہوں
- وَاِلَيْهِ مَاٰبِاور اسی کی طرف میرا لوٹنا ہے
اے نبیؐ، جن لوگوں کو ہم نے پہلے کتاب دی تھی وہ اِس کتاب سے جو ہم نے تم پر نازل کی ہے، خوش ہیں اور مختلف گروہوں میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اس کی بعض باتوں کو نہیں مانتے تم صاف کہہ دو کہ "مجھے تو صرف اللہ کی بندگی کا حکم دیا گیا ہے اور اس سے منع کیا گیا ہے کہ کسی کو اس کے ساتھ شریک ٹھیراؤں لہٰذا میں اسی کی طرف دعوت دیتا ہوں اور اسی کی طرف میرا رجوع ہے"وَ كَذٰلِكَ اَنْزَلْنٰهُ حُكْمًا عَرَبِیًّا١ؕ وَ لَئِنِ اتَّبَعْتَ اَهْوَآءَهُمْ بَعْدَ مَا جَآءَكَ مِنَ الْعِلْمِ١ۙ مَا لَكَ مِنَ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا وَاقٍ۠ع﴿37﴾
- وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
- اَنْزَلْنٰهُاتارا ہم نے اس کو
- حُكْمًاحکم/ فرمان
- عَرَبِيًّاعربی زبان میں
- وَلَئِنِ اتَّبَعْتَاور البتہ اگر تم نے پیروی کی
- اَهْوَآءَهُمْان کی خواہشات کی
- بَعْدَمَااس کے بعد کہ
- جَآءَكَآگیا تیرے پاس
- مِنَ الْعِلْمِعلم میں سے
- مَا لَكَ مِنَ اللّٰهِنہیں آپ کے لئے اللہ کی طرف سے
- مِنْ وَّلِيٍّکوئی دوست
- وَّلَااور نہ
- وَاقٍکوئی بچانے والا
اِسی ہدایت کے ساتھ ہم نے یہ فرمان عربی تم پر نازل کیا ہے اب اگر تم نے اِس علم کے باوجود جو تمہارے پاس آ چکا ہے لوگوں کی خواہشات کی پیروی کی تو اللہ کے مقابلے میں نہ کوئی تمہارا حامی و مددگار ہے اور نہ کوئی اس کی پکڑسے تم کو بچا سکتا ہےوَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّنْ قَبْلِكَ وَ جَعَلْنَا لَهُمْ اَزْوَاجًا وَّ ذُرِّیَّةً١ؕ وَ مَا كَانَ لِرَسُوْلٍ اَنْ یَّاْتِیَ بِاٰیَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ لِكُلِّ اَجَلٍ كِتَابٌ﴿38﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- اَرْسَلْنَابھیجا ہم نے
- رُسُلًاکئی رسولوں کو
- مِّنْ قَبْلِكَآپ سے پہلے
- وَجَعَلْنَااور بنائے ہم نے
- لَهُمْان کے لئے
- اَزْوَاجًاجوڑے/ بیویاں
- وَّذُرِّيَّةًاور اولاد
- وَمَا كَانَاور نہیں ہے
- لِرَسُوْلٍکسی رسول کے لئے
- اَنْکہ
- يَّاْتِيَ بِاٰيَةٍلے آئے کوئی نشانی
- اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِمگر اللہ کے اذن سے
- لِكُلِّ اَجَلٍہر وقت کے لئے/ ہر دور کے لئے
- كِتَابٌایک کتاب ہے
تم سے پہلے بھی ہم بہت سے رسول بھیج چکے ہیں اور اُن کو ہم نے بیوی بچوں والا ہی بنایا تھا اور کسی رسول کی بھی یہ طاقت نہ تھی کہ اللہ کے اذن کے بغیر کوئی نشانی خود لا دکھاتا ہر دور کے لیے ایک کتاب ہےیَمْحُوا اللّٰهُ مَا یَشَآءُ وَ یُثْبِتُ١ۖۚ وَ عِنْدَهٗۤ اُمُّ الْكِتٰبِ﴿39﴾
- يَمْحُوا اللّٰهُمٹاتا ہے اللہ
- مَا يَشَآءُجو وہ چاہتا ہے
- وَيُثْبِتُاور قائم رکھتا ہے
- وَعِنْدَهٗٓاور اسی کے پاس ہے
- اُمُّاصل
- الْكِتٰبِکتاب
اللہ جو کچھ چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور جس چیز کو چاہتا ہے قائم رکھتا ہے، ام الکتاب اُسی کے پاس ہےوَ اِنْ مَّا نُرِیَنَّكَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُهُمْ اَوْ نَتَوَفَّیَنَّكَ فَاِنَّمَا عَلَیْكَ الْبَلٰغُ وَ عَلَیْنَا الْحِسَابُ﴿40﴾
- وَاِنْ مَّا نُرِيَنَّكَاور اگر ہم دکھائیں تجھ کو
- بَعْضَ الَّذِيْبعض وہ چیز
- نَعِدُهُمْہم دھکمی دیتے ہیں ان کو
- اَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَیا ہم فوت کرلیں آپ کو
- فَاِنَّمَاتو بیشک
- عَلَيْكَ الْبَلٰغُآپ کے ذمہ ہے پہنچانا
- وَعَلَيْنَااور ہمارے ذمہ ہے
- الْحِسَابُحساب
اور اے نبیؐ، جس برے انجام کی دھمکی ہم اِن لوگوں کو دے رہے ہیں اُس کوئی حصہ خواہ ہم تمہارے جیتے جی دکھا دیں یا اس کے ظہور میں آنے سے پہلے ہم تمہیں اٹھا لیں، بہر حال تمہارا کام صرف پیغام پہنچا دینا ہے اور حساب لینا ہمارا کام ہےاَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا نَاْتِی الْاَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ اَطْرَافِهَا١ؕ وَ اللّٰهُ یَحْكُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِهٖ١ؕ وَ هُوَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ﴿41﴾
- اَوَلَمْ يَرَوْاکیا بھلا نہیں دیکھا انہوں نے
- اَنَّا نَاْتِي الْاَرْضَبیشک ہم آرہے ہیں زمین کو
- نَنْقُصُهَاہم گھٹا رہے ہیں اس کو
- مِنْ اَطْرَافِهَااس کے چاروں طرف سے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يَحْكُمُفیصلہ کرتا ہے
- لَا مُعَقِّبَنہیں کوئی لوٹانے والا/ نظر ثانی کرنے والا
- لِحُكْمِهٖاس کے حکم کی
- وَهُوَ سَرِيْعُ الْحِسَابِاور وہ جلد لینے والا ہے حساب
کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں ہیں کہ ہم اِس سرزمین پر چلے آ رہے ہیں اور اس کا دائرہ ہر طرف سے تنگ کرتے چلے آتے ہیں؟ اللہ حکومت کر رہا ہے، کوئی اس کے فیصلوں پر نظر ثانی کرنے و الا نہیں ہے، اور اُسے حساب لیتے کچھ دیر نہیں لگتیوَ قَدْ مَكَرَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَلِلّٰهِ الْمَكْرُ جَمِیْعًا١ؕ یَعْلَمُ مَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ١ؕ وَ سَیَعْلَمُ الْكُفّٰرُ لِمَنْ عُقْبَى الدَّارِ﴿42﴾
- وَقَدْاور تحقیق
- مَكَرَ الَّذِيْنَچال چلی ان لوگوں نے
- مِنْسے
- قَبْلِهِمْجو ان (سے) پہلے تھے
- فَلِلّٰهِ الْمَكْرُ جَمِيْعًاتو اللہ ہی کے لئے ہے تدبیر ساری کی ساری
- يَعْلَمُوہ جانتا ہے
- مَا تَكْسِبُجو کمائی کرتا ہے
- كُلُّہر
- نَفْسٍشخص
- وَسَيَعْلَمُ الْكُفّٰرُاور عنقریب جان لیں گے کفار
- لِمَنْ عُقْبَى الدَّارِکس کے لئے آخرت کا گھر ہے
اِن سے پہلے جو لوگ ہو گزرے ہیں وہ بھی بڑی بڑی چالیں چل چکے ہیں، مگر اصل فیصلہ کن چال تو پوری کی پوری اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے وہ جانتا ہے کہ کون کیا کچھ کمائی کر رہا ہے، اور عنقریب یہ منکرین حق دیکھ لیں گے کہ انجام کس کا بخیر ہوتا ہےوَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَسْتَ مُرْسَلًا١ؕ قُلْ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًۢا بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ١ۙ وَ مَنْ عِنْدَهٗ عِلْمُ الْكِتٰبِ۠ع﴿43﴾
- وَيَقُوْلُاور کہتے ہیں
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْاوہ لوگ جنہوں نے کفر کیا
- لَسْتَ مُرْسَلًانہیں تو بھیجا ہوا
- قُلْ كَفٰى باللّٰهِکہہ دیجئے کافی ہے اللہ
- شَهِيْدًۢاگواہ
- بَيْنِيْ وَبَيْنَكُمْمیرے درمیان اور تمہارے درمیان
- وَمَنْ عِنْدَهٗاور جو رکھتا ہے اپنے پاس
- عِلْمُ الْكِتٰبِعلم کتاب کا
یہ منکرین کہتے ہیں کہ تم خدا کے بھیجے ہوئے نہیں ہو کہو "میرے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے اور پھر ہر اُس شخص کی گواہی جو کتاب آسمانی کا علم رکھتا ہے"