53. An-Najmالنجم
The Star · Meccan · 62 ayahs · 3 rukus · Nazar Ahmed
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ النَّجْمِ اِذَا هَوٰىۙ﴿1﴾
- وَالنَّجْمِقسم ہے تارے کی
- اِذَا هَوٰىجب وہ گرا
قسم ہے تارے کی جبکہ وہ غروب ہوامَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَ مَا غَوٰىۚ﴿2﴾
- مَا ضَلَّنہیں بھٹکا
- صَاحِبُكُمْساتھی تمہارا
- وَمَا غَوٰىاور نہ وہ بہکا
تمہارا رفیق نہ بھٹکا ہے نہ بہکا ہےوَ مَا یَنْطِقُ عَنِ الْهَوٰىؕ﴿3﴾
- وَمَا يَنْطِقُاور نہیں وہ بولتا۔ بات کرتا
- عَنِ الْهَوٰىخواہش نفس سے
وہ اپنی خواہش نفس سے نہیں بولتااِنْ هُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحٰىۙ﴿4﴾
- اِنْ هُوَنہیں وہ
- اِلَّا وَحْيٌمگر ایک وحی ہے
- يُّوْحٰىجو وحی کی جاتی ہے
یہ تو ایک وحی ہے جو اُس پر نازل کی جاتی ہےعَلَّمَهٗ شَدِیْدُ الْقُوٰىۙ﴿5﴾
- عَلَّمَهٗسکھایا اس کو
- شَدِيْدُ الْقُوٰىزبردست قوت والے نے
اُسے زبردست قوت والے نے تعلیم دی ہےذُوْ مِرَّةٍ١ؕ فَاسْتَوٰىۙ﴿6﴾
- ذُوْ مِرَّةٍ ۭصاحب قوت ہے
- فَاسْتَوٰىپھر پورا نظر آیا۔ سیدھا کھڑا ہوگیا۔ درست ہوگیا
جو بڑا صاحب حکمت ہےوَ هُوَ بِالْاُفُقِ الْاَعْلٰىؕ﴿7﴾
- وَهُوَاور وہ
- بِالْاُفُقِافق پر تھا
- الْاَعْلٰىبالائی۔ اعلیٰ
وہ سامنے آ کھڑا ہوا جبکہ وہ بالائی افق پر تھاثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰىۙ﴿8﴾
- ثُمَّ دَنَاپھر قریب آیا
- فَتَدَلّٰىپھر اتر آیا
پھر قریب آیا اور اوپر معلق ہو گیافَكَانَ قَابَ قَوْسَیْنِ اَوْ اَدْنٰىۚ﴿9﴾
- فَكَانَ قَابَتو تھا اندازے سے۔ برابر
- قَوْسَيْنِدو کمان کے
- اَوْ اَدْنٰىیا اس سے کم تر۔ قریب
یہاں تک کہ دو کمانوں کے برابر یا اس سے کچھ کم فاصلہ رہ گیافَاَوْحٰۤى اِلٰى عَبْدِهٖ مَاۤ اَوْحٰىؕ﴿10﴾
- فَاَوْحٰٓى اِلٰى عَبْدِهٖتو اس نے وحی کی اس کے بندے کی طرف
- مَآ اَوْحٰىجو اس نے وحی کی۔ وحی پہنچائی
تب اُس نے اللہ کے بندے کو وحی پہنچائی جو وحی بھی اُسے پہنچانی تھیمَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَاٰى﴿11﴾
- مَانہیں
- كَذَبَجھوٹ بولا
- الْفُؤَادُدل نے
- مَا رَاٰىجو اس نے دیکھا
نظر نے جو کچھ دیکھا، دل نے اُس میں جھوٹ نہ ملایااَفَتُمٰرُوْنَهٗ عَلٰى مَا یَرٰى﴿12﴾
- اَفَتُمٰرُوْنَهٗکیا پھر تم جھگڑتے ہو اس سے
- عَلٰي مَا يَرٰىاوپر اس کے جو وہ دیکھتا ہے
اب کیا تم اُس چیز پر اُس سے جھگڑتے ہو جسے وہ آنکھوں سے دیکھتا ہے؟وَ لَقَدْ رَاٰهُ نَزْلَةً اُخْرٰىۙ﴿13﴾
- وَلَقَدْ رَاٰهُاور البتہ تحقیق اس نے دیکھا اس کو
- نَزْلَةًاترنا
- اُخْرٰىایک مرتبہ پھر
اور ایک مرتبہ پھر اُس نےعِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهٰى﴿14﴾
- عِنْدَپاس
- سِدْرَةِ الْمُنْتَهٰىسدرۃ المنتہی کے
سدرۃالمنتہیٰ کے پاس اُس کو دیکھاعِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَاْوٰىؕ﴿15﴾
- عِنْدَهَااس کے پاس
- جَنَّةُ الْمَاْوٰىجنت الماویٰ ہے
جہاں پاس ہی جنت الماویٰ ہےاِذْ یَغْشَى السِّدْرَةَ مَا یَغْشٰىۙ﴿16﴾
- اِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَجب چھا رہا تھا سدرہ پر
- مَا يَغْشٰىجو کچھ چھا رہا تھا
اُس وقت سدرہ پر چھا رہا تھا جو کچھ کہ چھا رہا تھامَا زَاغَ الْبَصَرُ وَ مَا طَغٰى﴿17﴾
- مَا زَاغَ الْبَصَرُنہیں کجی کی نگاہ نے
- وَمَا طَغٰىاور نہ وہ حد سے بڑھی
نگاہ نہ چوندھیائی نہ حد سے متجاوز ہوئیلَقَدْ رَاٰى مِنْ اٰیٰتِ رَبِّهِ الْكُبْرٰى﴿18﴾
- لَقَدْ رَاٰىالبتہ تحقیق اس نے دیکھیں
- مِنْ اٰيٰتِ رَبِّهِاپنے رب کی نشانیوں میں سے
- الْكُبْرٰىبڑی بڑی
اور اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیںاَفَرَءَیْتُمُ اللّٰتَ وَ الْعُزّٰىۙ﴿19﴾
- اَفَرَءَيْتُمُ اللّٰتَکیا پھر دیکھا تم نے لات کو
- وَالْعُزّٰىاور عزی کو
اب ذرا بتاؤ، تم نے کبھی اِس لات، اور اِس عزیٰوَ مَنٰوةَ الثَّالِثَةَ الْاُخْرٰى﴿20﴾
- وَمَنٰوةَاور منات کو
- الثَّالِثَةَتیسری
- الْاُخْرٰىایک اور
اور تیسری ایک اور دیوی منات کی حقیقت پر کچھ غور بھی کیا؟اَلَكُمُ الذَّكَرُ وَ لَهُ الْاُنْثٰى﴿21﴾
- اَلَكُمُ الذَّكَرُکیا تمہارے لیے لڑکے ہیں
- وَلَهُ الْاُنْثٰىاور اس کے لیے لڑکیاں
کیا بیٹے تمہارے لیے ہیں اور بیٹیاں خدا کے لیے؟تِلْكَ اِذًا قِسْمَةٌ ضِیْزٰى﴿22﴾
- تِلْكَیہ
- اِذًا قِسْمَةٌتب ایک تقسیم ہے
- ضِيْزٰىظلم کی
یہ تو بڑی دھاندلی کی تقسیم ہوئی!اِنْ هِیَ اِلَّاۤ اَسْمَآءٌ سَمَّیْتُمُوْهَاۤ اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمْ مَّاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍ١ؕ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ مَا تَهْوَى الْاَنْفُسُ١ۚ وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنْ رَّبِّهِمُ الْهُدٰىؕ﴿23﴾
- اِنْ هِىَنہیں وہ
- اِلَّآ اَسْمَآءٌمگر کچھ نام ہیں
- سَمَّيْتُمُوْهَآنام رکھے تم نے ان کے
- اَنْتُمْتم نے
- وَاٰبَآؤُكُمْاور تمہارے آباؤ اجداد نے
- مَّآ اَنْزَلَ اللّٰهُنہیں نازل کی اللہ نے
- بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍ ۭساتھ اس کے کوئی دلیل
- اِنْ يَّتَّبِعُوْنَنہیں وہ پیروی کرتے
- اِلَّا الظَّنَّمگر گمان کی
- وَمَا تَهْوَى الْاَنْفُسُ ۚاور جو خواہش کرتے ہیں نفس
- وَلَقَدْ جَآءَهُمْاور البتہ تحقیق آئی ان کے پاس
- مِّنْ رَّبِّهِمُ الْهُدٰىان کے رب کی طرف سے ہدایت
دراصل یہ کچھ نہیں ہیں مگر بس چند نام جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں اللہ نے اِن کے لیے کوئی سند نازل نہیں کی حقیقت یہ ہے کہ لوگ محض وہم و گمان کی پیروی کر رہے ہیں اور خواہشات نفس کے مرید بنے ہوئے ہیں حالانکہ اُن کے رب کی طرف سے اُن کے پاس ہدایت آ چکی ہےاَمْ لِلْاِنْسَانِ مَا تَمَنّٰى٘ۖ﴿24﴾
- اَمْ لِلْاِنْسَانِیا انسان کے لیے ہے
- مَا تَمَنّٰىجو وہ تمنا کرے
کیا انسان جو کچھ چاہے اس کے لیے وحی حق ہےفَلِلّٰهِ الْاٰخِرَةُ وَ الْاُوْلٰى۠ع﴿25﴾
- فَلِلّٰهِتو اللہ کے لیے ہے
- الْاٰخِرَةُپچھلی
- وَالْاُوْلٰىاور پہلی
دنیا اور آخرت کا مالک تو اللہ ہی ہےوَ كَمْ مِّنْ مَّلَكٍ فِی السَّمٰوٰتِ لَا تُغْنِیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْئًا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ اَنْ یَّاْذَنَ اللّٰهُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَرْضٰى﴿26﴾
- وَكَمْ مِّنْ مَّلَكٍاور کتنے ہی فرشتے ہیں
- فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
- لَانہ
- تُغْنِيْ شَفَاعَتُهُمْکام آئے گی ان کی سفارش
- شَيْئًاکچھ بھی
- اِلَّا مِنْۢ بَعْدِمگر اس کے بعد
- اَنْ يَّاْذَنَ اللّٰهُکہ اجازت دے اللہ
- لِمَنْ يَّشَآءُجس کے لیے چاہے
- وَيَرْضٰىاور وہ راضی ہوجائے
آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے موجود ہیں، اُن کی شفاعت کچھ بھی کام نہیں آ سکتی جب تک کہ اللہ کسی ایسے شخص کے حق میں اُس کی اجازت نہ دے جس کے لیے وہ کوئی عرضداشت سننا چاہے اور اس کو پسند کرےاِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ لَیُسَمُّوْنَ الْمَلٰٓئِكَةَ تَسْمِیَةَ الْاُنْثٰى﴿27﴾
- اِنَّ الَّذِيْنَیشک وہ لوگ
- لَا يُؤْمِنُوْنَ بالْاٰخِرَةِجو ایمان نہیں لاتے آخرت پر
- لَيُسَمُّوْنَ الْمَلٰٓئِكَةَالبتہ وہ نام رکھتے ہیں فرشتوں کے
- تَسْمِيَةَ الْاُنْثٰىنام عورتوں والے
مگر جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے وہ فرشتوں کو دیویوں کے ناموں سے موسوم کرتے ہیںوَ مَا لَهُمْ بِهٖ مِنْ عِلْمٍ١ؕ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ١ۚ وَ اِنَّ الظَّنَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ الْحَقِّ شَیْئًاۚ﴿28﴾
- وَمَا لَهُمْاور نہیں ان کے لیے
- بِهٖساتھ اس کے
- مِنْ عِلْمٍ ۭکوئی علم
- اِنْ يَّتَّبِعُوْنَنہیں وہ پیروی کرتے
- اِلَّا الظَّنَّ ۚمگر گمان کی
- وَاِنَّ الظَّنَّاور بیشک گمان
- لَانہیں
- يُغْنِيْکام آتا
- مِنَ الْحَقِّ شَيْئًاحق سے کچھ بھی۔ کوئی چیز
حالانکہ اس معاملہ کا کوئی علم انہیں حاصل نہیں ہے، وہ محض گمان کی پیروی کر رہے ہیں، اور گمان حق کی جگہ کچھ بھی کام نہیں دے سکتافَاَعْرِضْ عَنْ مَّنْ تَوَلّٰى١ۙ۬ عَنْ ذِكْرِنَا وَ لَمْ یُرِدْ اِلَّا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاؕ﴿29﴾
- فَاَعْرِضْتو اعراض برتیئے
- عَنْ مَّنْ تَوَلّٰىاس سے جو منہ موڑے
- عَنْ ذِكْرِنَاہمارے ذکر سے
- وَلَمْ يُرِدْاور نہ چاہے وہ
- اِلَّا الْحَيٰوةَ الدُّنْيَامگر دنیا کی زندگی
پس اے نبیؐ، جو شخص ہمارے ذکر سے منہ پھیرتا ہے، اور دنیا کی زندگی کے سوا جسے کچھ مطلوب نہیں ہے، اُسے اس کے حال پر چھوڑ دوذٰلِكَ مَبْلَغُهُمْ مِّنَ الْعِلْمِ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ١ۙ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اهْتَدٰى﴿30﴾
- ذٰلِكَیہی
- مَبْلَغُهُمْان کی انتہا ہے
- مِّنَ الْعِلْمِ ۭعلم میں سے
- اِنَّ رَبَّكَبیشک رب تیرا
- هُوَ اَعْلَمُوہ زیادہ جانتا ہے
- بِمَنْ ضَلَّاس کو جو بھٹک گیا
- عَنْ سَبِيْلِهٖ ۙاس کے راستے سے
- وَهُوَ اَعْلَمُاور وہ زیادہ جانتا ہے
- بِمَنِ اهْتَدٰىاس کو جو ہدایت پا گیا
اِن لوگوں کا مبلغ علم بس یہی کچھ ہے، یہ بات تیرا رب ہی زیادہ جانتا ہے کہ اُس کے راستے سے کون بھٹک گیا ہے اور کون سیدھے راستے پر ہےوَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ۙ لِیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَسَآءُوْا بِمَا عَمِلُوْا وَ یَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا بِالْحُسْنٰىۚ﴿31﴾
- وَلِلّٰهِاور اللہ ہی کے لیے ہے
- مَاجو کچھ
- فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں ہے
- وَمَا فِي الْاَرْضِ ۙاور جو کچھ زمین میں ہے
- لِيَجْزِيَ الَّذِيْنَتاکہ بدلہ دے ان لوگوں کو
- اَسَآءُوْاجنہوں نے برا کیا
- بِمَا عَمِلُوْاساتھ اس کے جو انہوں نے کام کیے
- وَيَجْزِيَ الَّذِيْنَاور جزا دے ان لوگوں کو
- اَحْسَنُوْا بالْحُسْنٰىجنہوں نے اچھا کیا ساتھ بھلائی کے
اور زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا مالک اللہ ہی ہے تاکہ اللہ برائی کرنے والوں کو ان کے عمل کا بدلہ دے اور اُن لوگوں کو اچھی جزا سے نوازے جنہوں نے نیک رویہ اختیار کیا ہےاَلَّذِیْنَ یَجْتَنِبُوْنَ كَبٰٓئِرَ الْاِثْمِ وَ الْفَوَاحِشَ اِلَّا اللَّمَمَ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ١ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِكُمْ اِذْ اَنْشَاَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَ اِذْ اَنْتُمْ اَجِنَّةٌ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ١ۚ فَلَا تُزَكُّوْۤا اَنْفُسَكُمْ١ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰى۠ع﴿32﴾
- اَلَّذِيْنَوہ لوگ
- يَجْتَنِبُوْنَجو اجتناب برتتے ہیں
- كَبٰٓئِرَ الْاِثْمِبڑے گناہوں سے
- وَالْفَوَاحِشَاور بےحیائی کی باتوں سے
- اِلَّا اللَّمَمَ ۭمگر چھوٹے گناہ
- اِنَّ رَبَّكَبیشک رب تیرا
- وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ ۭوسیع مغفرت والا ہے
- هُوَ اَعْلَمُ بِكُمْوہ زیادہ جانتا ہے تم کو
- اِذْ اَنْشَاَكُمْجب اس نے پیدا کیا تم کو
- مِّنَ الْاَرْضِزمین سے
- وَاِذْ اَنْتُمْاور جب تم
- اَجِنَّةٌناپختہ بچے تھے۔ جنین
- فِيْ بُطُوْنِپیٹوں میں
- اُمَّهٰتِكُمْ ۚاپنی ماؤں کے
- فَلَا تُزَكُّوْٓاپس نہ تم پاک ٹھہراؤ
- اَنْفُسَكُمْ ۭاپنے نفسوں کو
- هُوَ اَعْلَمُوہ زیادہ جانتا ہے
- بِمَنِ اتَّقٰىاس کو جو تقوی اختیار کرے
جو بڑے بڑے گناہوں اور کھلے کھلے قبیح افعال سے پرہیز کرتے ہیں، الا یہ کہ کچھ قصور اُن سے سرزد ہو جائے بلاشبہ تیرے رب کا دامن مغفرت بہت وسیع ہے وہ تمھیں اُس وقت سے خوب جانتا ہے جب اُس نے زمین سے تمہیں پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹوں میں ابھی جنین ہی تھے پس اپنے نفس کی پاکی کے دعوے نہ کرو، وہی بہتر جانتا ہے کہ واقعی متقی کون ہےاَفَرَءَیْتَ الَّذِیْ تَوَلّٰىۙ﴿33﴾
- اَفَرَءَيْتَکیا بھلا دیکھا تم نے
- الَّذِيْ تَوَلّٰىاس شخص کو جو منہ موڑ گیا
پھر اے نبیؐ، تم نے اُس شخص کو بھی دیکھا جو راہ خدا سے پھر گیاوَ اَعْطٰى قَلِیْلًا وَّ اَكْدٰى﴿34﴾
- وَاَعْطٰىاور اس نے دیا
- قَلِيْلًاتھوڑا سا
- وَّاَكْدٰىاور بند کردیا
اور تھوڑا سا دے کر رک گیااَعِنْدَهٗ عِلْمُ الْغَیْبِ فَهُوَ یَرٰى﴿35﴾
- اَعِنْدَهٗکیا اس کے پاس
- عِلْمُ الْغَيْبِعلم غیب ہے
- فَهُوَ يَرٰىتو وہ دیکھ رہا ہے
کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ حقیقت کو دیکھ رہا ہے؟اَمْ لَمْ یُنَبَّاْ بِمَا فِیْ صُحُفِ مُوْسٰىۙ﴿36﴾
- اَمْ لَمْ يُنَبَّاْیا نہیں خبر دیا گیا۔ آگاہ کیا گیا
- بِمَاساتھ اس کے جو
- فِيْ صُحُفِصحیفوں میں ہے
- مُوْسٰىموسیٰ کے
کیا اُسے اُن باتوں کی کوئی خبر نہیں پہنچی جو موسیٰؑ کے صحیفوںوَ اِبْرٰهِیْمَ الَّذِیْ وَفّٰۤىۙ﴿37﴾
- وَاِبْرٰهِيْمَ الَّذِيْاور ابراہیم جس نے
- وَفّيٰٓوفا کی
اور اُس ابراہیمؑ کے صحیفوں میں بیان ہوئی ہیں جس نے وفا کا حق ادا کر دیا؟اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰىۙ﴿38﴾
- اَلَّاکہ نہیں
- تَزِرُ وَازِرَةٌبوجھ اٹھائے گا کوئی بوجھ اٹھانے والا
- وِّزْرَ اُخْرٰىبوجھ کسی دوسرے کا
"یہ کہ کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گاوَ اَنْ لَّیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰىۙ﴿39﴾
- وَاَنْ لَّيْسَاور یہ کہ نہیں
- لِلْاِنْسَانِانسان کے لیے
- اِلَّا مَا سَعٰىمگر جو اس نے کوشش کی
اور یہ کہ انسان کے لیے کچھ نہیں ہے مگر وہ جس کی اُس نے سعی کی ہےوَ اَنَّ سَعْیَهٗ سَوْفَ یُرٰى۪﴿40﴾
- وَاَنَّ سَعْيَهٗاور یہ کہ اس کی کوشش
- سَوْفَ يُرٰىعنقریب دیکھی جائے گی
اور یہ کہ اس کی سعی عنقریب دیکھی جائے گیثُمَّ یُجْزٰىهُ الْجَزَآءَ الْاَوْفٰىۙ﴿41﴾
- ثُمَّ يُجْزٰىهُپھر بدلہ دیا جائے گا اس کو
- الْجَزَآءَبدلہ
- الْاَوْفٰىپورا پورا
اور اس کی پوری جزا اسے دی جائے گیوَ اَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الْمُنْتَهٰىۙ﴿42﴾
- وَاَنَّ اِلٰى رَبِّكَاور بیشک تیرے رب کی طرف
- الْمُنْتَهٰىپہنچنا ہے۔ انتہا ہے
اور یہ کہ آخر کار پہنچنا تیرے رب ہی کے پاس ہےوَ اَنَّهٗ هُوَ اَضْحَكَ وَ اَبْكٰىۙ﴿43﴾
- وَاَنَّهٗاور بیشک اس نے
- هُوَ اَضْحَكَوہی ہے جس نے ہنسایا
- وَاَبْكٰىاور رلایا
اور یہ کہ اُسی نے ہنسایا اور اُسی نے رلایاوَ اَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحْیَاۙ﴿44﴾
- وَاَنَّهٗاور بیشک وہ
- هُوَ اَمَاتَوہی ہے جس نے موت دی
- وَاَحْيَااور زندہ کیا
اور یہ کہ اُسی نے موت دی اور اُسی نے زندگی بخشیوَ اَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىۙ﴿45﴾
- وَاَنَّهٗاور بیشک وہی ہے
- خَلَقَ الزَّوْجَيْنِجس نے پیدا کیا جوڑوں کو
- الذَّكَرَ وَالْاُنْثٰىنر اور مادہ (کی شکل میں)
اور یہ کہ اُسی نے نر اور مادہ کا جوڑا پیدا کیامِنْ نُّطْفَةٍ اِذَا تُمْنٰى۪﴿46﴾
- مِنْ نُّطْفَةٍنطفے سے
- اِذَا تُمْنٰىجب وہ ٹپکایا جاتا ہے
ایک بوند سے جب وہ ٹپکائی جاتی ہےوَ اَنَّ عَلَیْهِ النَّشْاَةَ الْاُخْرٰىۙ﴿47﴾
- وَاَنَّ عَلَيْهِاور بیشک اس پر ہے
- النَّشْاَةَ الْاُخْرٰىدوسری دفعہ جی اٹھنا
اور یہ کہ دوسری زندگی بخشنا بھی اُسی کے ذمہ ہےوَ اَنَّهٗ هُوَ اَغْنٰى وَ اَقْنٰىۙ﴿48﴾
- وَاَنَّهٗاور بیشک وہ
- هُوَ اَغْنٰىوہی ہے جس نے غنی کیا
- وَاَقْنٰىاور جائیداد بخشی۔ دولت مند کیا
اور یہ کہ اُسی نے غنی کیا اور جائداد بخشیوَ اَنَّهٗ هُوَ رَبُّ الشِّعْرٰىۙ﴿49﴾
- وَاَنَّهٗاور بیشک وہ
- هُوَ رَبُّ الشِّعْرٰىوہی رب ہے شعری (ستارے) کا
اور یہ کہ وہی شعریٰ کا رب ہےوَ اَنَّهٗۤ اَهْلَكَ عَادَا اِ۟لْاُوْلٰىۙ﴿50﴾
- وَاَنَّهٗٓاور بیشک وہی ہے
- اَهْلَكَجس نے ہلاک کیا
- عَادَۨا الْاُوْلٰىعاد اولیٰ کو
اور یہ کہ اُسی نے عاد اولیٰ کو ہلاک کیاوَ ثَمُوْدَاۡ فَمَاۤ اَبْقٰىۙ﴿51﴾
- وَثَمُوْدَا۟اور ثمود کو
- فَمَآ اَبْقٰىپس نہ کچھ باقی چھوڑا
اور ثمود کو ایسا مٹایا کہ ان میں سے کسی کو باقی نہ چھوڑاوَ قَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا هُمْ اَظْلَمَ وَ اَطْغٰىؕ﴿52﴾
- وَقَوْمَ نُوْحٍاور قوم نوح کو
- مِّنْ قَبْلُ ۭاس سے قبل
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- كَانُوْاتھے وہ
- هُمْ اَظْلَمَوہ زیادہ ظالم
- وَاَطْغٰىاور زیادہ سرکش
اور اُن سے پہلے قوم نوحؑ کو تباہ کیا کیونکہ وہ تھے ہی سخت ظالم و سرکش لوگوَ الْمُؤْتَفِكَةَ اَهْوٰىۙ﴿53﴾
- وَالْمُؤْتَفِكَةَاور اوندھی گرنے والی بستیاں
- اَهْوٰىاس نے ان کو اوپر سے نیچے دے مارا
اور اوندھی گرنے والی بستیوں کو اٹھا پھینکافَغَشّٰىهَا مَا غَشّٰىۚ﴿54﴾
- فَغَشّٰىهَاتو ڈھانکا اس کو
- مَا غَشّٰىجس چیز نے ڈھانکا
پھر چھا دیا اُن پر وہ کچھ جو (تم جانتے ہی ہو کہ) کیا چھا دیافَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكَ تَتَمَارٰى﴿55﴾
- فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكَپس کون سی اپنے رب کی نعمتوں کے ساتھ۔ پس ساتھ کون سی اپنے رب کی نعمتوں کے
- تَتَمَارٰىتم جھگڑتے ہو
پس اے مخاطب، اپنے رب کی کن کن نعمتوں میں تو شک کرے گا؟"هٰذَا نَذِیْرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلٰى﴿56﴾
- ھٰذَا نَذِيْرٌیہ ایک ڈراوا ہے
- مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلٰىپہلے ڈراووں میں سے
یہ ایک تنبیہ ہے پہلے آئی ہوئی تنبیہات میں سےاَزِفَتِ الْاٰزِفَةُۚ﴿57﴾
- اَزِفَتِنزدیک آگئی
- الْاٰزِفَةُنزدیک آنے والی
آنے والی گھڑی قریب آ لگی ہےلَیْسَ لَهَا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌؕ﴿58﴾
- لَيْسَ لَهَانہیں اس کے لیے
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- كَاشِفَةٌکوئی ہٹانے والی
اللہ کے سوا کوئی اُس کو ہٹا نے والا نہیںاَفَمِنْ هٰذَا الْحَدِیْثِ تَعْجَبُوْنَۙ﴿59﴾
- اَفَمِنْ ھٰذَاکیا بھلا اس
- الْحَدِيْثِبات سے
- تَعْجَبُوْنَتم تعجب کرتے ہو
اب کیا یہی وہ باتیں ہیں جن پر تم اظہار تعجب کرتے ہو؟وَ تَضْحَكُوْنَ وَ لَا تَبْكُوْنَۙ﴿60﴾
- وَتَضْحَكُوْنَاور تم ہنستے ہو
- وَلَا تَبْكُوْنَاور نہیں تم روتے ہو
ہنستے ہو اور روتے نہیں ہو؟وَ اَنْتُمْ سٰمِدُوْنَ﴿61﴾
- وَاَنْتُمْاور تم
- سٰمِدُوْنَغفلت میں رہتے ہو۔ گاتے بجاتے ہو
اور گا بجا کر انہیں ٹالتے ہو؟فَاسْجُدُوْا لِلّٰهِ وَ اعْبُدُوْا۠۩۩ع﴿62﴾
- فَاسْجُدُوْاپس سجدہ کرو
- لِلّٰهِاللہ کے لیے
- وَاعْبُدُوْااور عبادت کرو
جھک جاؤ اللہ کے آگے اور بندگی بجا لاؤ