52. At-Turالطور

The Mount · Meccan · 49 ayahs · 2 rukus · Nazar Ahmed

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. وَ الطُّوْرِۙ﴿1﴾

    1. وَالطُّوْرِقسم ہے طور کی
    قسم ہے طور کی
  2. وَ كِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍۙ﴿2﴾

    1. وَكِتٰبٍاور کتاب کی
    2. مَّسْطُوْرٍلکھی ہوئی
    اور ایک ایسی کھلی کتاب کی
  3. فِیْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍۙ﴿3﴾

    1. فِيْ رَقٍّجھلی میں
    2. مَّنْشُوْرٍپھیلی ہوئی
    جو رقیق جلد میں لکھی ہوئی ہے
  4. وَّ الْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِۙ﴿4﴾

    1. وَّالْبَيْتِاور قسم ہے گھر کی
    2. الْمَعْمُوْرِآباد
    اور آباد گھر کی
  5. وَ السَّقْفِ الْمَرْفُوْعِۙ﴿5﴾

    1. وَالسَّقْفِاور چھت کی
    2. الْمَرْفُوْعِجو اونچی ہے
    اور اونچی چھت کی
  6. وَ الْبَحْرِ الْمَسْجُوْرِۙ﴿6﴾

    1. وَالْبَحْرِاور سمندر کی
    2. الْمَسْجُوْرِجو موجزن ہے
    اور موجزن سمندر کی
  7. اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌۙ﴿7﴾

    1. اِنَّ عَذَابَبیشک عذاب
    2. رَبِّكَتیرے رب کا
    3. لَوَاقِعٌالبتہ واقع ہونے والا ہے
    کہ تیرے رب کا عذاب ضرور واقع ہونے والا ہے
  8. مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍۙ﴿8﴾

    1. مَّا لَهٗنہیں اس کے لیے
    2. مِنْ دَافِعٍکوئی دور کرنے والا
    جسے کوئی دفع کرنے والا نہیں
  9. یَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَآءُ مَوْرًاۙ﴿9﴾

    1. يَّوْمَجس دن
    2. تَمُوْرُ السَّمَآءُپھٹ جائے گا۔ لرزے گا، آسمان
    3. مَوْرًالرزنا۔ ڈگمگانا
    وہ اُس روز واقع ہوگا جب آسمان بری طرح ڈگمگائے گا
  10. وَّ تَسِیْرُ الْجِبَالُ سَیْرًاؕ﴿10﴾

    1. وَّتَسِيْرُاور چلیں گے
    2. الْجِبَالُپہاڑ
    3. سَيْرًاچلنا
    اور پہاڑ اڑے اڑے پھریں گے
  11. فَوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ﴿11﴾

    1. فَوَيْلٌپس ہلاکت ہے
    2. يَّوْمَئِذٍاس دن
    3. لِّلْمُكَذِّبِيْنَجھٹلانے والوں کے لیے
    تباہی ہے اُس روز اُن جھٹلانے والوں کے لیے
  12. الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ خَوْضٍ یَّلْعَبُوْنَۘ﴿12﴾

    1. الَّذِيْنَوہ لوگ
    2. هُمْوہ
    3. فِيْ خَوْضٍجھگڑے میں
    4. يَّلْعَبُوْنَاچھل کود کر رہے ہیں
    جو آج کھیل کے طور پر اپنی حجت بازیوں میں لگے ہوئے ہیں
  13. یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاؕ﴿13﴾

    1. يَوْمَ يُدَعُّوْنَجس دن دھکے دیئے جائیں گے ان کو
    2. اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَجہنم کی آگ کی طرف
    3. دَعًّادھکے مارنا
    جس دن انہیں دھکے مار مار کر نار جہنم کی طرف لے چلا جائے گا
  14. هٰذِهِ النَّارُ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ﴿14﴾

    1. هٰذِهِ النَّارُیہ ہے آگ
    2. الَّتِيْوہ جو
    3. كُنْتُمْتھے تم
    4. بِهَا تُكَذِّبُوْنَاس کو تم جھٹلاتے
    اُس وقت اُن سے کہا جائے گا کہ "یہ وہی آگ ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
  15. اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَۚ﴿15﴾

    1. اَفَسِحْرٌ ھٰذَآکیا بھلا جادو ہے یہ
    2. اَمْ اَنْتُمْیا تم
    3. لَا تُبْصِرُوْنَنہیں تم دیکھتے
    اب بتاؤ یہ جادو ہے یا تمہیں سوجھ نہیں رہا ہے؟
  16. اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْۤا اَوْ لَا تَصْبِرُوْا١ۚ سَوَآءٌ عَلَیْكُمْ١ؕ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿16﴾

    1. اِصْلَوْهَاجھلسو اس میں
    2. فَاصْبِرُوْٓاپس صبر کرو
    3. اَوْ لَا تَصْبِرُوْا ۚیا نہ تم صبر کرو
    4. سَوَآءٌ عَلَيْكُمْ ۭبرابر ہے تم پر
    5. اِنَّمَا تُجْزَوْنَبیشک تم بدلہ دیئے جاتے ہو
    6. مَا كُنْتُمْجو تھے تم
    7. تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے
    جاؤ اب جھلسو اِس کے اندر، تم خواہ صبر کرو یا نہ کرو، تمہارے لیے یکساں ہے، تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جا رہا ہے جیسے تم عمل کر رہے تھے
  17. اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ نَعِیْمٍۙ﴿17﴾

    1. اِنَّ الْمُتَّقِيْنَیشک متقی لوگ
    2. فِيْ جَنّٰتٍباغوں میں
    3. وَّنَعِيْمٍاور نعمتوں میں ہوں گے
    متقی لوگ وہاں باغوں اور نعمتوں میں ہوں گے
  18. فٰكِهِیْنَ بِمَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ١ۚ وَ وَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ﴿18﴾

    1. فٰكِهِيْنَخوش ہوں گے
    2. بِمَآ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ ۚبوجہ اس کے جو دے گا ان کو ان کا رب
    3. وَوَقٰىهُمْاور بچا لے گا ان کو
    4. رَبُّهُمْان کا رب
    5. عَذَابَ الْجَحِيْمِجہنم کے عذاب میں
    لطف لے رہے ہوں گے اُن چیزوں سے جو اُن کا رب انہیں دے گا، اور اُن کا رب اُنہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا
  19. كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ﴿19﴾

    1. كُلُوْاکھاؤ
    2. وَاشْرَبُوْااور پیو
    3. هَنِيْٓئًۢامزے سے
    4. بِمَابوجہ اس کے جو
    5. كُنْتُمْتھے تم
    6. تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے
    (ان سے کہا جائے گا) کھاؤ اور پیو مزے سے اپنے اُن اعمال کے صلے میں جو تم کرتے رہے ہو
  20. مُتَّكِئِیْنَ عَلٰى سُرُرٍ مَّصْفُوْفَةٍ١ۚ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍ﴿20﴾

    1. مُتَّكِئِيْنَتکیہ لگائے ہوئے ہوں گے
    2. عَلٰي سُرُرٍاوپر تختوں کے
    3. مَّصْفُوْفَةٍ ۚصف باندھے ہوئے
    4. وَزَوَّجْنٰهُمْاور بیادہ دیں گے ہم ان کو
    5. بِحُوْرٍ عِيْنٍساتھ سفید عورتوں کے، بڑی آنکھوں والی
    وہ آمنے سامنے بچھے ہوئے تختوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے اور ہم خوبصورت آنکھوں والی حوریں اُن سے بیاہ دیں گے
  21. وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ اتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّیَّتُهُمْ بِاِیْمَانٍ اَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ وَ مَاۤ اَلَتْنٰهُمْ مِّنْ عَمَلِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ١ؕ كُلُّ امْرِئٍۭ بِمَا كَسَبَ رَهِیْنٌ﴿21﴾

    1. وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْااور وہ لوگ جو ایمان لائے
    2. وَاتَّبَعَتْهُمْاور پیروی کی ان کی
    3. ذُرِّيَّتُهُمْان کی اولاد نے
    4. بِاِيْمَانٍایمان کے ساتھ
    5. اَلْحَقْنَا بِهِمْہم ملا دیں گے ان کے ساتھ
    6. ذُرِّيَّتَهُمْان کی اولاد کو
    7. وَمَآ اَلَتْنٰهُمْاور نہ کمی کریں گے ہم ان کے
    8. مِّنْ عَمَلِهِمْان کے عمل میں سے
    9. مِّنْ شَيْءٍ ۭکچھ بھی
    10. كُلُّ امْرِیہر شخص
    11. بِمَا كَسَبَساتھ اس کے جو اس نے کمائی کی
    12. رَهِيْنٌرھن ہے۔ گروی ہے
    جو لوگ ایمان لائے ہیں اور اُن کی اولاد بھی کسی درجہ ایمان میں ان کے نقش قدم پر چلی ہے ان کی اُس اولاد کو بھی ہم (جنت میں) اُن کے ساتھ ملا دیں گے اور اُن کے عمل میں کوئی گھاٹا ان کو نہ دیں گے ہر شخص اپنے کسب کے عوض رہن ہے
  22. وَ اَمْدَدْنٰهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَّ لَحْمٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَ﴿22﴾

    1. وَاَمْدَدْنٰهُمْاور مدد دیں گے ہم ان کو۔ زیادہ دیں گے ہم ان کو۔ پے در پے دیں گے ہم ان کو
    2. بِفَاكِهَةٍپھل
    3. وَّلَحْمٍاور گوشت
    4. مِّمَّا يَشْتَهُوْنَاس میں سے جو وہ خواہش کریں گے
    ہم اُن کو ہر طرح کے پھل اور گوشت، جس چیز کو بھی ان کا جی چاہے گا، خوب دیے چلے جائیں گے
  23. یَتَنَازَعُوْنَ فِیْهَا كَاْسًا لَّا لَغْوٌ فِیْهَا وَ لَا تَاْثِیْمٌ﴿23﴾

    1. يَتَنَازَعُوْنَایک دوسرے سے چھینیں گے
    2. فِيْهَااس میں
    3. كَاْسًاجام میں۔ پیالوں میں
    4. لَّا لَغْوٌ فِيْهَانہ کوئی بےہودہ گوئی ہوگی اس میں
    5. وَلَا تَاْثِيْمٌاور نہ کوئی گناہ
    وہاں وہ ایک دوسرے سے جام شراب لپک لپک کر لے رہے ہوں گے جس میں نہ یاوہ گوئی ہوگی نہ بد کرداری
  24. وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُوْنٌ﴿24﴾

    1. وَيَطُوْفُاور گھوم رہے ہوں گے
    2. عَلَيْهِمْان پر
    3. غِلْمَانٌ لَّهُمْنو عمر خادم ان کے لیے
    4. كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌگویا کہ وہ موتی ہیں
    5. مَّكْنُوْنٌچھپے ہوئے۔ چھپا کر رکھے ہوئے
    اور اُن کی خدمت میں وہ لڑکے دوڑتے پھر رہے ہوں گے جو انہی کے لیے مخصوص ہوں گے ایسے خوبصورت جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی
  25. وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ﴿25﴾

    1. وَاَقْبَلَاور متوجہ ہوں گے
    2. بَعْضُهُمْان میں سے بعض
    3. عَلٰي بَعْضٍبعض پر
    4. يَّتَسَآءَلُوْنَایک دوسرے سے سوال کریں گے
    یہ لوگ آپس میں ایک دوسرے سے (دنیا میں گزرے ہوئے) حالات پوچھیں گے
  26. قَالُوْۤا اِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِیْۤ اَهْلِنَا مُشْفِقِیْنَ﴿26﴾

    1. قَالُوْٓا اِنَّاکہیں گے بیشک ہم
    2. كُنَّاتھے ہم
    3. قَبْلُاس سے پہلے
    4. فِيْٓ اَهْلِنَااپنے گھر والوں میں
    5. مُشْفِقِيْنَڈرنے والے
    یہ کہیں گے کہ ہم پہلے اپنے گھر والوں میں ڈرتے ہوئے زندگی بسر کرتے تھے
  27. فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ﴿27﴾

    1. فَمَنَّ اللّٰهُپس احسان کیا اللہ نے
    2. عَلَيْنَاہم پر
    3. وَوَقٰىنَااور بچا لیا ہم کو
    4. عَذَابَ السَّمُوْمِلُو کے عذاب سے
    آخر کار اللہ نے ہم پر فضل فرمایا اور ہمیں جھلسا دینے والی ہوا کے عذاب سے بچا لیا
  28. اِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلُ نَدْعُوْهُ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِیْمُ۠ع﴿28﴾

    1. اِنَّابیشک ہم
    2. كُنَّاتھے ہم
    3. مِنْ قَبْلُاس سے پہلے
    4. نَدْعُوْهُ ۭاس سے دعا کرتے۔ اسی کو پکارا کرتے
    5. اِنَّهٗبیشک وہ
    6. هُوَ الْبَرُّوہی محسن ہے
    7. الرَّحِيْمُرحم فرمانے والا ہے
    ہم پچھلی زندگی میں اُسی سے دعائیں مانگتے تھے، وہ واقعی بڑا ہی محسن اور رحیم ہے
  29. فَذَكِّرْ فَمَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَّ لَا مَجْنُوْنٍؕ﴿29﴾

    1. فَذَكِّرْپس نصیحت کیجیے
    2. فَمَآ اَنْتَپس نہیں آپ
    3. بِنِعْمَتِنعمت سے
    4. رَبِّكَاپنے رب کی
    5. بِكَاهِنٍکا ھن
    6. وَّلَا مَجْنُوْنٍاور نہ مجنون
    پس اے نبیؐ، تم نصیحت کیے جاؤ، اپنے رب کے فضل سے نہ تم کاہن ہو اور نہ مجنون
  30. اَمْ یَقُوْلُوْنَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهٖ رَیْبَ الْمَنُوْنِ﴿30﴾

    1. اَمْ يَقُوْلُوْنَیا وہ کہتے ہیں
    2. شَاعِرٌایک شاعر ہے
    3. نَّتَرَبَّصُہم انتظار کر رہے ہیں
    4. بِهٖاس کے بارے میں
    5. رَيْبَحوادث کا
    6. الْمَنُوْنِموت کے۔ زمانے کے
    کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ شخص شاعر ہے جس کے حق میں ہم گردش ایام کا انتظار کر رہے ہیں؟
  31. قُلْ تَرَبَّصُوْا فَاِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِیْنَؕ﴿31﴾

    1. قُلْکہہ دیجیے
    2. تَرَبَّصُوْاانتظار کرو
    3. فَاِنِّىْپس بیشک میں
    4. مَعَكُمْتمہارے ساتھ
    5. مِّنَ الْمُتَرَبِّصِيْنَانتظار کرنے والوں میں سے ہوں
    اِن سے کہو اچھا انتظار کرو، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں
  32. اَمْ تَاْمُرُهُمْ اَحْلَامُهُمْ بِهٰذَاۤ اَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَۚ﴿32﴾

    1. اَمْ تَاْمُرُهُمْیا حکم دیتی ہیں ان کو
    2. اَحْلَامُهُمْان کی عقلیں
    3. بِھٰذَآاس کا
    4. اَمْ هُمْیا وہ
    5. قَوْمٌ طَاغُوْنَلوگ ہیں سرکش
    کیا اِن کی عقلیں اِنہیں ایسی ہی باتیں کرنے کے لیے کہتی ہیں؟ یا در حقیقت یہ عناد میں حد سے گزرے ہوئے لوگ ہیں؟
  33. اَمْ یَقُوْلُوْنَ تَقَوَّلَهٗ١ۚ بَلْ لَّا یُؤْمِنُوْنَۚ﴿33﴾

    1. اَمْ يَقُوْلُوْنَیا وہ کہتے ہیں
    2. تَقَوَّلَهٗ ۚاس نے گھڑ لیا اس کو
    3. بَلْ لَّابلکہ نہیں
    4. يُؤْمِنُوْنَوہ ایمان لاتے
    کیا یہ کہتے ہیں کہ اِس شخص نے یہ قرآن خود گھڑ لیا ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ ایمان نہیں لانا چاہتے
  34. فَلْیَاْتُوْا بِحَدِیْثٍ مِّثْلِهٖۤ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَؕ﴿34﴾

    1. فَلْيَاْتُوْاپس چاہیے کہ وہ لائیں
    2. بِحَدِيْثٍ مِّثْلِهٖٓکوئی بات اس جیسی
    3. اِنْ كَانُوْااگر ہیں وہ
    4. صٰدِقِيْنَسچے
    اگر یہ اپنے اِس قول میں سچے ہیں تو اِسی شان کا ایک کلام بنا لائیں
  35. اَمْ خُلِقُوْا مِنْ غَیْرِ شَیْءٍ اَمْ هُمُ الْخٰلِقُوْنَؕ﴿35﴾

    1. اَمْ خُلِقُوْایا وہ پیدا کیے گئے
    2. مِنْ غَيْرِ شَيْءٍبغیر کسی چیز کے
    3. اَمْ هُمُ الْخٰلِقُوْنَیا وہ خالق ہیں۔ بنانے والے ہیں
    کیا یہ کسی خالق کے بغیر خود پیدا ہو گئے ہیں؟ یا یہ خود اپنے خالق ہیں؟
  36. اَمْ خَلَقُوا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ١ۚ بَلْ لَّا یُوْقِنُوْنَؕ﴿36﴾

    1. اَمْ خَلَقُوایا انہوں نے پیدا کیے
    2. السَّمٰوٰتِآسمان
    3. وَالْاَرْضَ ۚاور زمین
    4. بَلْ لَّا يُوْقِنُوْنَبلکہ وہ یقین نہیں کرتے
    یا زمین اور آسمانوں کو اِنہوں نے پیدا کیا ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ یقین نہیں رکھتے
  37. اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآئِنُ رَبِّكَ اَمْ هُمُ الْمُصَۜیْطِرُوْنَؕ﴿37﴾

    1. اَمْ عِنْدَهُمْیا ان کے پاس
    2. خَزَآئِنُخزانے ہیں
    3. رَبِّكَتیرے رب کے
    4. اَمْ هُمُ الْمُصَۜيْطِرُوْنَیا وہ محفاظ ہیں۔ داروغہ ہیں
    کیا تیرے رب کے خزانے اِن کے قبضے میں ہیں؟ یا اُن پر اِنہی کا حکم چلتا ہے؟
  38. اَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ یَّسْتَمِعُوْنَ فِیْهِ١ۚ فَلْیَاْتِ مُسْتَمِعُهُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍؕ﴿38﴾

    1. اَمْ لَهُمْ سُلَّمٌیا ان کے لیے کوئی سیڑھی ہے
    2. يَّسْتَمِعُوْنَ فِيْهِ ۚوہ غور سے سنتے ہیں اس میں (چڑھ کر)
    3. فَلْيَاْتِپس چاہیے کہ لائے
    4. مُسْتَمِعُهُمْان کا سننے والا
    5. بِسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍکھلی دلیل
    کیا اِن کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر یہ عالم بالا کی سن گن لیتے ہیں؟ اِن میں سے جس نے سن گن لی ہو وہ لائے کوئی کھلی دلیل
  39. اَمْ لَهُ الْبَنٰتُ وَ لَكُمُ الْبَنُوْنَؕ﴿39﴾

    1. اَمْ لَهُ الْبَنٰتُیا اس کے لیے ہیں بیٹیاں
    2. وَلَكُمُ الْبَنُوْنَاور تمہارے لیے ہیں بیٹے
    کیا اللہ کے لیے تو ہیں بیٹیاں اور تم لوگوں کے لیے ہیں بیٹے؟
  40. اَمْ تَسْئَلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَؕ﴿40﴾

    1. اَمْ تَسْئَلُهُمْ اَجْرًایا تم مانگتے ہو ان سے کوئی اجر
    2. فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍتو وہ تاوان سے
    3. مُّثْقَلُوْنَبوجھل ہورہے ہیں
    کیا تم اِن سے کوئی اجر مانگتے ہو کہ یہ زبردستی پڑی ہوئی چٹی کے بوجھ تلے دبے جاتے ہیں؟
  41. اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَؕ﴿41﴾

    1. اَمْیا
    2. عِنْدَهُمُ الْغَيْبُان کے پاس غیب ہے
    3. فَهُمْ يَكْتُبُوْنَتو وہ لکھ رہے ہیں
    کیا اِن کے پاس غیب کے حقائق کا علم ہے کہ اُس کی بنا پر یہ لکھ رہے ہوں؟
  42. اَمْ یُرِیْدُوْنَ كَیْدًا١ؕ فَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا هُمُ الْمَكِیْدُوْنَؕ﴿42﴾

    1. اَمْ يُرِيْدُوْنَیا وہ چاہتے ہیں
    2. كَيْدًا ۭایک چال
    3. فَالَّذِيْنَ كَفَرُوْاتو وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا
    4. هُمُ الْمَكِيْدُوْنَوہ مکر کیے گئے ہیں
    کیا یہ کوئی چال چلنا چاہتے ہیں؟ (اگر یہ بات ہے) تو کفر کرنے والوں پر ان کی چال الٹی ہی پڑے گی
  43. اَمْ لَهُمْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ١ؕ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ﴿43﴾

    1. اَمْ لَهُمْیا ان کے لیے
    2. اِلٰهٌ غَيْرُ اللّٰهِ ۭکوئی الہ ہے اللہ کے سوا
    3. سُبْحٰنَ اللّٰهِپاک ہے اللہ
    4. عَمَّا يُشْرِكُوْنَاس سے جو وہ شریک ٹھہراتے ہیں
    کیا اللہ کے سوا یہ کوئی اور معبود رکھتے ہیں؟ اللہ پاک ہے اُس شرک سے جو یہ لوگ کر رہے ہیں
  44. وَ اِنْ یَّرَوْا كِسْفًا مِّنَ السَّمَآءِ سَاقِطًا یَّقُوْلُوْا سَحَابٌ مَّرْكُوْمٌ﴿44﴾

    1. وَاِنْاور اگر
    2. يَّرَوْا كِسْفًاوہ دیکھیں ایک ٹکڑا
    3. مِّنَ السَّمَآءِآسمان سے
    4. سَاقِطًاگرنے والا
    5. يَّقُوْلُوْاوہ کہیں گے
    6. سَحَابٌبادل ہیں
    7. مَّرْكُوْمٌتہ بہ تہ
    یہ لوگ آسمان کے ٹکڑے بھی گرتے ہوئے دیکھ لیں تو کہیں گے یہ بادل ہیں جو امڈے چلے آ رہے ہیں
  45. فَذَرْهُمْ حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ فِیْهِ یُصْعَقُوْنَۙ﴿45﴾

    1. فَذَرْهُمْپس چھوڑو ان کو
    2. حَتّٰى يُلٰقُوْایہاں تک کہ وہ جا ملیں
    3. يَوْمَهُمُاپنے دن سے
    4. الَّذِيْوہ جو
    5. فِيْهِاس میں
    6. يُصْعَقُوْنَبےہوش کیے جائیں گے
    پس اے نبیؐ، اِنہیں اِن کے حال پر چھوڑ دو یہاں تک کہ یہ اپنے اُس دن کو پہنچ جائیں جس میں یہ مار گرائے جائیں گے
  46. یَوْمَ لَا یُغْنِیْ عَنْهُمْ كَیْدُهُمْ شَیْئًا وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَؕ﴿46﴾

    1. يَوْمَ لَا يُغْنِيْ عَنْهُمْجس دن نہ کام آئے گی ان کو
    2. كَيْدُهُمْان کی چال
    3. شَيْئًاکچھ بھی
    4. وَّلَا هُمْاور نہ وہ
    5. يُنْصَرُوْنَوہ مدد کیے جائیں گے
    جس دن نہ اِن کی اپنی کوئی چال اِن کے کسی کام آئے گی نہ کوئی اِن کی مدد کو آئے گا
  47. وَ اِنَّ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا عَذَابًا دُوْنَ ذٰلِكَ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿47﴾

    1. وَاِنَّ لِلَّذِيْنَاور بیشک ان لوگوں کے لیے
    2. ظَلَمُوْاجنہوں نے ظلم کیا
    3. عَذَابًاعذاب ہے
    4. دُوْنَ ذٰلِكَاس کے علاوہ
    5. وَلٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْلیکن ان میں سے اکثر
    6. لَا يَعْلَمُوْنَعلم نہیں رکھتے
    اور اُس وقت کے آنے سے پہلے بھی ظالموں کے لیے ایک عذاب ہے، مگر اِن میں سے اکثر جانتے نہیں ہیں
  48. وَ اصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعْیُنِنَا وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِیْنَ تَقُوْمُۙ﴿48﴾

    1. وَاصْبِرْاور صبر کیجیے
    2. لِحُكْمِ رَبِّكَاپنے رب کے فیصلے کے لیے
    3. فَاِنَّكَ بِاَعْيُنِنَاپس بیشک آپ ہماری نگاہوں میں ہیں
    4. وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَاور تسبیح کیجیئے اپنے رب کی حمد کے ساتھ
    5. حِيْنَجس وقت
    6. تَقُوْمُآپ کھڑے ہوتے ہیں
    اے نبیؐ، اپنے رب کا فیصلہ آنے تک صبر کرو، تم ہماری نگاہ میں ہو تم جب اٹھو تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو
  49. وَ مِنَ الَّیْلِ فَسَبِّحْهُ وَ اِدْبَارَ النُّجُوْمِ۠ع﴿49﴾

    1. وَمِنَ الَّيْلِاور رات کے اوقات میں سے
    2. فَسَبِّحْهُپس تسبیح کیجیے اس کی
    3. وَاِدْبَارَ النُّجُوْمِاور ستاروں کے پلٹنے کے وقت
    رات کو بھی اس کی تسبیح کیا کرو اور ستارے جب پلٹتے ہیں اُس وقت بھی