62. Al-Jumu'aالجمعة
Friday · Medinan · 11 ayahs · 2 rukus · Nazar Ahmed
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
یُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ﴿1﴾
- يُسَبِّحُ لِلّٰهِتسبیح کررہی ہے اللہ ہی کے لیے
- مَا فِي السَّمٰوٰتِہر وہ چیز جو آسمان میں ہے
- وَمَا فِي الْاَرْضِاور جو زمین میں ہے
- الْمَلِكِجو بادشاہ ہے
- الْقُدُّوْسِنہایت پاکیزہ
- الْعَزِيْزِزبردست
- الْحَكِيْمِحکمت والا
اللہ کی تسبیح کر رہی ہے ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور ہر وہ چیز جو زمین میں ہے بادشاہ ہے، قدوس ہے، زبردست اور حکیم ہےهُوَ الَّذِیْ بَعَثَ فِی الْاُمِّیّٖنَ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ یَتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِهٖ وَ یُزَكِّیْهِمْ وَ یُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ١ۗ وَ اِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍۙ﴿2﴾
- هُوَ الَّذِيْوہ اللہ وہ ذات ہے
- بَعَثَجس نے بھیجا
- فِيمیں
- الْاُمِّيّٖنَان پڑھ لوگوں (میں)
- رَسُوْلًا مِّنْهُمْایک رسول انہی میں سے
- يَتْلُوْا عَلَيْهِمْجو پڑھتا ہے ان پر
- اٰيٰتِهٖاس کی آیات
- وَيُزَكِّيْهِمْاور ان کا تزکیہ کرنا ہے
- وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَاور سکھاتا ہے ان کو کتاب
- وَالْحِكْمَةَاور حکمت
- وَاِنْ كَانُوْااور بیشک تھے وہ
- مِنْ قَبْلُاس سے پہلے
- لَفِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍالبتہ کھلی گھمراہی میں
وہی ہے جس نے امیوں کے اندر ایک رسول خود اُنہی میں سے اٹھایا، جو اُنہیں اُس کی آیات سناتا ہے، اُن کی زندگی سنوارتا ہے، اور اُن کو کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے حالانکہ اِس سے پہلے وہ کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے تھےوَّ اٰخَرِیْنَ مِنْهُمْ لَمَّا یَلْحَقُوْا بِهِمْ١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ﴿3﴾
- وَّاٰخَرِيْنَ مِنْهُمْاور کچھ دوسرے ان میں سے
- لَمَّاحالانکہ (نہیں)
- يَلْحَقُوْا بِهِمْوہ ملے ان کے ساتھ
- وَهُوَاور وہ
- الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُزبردست ہے، حکمت والا ہے
اور (اس رسول کی بعثت) اُن دوسرے لوگوں کے لیے بھی ہے جو ابھی اُن سے نہیں ملے ہیںذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ﴿4﴾
- ذٰلِكَیہ
- فَضْلُ اللّٰهِاللہ کا فضل ہے
- يُؤْتِيْهِدیتا ہے اسے
- مَنْ يَّشَآءُجس کو وہ چاہتا ہے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- ذُو الْفَضْلِفضل والا ہے
- الْعَظِيْمِبڑے
اللہ زبردست اور حکیم ہے یہ اس کا فضل ہے، جسے چاہتا ہے دیتا ہے، اور وہ بڑا فضل فرمانے والا ہےمَثَلُ الَّذِیْنَ حُمِّلُوا التَّوْرٰىةَ ثُمَّ لَمْ یَحْمِلُوْهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ یَحْمِلُ اَسْفَارًا١ؕ بِئْسَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ﴿5﴾
- مَثَلُمثال
- الَّذِيْنَان لوگوں کی
- حُمِّلُوا التَّوْرٰىةَجو اٹھوائے گئے تورات
- ثُمَّپھر
- لَمْ يَحْمِلُوْهَاانہوں نے نہ اٹھایا اس کو
- كَمَثَلِ الْحِمَارِمانند مثال گدھے کے ہے
- يَحْمِلُ اَسْفَارًاجو اٹھاتا ہے بوجھ
- بِئْسَبری ہے
- مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِيْنَمثال اس قوم کی جنہوں نے
- كَذَّبُوْاجھٹلایا
- بِاٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی آیات کو
- وَاللّٰهُاور اللہ تعالیٰ
- لَا يَهْدِينہیں ہدایت دیتا
- الْقَوْمَ الظّٰلِمِيْنَظالم قوم کو
جن لوگوں کو توراۃ کا حامل بنایا گیا تھا مگر انہوں نے اس کا بار نہ اٹھا یا، اُن کی مثال اُس گدھے کی سی ہے جس پر کتابیں لدی ہوئی ہوں اِس سے بھی زیادہ بری مثال ہے اُن لوگوں کی جنہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلا دیا ہے ایسے ظالموں کو اللہ ہدایت نہیں دیا کرتاقُلْ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ هَادُوْۤا اِنْ زَعَمْتُمْ اَنَّكُمْ اَوْلِیَآءُ لِلّٰهِ مِنْ دُوْنِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿6﴾
- قُلْ يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَکہہ دیجئے اے لوگو
- هَادُوْٓاجو یہودی بنے ہو
- اِنْ زَعَمْتُمْاگر تم زعم رکھتے ہو۔ گھمنڈ رکھتے ہو۔ سمجھتے ہو
- اَنَّكُمْ اَوْلِيَآءُبیشک تم دوست ہو
- لِلّٰهِاللہ کے
- مِنْ دُوْنِ النَّاسِلوگوں کے سوا
- فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَپس تم تمنا کرو موت کی
- اِنْ كُنْتُمْاگر ہو تم
- صٰدِقِيْنَسچے
اِن سے کہو، "اے لوگو جو یہودی بن گئے ہو، اگر تمہیں یہ گھمنڈ ہے کہ باقی سب لوگوں کو چھوڑ کر بس تم ہی اللہ کے چہیتے ہو تو موت کی تمنا کرو اگر تم اپنے اِس زعم میں سچے ہو"وَ لَا یَتَمَنَّوْنَهٗۤ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِالظّٰلِمِیْنَ﴿7﴾
- وَلَا يَتَمَنَّوْنَهٗٓاور نہ وہ تمنا کریں گے اس کی
- اَبَدًۢاکبھی بھی
- بِمَا قَدَّمَتْبوجہ اس کے جو آگے بھیجا
- اَيْدِيْهِمْان کے ہاتھوں نے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- عَلِيْمٌۢجاننے والا ہے
- بِالظّٰلِمِيْنَظالموں کو
لیکن یہ ہرگز اس کی تمنا نہ کریں گے اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جو یہ کر چکے ہیں، اور اللہ اِن ظالموں کو خوب جانتا ہےقُلْ اِنَّ الْمَوْتَ الَّذِیْ تَفِرُّوْنَ مِنْهُ فَاِنَّهٗ مُلٰقِیْكُمْ ثُمَّ تُرَدُّوْنَ اِلٰى عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۠ع﴿8﴾
- قُلْکہہ دیجئے
- اِنَّ الْمَوْتَبیشک موت
- الَّذِيْوہ جو
- تَفِرُّوْنَ مِنْهُتم بھاگتے ہو اس سے
- فَاِنَّهٗ مُلٰقِيْكُمْتو بیشک وہ ملنے والی ہے تم سے
- ثُمَّ تُرَدُّوْنَپھر تم لوٹائے جاؤ گے
- اِلٰى عٰلِمِطرف جاننے والے
- الْغَيْبِغیب کے
- وَالشَّهَادَةِاور حاضر کے
- فَيُنَبِّئُكُمْپھر وہ بتادے گا تم کو
- بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَساتھ اس کے جو تم ، تم عمل کرتے
اِن سے کہو، "جس موت سے تم بھاگتے ہو وہ تو تمہیں آ کر رہے گی پھر تم اس کے سامنے پیش کیے جاؤ گے جو پوشیدہ و ظاہر کا جاننے والا ہے، اور وہ تمہیں بتا دے گا کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ہویٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوةِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِ وَ ذَرُوا الْبَیْعَ١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ﴿9﴾
- يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓااے لوگو جو ایمان لائے ہو
- اِذَا نُوْدِيَ للصَّلٰوةِجب پکارا جائے نماز کے لیے
- مِنْ يَّوْمِدن
- الْجُمُعَةِجمعہ کے
- فَاسْعَوْاتو دوڑو
- اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِاللہ کے ذکر کی طرف
- وَذَرُوا الْبَيْعَاور چھوڑ دو تجارت
- ذٰلِكُمْیہ
- خَيْرٌ لَّكُمْبہتر ہے تمہارے لیے
- اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَاگر تم علم رکھتے ہو
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب پکارا جائے نماز کے لیے جمعہ کے دن تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو، یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے اگر تم جانوفَاِذَا قُضِیَتِ الصَّلٰوةُ فَانْتَشِرُوْا فِی الْاَرْضِ وَ ابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ وَ اذْكُرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ﴿10﴾
- فَاِذَا قُضِيَتِپھر جب پوری ہوجائے
- الصَّلٰوةُنماز
- فَانْتَشِرُوْاتو پھیل جاؤ
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- وَابْتَغُوْااور تلاش کرو
- مِنْ فَضْلِفضل میں سے
- اللّٰهِاللہ کے
- وَاذْكُرُوا اللّٰهَاور ذکر کرو اللہ کا
- كَثِيْرًابہت
- لَّعَلَّكُمْتاکہ تم
- تُفْلِحُوْنَتم فلاح پاؤ
پھر جب نماز پوری ہو جائے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو اور اللہ کو کثرت سے یاد کرتے رہو، شاید کہ تمہیں فلاح نصیب ہو جائےوَ اِذَا رَاَوْا تِجَارَةً اَوْ لَهْوَا اِ۟نْفَضُّوْۤا اِلَیْهَا وَ تَرَكُوْكَ قَآئِمًا١ؕ قُلْ مَا عِنْدَ اللّٰهِ خَیْرٌ مِّنَ اللَّهْوِ وَ مِنَ التِّجَارَةِ١ؕ وَ اللّٰهُ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ۠ع﴿11﴾
- وَاِذَااور جب
- رَاَوْاانہوں نے دیکھا
- تِجَارَةًتجارت کو
- اَوْ لَهْوَۨایا کھیل تماشے کو
- انْفَضُّوْٓا اِلَيْهَامائل ہوگئے اس کی طرف
- وَتَرَكُوْكَاور انہوں نے چھوڑ دیا آپ کو
- قَآئِمًاکھڑے۔ کھڑی حالت میں
- قُلْکہہ دیجئے
- مَا عِنْدَ اللّٰهِجو اللہ کے پاس ہے
- خَيْرٌبہتر ہے
- مِّنَ اللَّهْوِکھیل تماشے سے
- وَمِنَاور ، سے
- التِّجَارَةِتجارت (سے)
- وَاللّٰهُاور اللہ
- خَيْرُ الرّٰزِقِيْنَبہترین رزق دینے والا ہے
اور جب انہوں نے تجارت اور کھیل تماشا ہوتے دیکھا تو اس کی طرف لپک گئے اور تمہیں کھڑا چھوڑ دیا ان سے کہو، جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ کھیل تماشے اور تجارت سے بہتر ہے اور اللہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے