61. As-Saffالصف
The Ranks · Medinan · 14 ayahs · 2 rukus · Nazar Ahmed
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ۚ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ﴿1﴾
- سَبَّحَ لِلّٰهِتسبیح کی ہے اللہ کے
- مَا فِي السَّمٰوٰتِہر چیز نے جو آسمانوں میں ہے
- وَمَا فِي الْاَرْضِاور جو زمین میں ہے
- وَهُوَ الْعَزِيْزُاور وہ زبردست ہے
- الْحَكِيْمُحکمت والا ہے
اللہ کی تسبیح کی ہے ہر اُس چیز نے جو آسمانوں اور زمین میں ہے، اور وہ غالب اور حکیم ہےیٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لِمَ تَقُوْلُوْنَ مَا لَا تَفْعَلُوْنَ﴿2﴾
- يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْااے لوگو جو ایمان لائے ہو
- لِمَ تَقُوْلُوْنَکیوں تم کہتے ہو
- مَا لَاوہ جو نہیں
- تَفْعَلُوْنَتم کرتے
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تم کیوں وہ بات کہتے ہو جو کرتے نہیں ہو؟كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللّٰهِ اَنْ تَقُوْلُوْا مَا لَا تَفْعَلُوْنَ﴿3﴾
- كَبُرَ مَقْتًابڑا ہے بغض میں۔ ناراضگی میں
- عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے ہاں
- اَنْ تَقُوْلُوْاکہ تم کہو
- مَا لَاوہ جو نہیں
- تَفْعَلُوْنَتم کرتے
اللہ کے نزدیک یہ سخت ناپسندیدہ حرکت ہے کہ تم کہو وہ بات جو کرتے نہیںاِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِهٖ صَفًّا كَاَنَّهُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ﴿4﴾
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- يُحِبُّ الَّذِيْنَمحبت رکھتا ہے ان لوگوں سے
- يُقَاتِلُوْنَ فِيْجو جنگ کرتے ہیں۔ میں
- سَبِيْلِهٖاس کے راستے (میں)
- صَفًّاصف بستہ ہو کر۔ صف بنا کر
- كَاَنَّهُمْ بُنْيَانٌگویا کہ وہ دیوار ہیں۔ عمارت ہیں
- مَّرْصُوْصٌسیسہ پلائی ہوئی
اللہ کو تو پسند وہ لوگ ہیں جو اس کی راہ میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیںوَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهٖ یٰقَوْمِ لِمَ تُؤْذُوْنَنِیْ وَ قَدْ تَّعْلَمُوْنَ اَنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَیْكُمْ١ؕ فَلَمَّا زَاغُوْۤا اَزَاغَ اللّٰهُ قُلُوْبَهُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ﴿5﴾
- وَاِذْاور جب
- قَالَ مُوْسٰىکہا موسیٰ نے
- لِقَوْمِهٖاپنی قوم سے
- يٰقَوْمِ لِمَ تُؤْذُوْنَنِيْاے میری قوم کیوں تم مجھ کو اذیت دیتے ہو
- وَقَدْ تَّعْلَمُوْنَحالانکہ تحقیق تم جانتے ہو
- اَنِّىْ رَسُوْلُ اللّٰهِبیشک میں اللہ کا رسول ہوں
- اِلَيْكُمْتمہاری طرف
- فَلَمَّا زَاغُوْٓاپھر جب وہ ٹیڑے ہوئے
- اَزَاغَ اللّٰهُٹیڑھا کردیا اللہ نے
- قُلُوْبَهُمْان کے دلوں کو
- وَاللّٰهُاور اللہ
- لَا يَهْدِينہیں ہدایت دیتا
- الْقَوْمَ الْفٰسِقِيْنَفاسق قوم کو
اور یاد کرو موسیٰؑ کی وہ بات جو اس نے اپنی قوم سے کہی تھی "اے میری قوم کے لوگو، تم کیوں مجھے اذیت دیتے ہو حالانکہ تم خوب جانتے ہو کہ میں تمہاری طرف اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہوں؟" پھر جب انہوں نے ٹیڑھ اختیار کی تو اللہ نے ان کے دل ٹیڑھے کر دیے، اللہ فاسقوں کو ہدایت نہیں دیتاوَ اِذْ قَالَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ یٰبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَیْكُمْ مُّصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیَّ مِنَ التَّوْرٰىةِ وَ مُبَشِّرًۢا بِرَسُوْلٍ یَّاْتِیْ مِنْۢ بَعْدِی اسْمُهٗۤ اَحْمَدُ١ؕ فَلَمَّا جَآءَهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ قَالُوْا هٰذَا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ﴿6﴾
- وَاِذْاور جب
- قَالَکہا
- عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَعیسیٰ ابن مریم نے
- يٰبَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَاے بنی اسرائیل
- اِنِّىْ رَسُوْلُبیشک میں رسول ہوں
- اللّٰهِاللہ کا
- اِلَيْكُمْتمہاری طرف
- مُّصَدِّقًا لِّمَاتصدیق کرنے والا ہوں واسطے اس کے جو
- بَيْنَ يَدَيَّمیرے آگے ہے
- مِنَ التَّوْرٰىةِتورات میں سے
- وَمُبَشِّرًۢااور خوش خبری دینے والا ہوں
- بِرَسُوْلٍایک رسول کی
- يَّاْتِيْآئے گا
- مِنْۢ بَعْدِيمیرے بعد
- اسْمُهٗٓ اَحْمَدُاس کا نام احمد ہوگا
- فَلَمَّا جَآءَهُمْپھر جب وہ آیا ان کے پاس
- بِالْبَيِّنٰتِساتھ روشن دلائل کے
- قَالُوْا هٰذَاانہوں نے کہا یہ
- سِحْرٌ مُّبِيْنٌجادو ہے کھلا
اور یاد کرو عیسیٰؑ ابن مریمؑ کی وہ بات جو اس نے کہی تھی کہ "اے بنی اسرائیل، میں تمہاری طرف اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہوں، تصدیق کرنے والا ہوں اُس توراۃ کی جو مجھ سے پہلے آئی ہوئی موجود ہے، اور بشارت دینے والا ہوں ایک رسول کی جو میرے بعد آئے گا جس کا نام احمد ہوگا مگر جب وہ ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آیا تو انہوں نے کہا یہ تو صریح دھوکا ہےوَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ وَ هُوَ یُدْعٰۤى اِلَى الْاِسْلَامِ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ﴿7﴾
- وَمَنْاور کون
- اَظْلَمُبڑا ظالم ہے
- مِمَّنِ افْتَرٰىاس سے جو گھڑے
- عَلَي اللّٰهِ الْكَذِبَاللہ پر جھوٹ کو
- وَهُوَ يُدْعٰٓىحالانکہ وہ بلایا جاتا ہو
- اِلَى الْاِسْلَامِاسلام کی طرف
- وَاللّٰهُاور اللہ
- لَا يَهْدِينہیں ہدایت دیتا
- الْقَوْمَ الظّٰلِمِيْنَظالم قوم کو
اب بھلا اُس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹے بہتان باندھے حالانکہ اسے اسلام (اللہ کے آگے سر اطاعت جھکا دینے) کی دعوت دی جا رہی ہو؟ ایسے ظالموں کو اللہ ہدایت نہیں دیا کرتایُرِیْدُوْنَ لِیُطْفِئُوْا نُوْرَ اللّٰهِ بِاَفْوَاهِهِمْ وَ اللّٰهُ مُتِمُّ نُوْرِهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْكٰفِرُوْنَ﴿8﴾
- يُرِيْدُوْنَوہ چاہتے ہیں
- لِيُطْفِئُوْاکہ بجھادیں
- نُوْرَ اللّٰهِاللہ کے نور کو
- بِاَفْوَاهِهِمْاپنے مونہوں سے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- مُتِمُّپورا کرنے والا ہے
- نُوْرِهٖاپنے نور کو
- وَلَوْ كَرِهَ الْكٰفِرُوْنَاور اگرچہ ناپسند کرتے ہوں کافر
یہ لوگ اپنے منہ کی پھونکوں سے اللہ کے نور کو بجھانا چاہتے ہیں، اور اللہ کا فیصلہ یہ ہے کہ وہ اپنے نور کو پوا پھیلا کر رہے گا خواہ کافروں کو یہ کتنا ہی ناگوار ہوهُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰى وَ دِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّیْنِ كُلِّهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُوْنَ۠ع﴿9﴾
- هُوَ الَّذِيْٓوہ اللہ وہ ذات ہے
- اَرْسَلَجس نے بھیجا
- رَسُوْلَهٗاپنے رسول کو
- بِالْهُدٰىہدایت کے ساتھ
- وَدِيْنِ الْحَقِّاور دین حق کے ساتھ
- لِيُظْهِرَهٗتاکہ غالب کردے اس کو
- عَلَياوپر
- الدِّيْنِ كُلِّهٖدین کے سارے کے سارے اس کے
- وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُوْنَاور اگرچہ ناپسند کریں مشرک
وہی تو ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا ہے تاکہ اسے پورے کے پورے دین پر غالب کر دے خواہ مشرکین کو یہ کتنا ہی ناگوار ہویٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰى تِجَارَةٍ تُنْجِیْكُمْ مِّنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ﴿10﴾
- يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَاے لوگو
- اٰمَنُوْاجو ایمان لائے ہو
- هَلْ اَدُلُّكُمْکیا میں رہنمائی کروں تمہاری
- عَلٰي تِجَارَةٍاوپر ایک تجارت کے
- تُنْجِيْكُمْبچائے تم کو
- مِّنْ عَذَابٍعذاب سے
- اَلِيْمٍدردناک
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، میں بتاؤں تم کو وہ تجارت جو تمہیں عذاب الیم سے بچا دے؟تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ تُجَاهِدُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ بِاَمْوَالِكُمْ وَ اَنْفُسِكُمْ١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَۙ﴿11﴾
- تُؤْمِنُوْنَ باللّٰهِتم ایمان لاؤ اللہ پر
- وَرَسُوْلِهٖاور اس کے رسول پر
- وَتُجَاهِدُوْنَاور تم جہاد کرو
- فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کے راستے میں
- بِاَمْوَالِكُمْاپنے مالوں کے ساتھ
- وَاَنْفُسِكُمْاور اپنی جانوں کے ساتھ
- ذٰلِكُمْ خَيْرٌیہ بات بہتر ہے
- لَّكُمْتمہارے لیے
- اِنْ كُنْتُمْاگر ہو تم
- تَعْلَمُوْنَتم علم رکھتے
ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول پر، اور جہاد کرو اللہ کی راہ میں اپنے مالوں سے اور اپنی جانوں سے یہی تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانویَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْ وَ یُدْخِلْكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ وَ مَسٰكِنَ طَیِّبَةً فِیْ جَنّٰتِ عَدْنٍ١ؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُۙ﴿12﴾
- يَغْفِرْ لَكُمْبخش دے گا تمہارے لیے
- ذُنُوْبَكُمْتمہارے گناہوں کو
- وَيُدْخِلْكُمْاور داخل کرے گا تم کو
- جَنّٰتٍباغوں میں
- تَجْرِيْبہتی ہیں
- مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُان کے نیچے سے نہریں
- وَمَسٰكِنَاور گھروں (میں
- طَيِّبَةًپاکیزہ
- فِيْ جَنّٰتِ عَدْنٍہمیشگی کے باغوں میں
- ذٰلِكَ الْفَوْزُیہی ہے کامیابی
- الْعَظِيْمُبڑی
اللہ تمہارے گناہ معاف کر دے گا، اور تم کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، اور ابدی قیام کی جنتوں میں بہترین گھر تمہیں عطا فرمائے گا یہ ہے بڑی کامیابیوَ اُخْرٰى تُحِبُّوْنَهَا١ؕ نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌ١ؕ وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ﴿13﴾
- وَّاُخْرٰىاور دوسری چیز
- تُحِبُّوْنَهَاتم محبت رکھتے ہو اس سے
- نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِمدد اللہ کی طرف سے
- وَفَتْحٌاور فتح
- قَرِيْبٌقریبی
- وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِيْنَاور خوش خبری دو مومنو کو
اور وہ دوسری چیز جو تم چاہتے ہو وہ بھی تمہیں دے گا، اللہ کی طرف سے نصرت اور قریب ہی میں حاصل ہو جانے والی فتح اے نبیؐ، اہل ایمان کو اِس کی بشارت دے دویٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْۤا اَنْصَارَ اللّٰهِ كَمَا قَالَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ لِلْحَوَارِیّٖنَ مَنْ اَنْصَارِیْۤ اِلَى اللّٰهِ١ؕ قَالَ الْحَوَارِیُّوْنَ نَحْنُ اَنْصَارُ اللّٰهِ فَاٰمَنَتْ طَّآئِفَةٌ مِّنْۢ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ وَ كَفَرَتْ طَّآئِفَةٌ١ۚ فَاَیَّدْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا عَلٰى عَدُوِّهِمْ فَاَصْبَحُوْا ظٰهِرِیْنَ۠ع﴿14﴾
- يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْااے لوگو جو ایمان لائے ہو
- كُوْنُوْٓاہوجاؤ
- اَنْصَارَ اللّٰهِاللہ کے مددگار
- كَمَا قَالَجیسے کہا تھا
- عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَعیسیٰ ابن مریم نے
- لِلْحَوَارِيّٖنَحواریوں سے
- مَنْ اَنْصَارِيْٓکون میرا مددگار ہوگا
- اِلَى اللّٰهِاللہ کی طرف
- قَالَ الْحَوَارِيُّوْنَحواریوں نے کہا
- نَحْنُہم ہیں
- اَنْصَارُ اللّٰهِاللہ کے مددگار
- فَاٰمَنَتْ طَّآئِفَةٌتو ایمان لایا ایک گروہ
- مِّنْۢ بَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل میں سے
- وَكَفَرَتْ طَّآئِفَةٌاور انکار کردیا ایک گروہ نے
- فَاَيَّدْنَاتو تائید کی ہم نے۔ مدد کی ہم نے
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاان لوگوں کی جو ایمان لائے
- عَلٰياوپر
- عَدُوِّهِمْان کے دشمنوں کے
- فَاَصْبَحُوْاتو ہوگئے وہ
- ظٰهِرِيْنَغالب آنے والے
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اللہ کے مددگار بنو، جس طرح عیسیٰ ابن مریمؑ نے حواریوں کو خطاب کر کے کہا تھا: "کون ہے اللہ کی طرف (بلانے) میں میرا مددگار؟" اور حواریوں نے جواب دیا تھا: "ہم ہیں اللہ کے مددگار" اُس وقت بنی اسرائیل کا ایک گروہ ایمان لایا اور دوسرے گروہ نے انکار کیا پھر ہم نے ایمان لانے والوں کی اُن کے دشمنوں کے مقابلے میں تائید کی اور وہی غالب ہو کر رہے