Mazhar-ul-Quran - Al-Muminoon : 117
وَ مَنْ یَّدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ۙ لَا بُرْهَانَ لَهٗ بِهٖ١ۙ فَاِنَّمَا حِسَابُهٗ عِنْدَ رَبِّهٖ١ؕ اِنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الْكٰفِرُوْنَ
وَ : اور مَنْ يَّدْعُ : جو پکارے مَعَ اللّٰهِ : اللہ کے ساتھ اِلٰهًا اٰخَرَ : کوئی اور معبود لَا بُرْهَانَ : نہیں کوئی سند لَهٗ : اس کے پاس بِهٖ : اس کے لیے فَاِنَّمَا : سو، تحقیق حِسَابُهٗ : اس کا حساب عِنْدَ رَبِّهٖ : اس کے رب کے پاس اِنَّهٗ : بیشک وہ لَا يُفْلِحُ : فلاح (کامیابی) نہیں پائینگے الْكٰفِرُوْنَ : کافر (جمع)
اور (ف 3) جو کوئی اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو پوجے جس کی اس کے پاس کوئی سند نہیں تو اس کا حساب اس کے پروردگار کے یہاں ہے ، بیشک چھٹکارا نہیں پائیں گے کافر لوگ
(ف 3) توحید کا ذکر : ان آیتوں میں فرمایا کہ جو خدا کے سوا کسی اور چیز کو پوجے گا تو وہ بالکل باطل ہے ۔ اس کے پاس عبادت غیر کی کوئی دلیل نہیں ہے اس کا حساب اس کے پروردگار کے پاس ہے ، وہ آخرت میں اس کو عذاب دے گا، بیشک کافر ہرگز آخرت میں نجات و فلاح نہیں پاویں گے اے محبوب تم دعا کرو۔ اے پروردگار میرے ، بخش دے امت کے گناہ اور رحم فرما امت پر ، اور ان کو عذاب نہ دے، تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے۔
Top