Mazhar-ul-Quran - Al-Muminoon : 116
فَتَعٰلَى اللّٰهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ١ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِیْمِ
فَتَعٰلَى : پس بلند تر اللّٰهُ : اللہ الْمَلِكُ : بادشاہ الْحَقُّ : حقیقی لَآ : نہیں اِلٰهَ : کوئی معبود اِلَّا هُوَ : اس کے سوا رَبُّ : مالک الْعَرْشِ الْكَرِيْمِ : عزت والا عرش
پس (ف 2) اللہ بہت بلندی والا برحق بادشاہ ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ عزت والے عرش کا مالک ہے
(ف 2) ان آیتوں میں فرمایا کہ اس حقیقی بادشاہ کی شان میں یہ منکر شریعت لوگ جو جوباتیں منہ سے نکالتے ہیں اور وہ بادشاہ حقیقی ان باتوں سے بری ہے ، اور جب انسان کو اس طرح پیدا کیا کہ اس میں اس کا کوئی شریک نہیں ہے تو ہر شخص کو خالص اس کی عبادت لازم ہے جو لوگ اپنے اس لازم حق کو ادا نہیں کرتے وہ کسی کا کچھ نہیں بگاڑتے ، اپنی عاقبت خراب اور برباد کرتے ہیں۔
Top