Anwar-ul-Bayan - Adh-Dhaariyat : 60
فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ یَّوْمِهِمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ۠   ۧ
فَوَيْلٌ : پس ہلاکت ہے لِّلَّذِيْنَ كَفَرُوْا : ان لوگوں کے لیے جنہوں نے کفر کیا مِنْ يَّوْمِهِمُ : ان کے اس دن سے الَّذِيْ : وہ جو يُوْعَدُوْنَ : وہ وعدہ کیے جاتے ہیں
جس دن ان کافروں سے وعدہ کیا جاتا ہے، اس دن ان کے لئے خرابی ہے
(51:60) ویل عذاب، ہلاکت، تباہی، دوذخ کی ایک وادی کا نام۔ عذاب کی شدت ۔ یوعدون : مضارع مجہول جمع مذکر غائب۔ وعد (باب ضرب) مصدر۔ ان کو وعید دی جا رہی ہے۔ ان سے وعدہ عذاب کی اجا رہا ہے۔ یومہم : مضاف مجاف الیہ۔ ان کا دن۔ مراد یوم قیامت ہے۔ ترجمہ پس تباہی ہے ان کیلئے جنہوں نے کفر کیا اس دن سے جس کا (ان سے) وعدہ کیا گیا ہے یا۔ جس کی ان کو وعید دی گئی ہے۔
Top