Urwatul-Wusqaa - Al-A'raaf : 196
اِنَّ وَلِیَِّۧ اللّٰهُ الَّذِیْ نَزَّلَ الْكِتٰبَ١ۖ٘ وَ هُوَ یَتَوَلَّى الصّٰلِحِیْنَ
اِنَّ : بیشک وَلِيّ : میرا کارساز اللّٰهُ : اللہ الَّذِيْ : وہ جس نَزَّلَ : نازل کی الْكِتٰبَ : کتاب وَهُوَ : اور وہ يَتَوَلَّى : حمایت کرتا ہے الصّٰلِحِيْنَ : نیک بندے
میرا کارساز تو بس اللہ ہے جس نے یہ کتاب نازل فرمائی اور وہی ہے جو نیک انسانوں کی کارسازی کرتا ہے
کار ساز حقیقی تو بس اللہ ہی ہے جس نے کتاب نازل فرمائی : 225: اے پیغمبر اسلام ! ان سے بر ملا کہہ دیجئے کہ میرا کار ساز اور میری بگڑی بنانے والا تو بس اللہ ہی ہے ۔ وہ آج تک سارے نیکو کار اور صالحین کی کارسازی کرتا رہا ہے اور کر رہا ہے اور یقیناً کرتا رہے گا تو پھر وہ اپنے نبی یعنی محمد رسول اللہ ﷺ کی کارسازی کیوں نہیں کرے گا جو سارے نبیوں سے افضل و اعلیٰ ہیں اور وہی ہے جس نے نبی اعظم وآخر ﷺ پر کتاب نازل فرمائی ۔ جو دنیا اور آخرت میں نافع اور سارے علوم کی جامع اور لوگوں کے بنائے ہوئے ادیان کی ناسخ ہے اور ان معبودان باطل کی حیثیت اس خالق ومالک حقیقی کے سامنے کیا ہے ؟ یعنی کچھ بھی نہیں
Top