Anwar-ul-Bayan - Al-Muminoon : 118
وَ قُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَ ارْحَمْ وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ۠   ۧ
وَقُلْ : اور آپ کہیں رَّبِّ : اے میرے رب اغْفِرْ : بخش دے وَارْحَمْ : اور رحم فرما وَاَنْتَ : اور تو خَيْرُ الرّٰحِمِيْنَ : بہترین رحم کرنے والا ہے
اور آپ یوں دعا کیجیے کہ اے میرے رب بخش دیجیے اور رحم فرمائیے بلاشبہ آپ رحم کرنے والوں میں سے سب سے بہتر رحم فرمانے والے ہیں۔
آخر میں دعا کی تلقین فرمائی (وَقُلْ رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَیْرُ الرَّاحِمِیْنَ ) (اور آپ یوں دعا کیجیے کہ اے میرے رب بخش دیجیے اور رحم فرمائیے اور آپ رحم فرمانے والوں میں سب سے بہتر رحم فرمانے والے ہیں) اس میں رسول اللہ ﷺ کو خطاب ہے امت آپ کی تابع ہے ساری امت اس فرمان پر عمل کرے اور اللہ تعالیٰ سے مغفرت و رحمت طلب کیا کریں۔ رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَیْرُ الرَّاحِمِیْنَ ولقد حصل الفراغ من تفسیر سورة المومنون فی الیلۃ الحادیۃ عشر من ربیع الاخر سنۃ 1415 ھ الحمد للہ اولاً و آخراً و ظاھراً و باطنا
Top