Anwar-ul-Bayan - Ar-Rahmaan : 3
خَلَقَ الْاِنْسَانَۙ
خَلَقَ الْاِنْسَانَ : اس نے پیدا کیا انسان کو
اس نے انسان کو پیدا کیا،
بیان کرنے کی نعمت ﴿خَلَقَ الْاِنْسَانَۙ003 عَلَّمَهُ الْبَيَانَ 004﴾ اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا فرمایا اسے بڑی بڑی نعمتیں عطا فرمائیں انہی نعمتوں میں سے یہ بھی ہے کہ ا سے علم دیا، بولنے کی صفت سے نوازا، بات کرنے کا طریقہ بتایا، بیان کرنے کی صفت عطا فرمائی، اظہار مافی الضمیر پر قدرت دی، فصاحت اور بلاغت سکھائی اسالیب کلام کا القاء فرمایا قرآن کریم کے الفاظ اور معانی اور احکام و مسائل بیان کرنے اور دوسروں کو اس کے مفاہیم بتانے اور قرآن مجید کے علاوہ بھی ایک دوسرے سے بولنے اور بات کرنے اور لکھنے اور سمجھانے پر قدرت عطا فرمائی۔ پھر ایک ہی زبان نہیں اسے بہت سی زبانیں سکھائیں اور طرق ادا بتائے، ایک زبان کا دوسری زبان میں ترجمہ کرنے کی قوت بخشی فسبحانہ ما اعظم شانہ
Top