Urwatul-Wusqaa - Ar-Rahmaan : 3
خَلَقَ الْاِنْسَانَۙ
خَلَقَ الْاِنْسَانَ : اس نے پیدا کیا انسان کو
(اس نے) انسان کو پیدا کیا
اللہ تعالیٰ ہی نے انسان کو پیدا کیا 3۔ لاریب اللہ تعالیٰ کی مخلوق کا اصل شاہکار انسان ہی ہے ایک تو اس لیے کہ وہ اشرف المخلوق ہے اور صاحب ارادہ اور اختیار بھی ہے۔ قرآن کریم نے انسانی پیدائش کے مختلف احوال و مراتب پر بار بار توجہ دلائی ہے اور ان سے اللہ تعالیٰ کی قدرت و حکمت اور بعثت یعنی بعث بعدالموت کے وقوع پر استشہاد کیا ہے اور ان کو چھ مراتب میں تقسیم کرکے بھی بتایا ہے کہ پہلا مرحلہ نطفہ ہے ، دوسرا علقہ کا ، تیسرا مضفہ کا ، چوتھا المضغتہ عظاماً کا ، پانچواں ہڈیوں کو گوشت پہنانے کا اور چھٹا خلقاً اخر کا جس میں ایسا انقلاب طارق ہوجاتا ہے۔ کہ وہ بالکل ایک دوسری ہی طرح کی خلقت ظہور میں آجاتی ہے گویا پہلے مرتبہ سے مرتبہ پانچ تک جنین کی جو حالتیں رہیں اور جس نوعیت کی مخلوق بنتی رہی وہ کوئی دوسری ہی طرح کی مخلوق تھی جس کی کوئی تعبیر نہیں بیان کی گئی کیونکہ یہ جو کچھ ہوا وہ ایک طرح سے پردہ راز ہی میں تھا اور اب اس چھٹے مرتبہ میں آکر بالکل ایک دوسری نوعیت کی چیز نمایاں ہوگئی اس کی وضاحت چونکہ ہم پیچھے سورة الحج آیت 5 ، سورة المومنون کی آیت 11 تا 15 میں بیان کرچکے ہیں ملاحظہ ہو غزوۃ الوثقٰی جلد ششم میں دونوں سورتوں کی محولہ آیات کریمات اور اس الانسان سے مراد جنس انسان ہی ہے جس میں سارے انسان داخل ہیں۔
Top