Anwar-ul-Bayan - An-Nahl : 34
فَاَصَابَهُمْ سَیِّاٰتُ مَا عَمِلُوْا وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۠   ۧ
فَاَصَابَهُمْ : پس انہیں پہنچیں سَيِّاٰتُ : برائیاں مَا عَمِلُوْا : جو انہوں نے کیا (اعمال) وَحَاقَ : اور گھیر لیا بِهِمْ : ان کو مَّا : جو كَانُوْا : وہ تھے بِهٖ : اس کا يَسْتَهْزِءُوْنَ : مذاق اڑاتے
تو ان کو ان کے اعمال کے برے بدلے اور جس چیز کے ساتھ وہ ٹھٹھے کیا کرتے تھے اس نے ان کو (ہر طرف سے) گھیر لیا
(16:34) حاق ب۔ اس نے گھیر لیا۔ وہ نازل ہوا۔ (باب ضرب) حیق سے جس کے معنی گھیر لینے کے ہیں۔ ماضی کا صیغہ واحد مذکر غائب ۔ حاق بہم ای احاط بہم۔ سیئات ما عملوا۔ سیئات۔ اعمال ِ بد۔ گناہ۔ برے کام۔ سیئات ما عملوا۔ ای جزاء سیئات اعمالہم۔ ان کے اعمال بد کی سزائیں۔ (اس دنیا میں۔ آخرت میں۔ یا ہر دو جگہ) ما کانوا بہ یستھزء ون۔ جس (عذاب۔ سزا) پر وہ تمسخر کیا کرتے تھے۔ استھزاء (استفعال) مذاق اڑانا۔
Top