Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 34
فَاَصَابَهُمْ سَیِّاٰتُ مَا عَمِلُوْا وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۠   ۧ
فَاَصَابَهُمْ : پس انہیں پہنچیں سَيِّاٰتُ : برائیاں مَا عَمِلُوْا : جو انہوں نے کیا (اعمال) وَحَاقَ : اور گھیر لیا بِهِمْ : ان کو مَّا : جو كَانُوْا : وہ تھے بِهٖ : اس کا يَسْتَهْزِءُوْنَ : مذاق اڑاتے
آخر ان کو ان کے برے اعمال کا بدلا ملا اور جس عذاب کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے اسی عذاب نے ان کو آگھیرا
34 ۔ آخر کار ان گزشتہ لوگوں کو ان کے برے اعمال کی سزائیں ملیں اور ان کی بد کرداریوں کا بدلا ان کو ملا اور جس عذاب کی ہنسی اڑایا کرتے تھے اسی عذاب نے ان کو آگھیرا اور ان کا احاطہ کرلیا ۔ یعنی ان کے اعمال بد کی سزائیں ان کو دی گئیں اور جس عذاب کی خبر سن کر وہ اس عذاب کا مذاق اڑایا کرتے تھے اسی عذاب نے ان کو ایک دن گھیر لیا اگر کفار مکہ اپنے کرتوت سے باز نہ آئے تو ایک دن ان کا بھی یہی حشر ہونا ہے۔
Top