Urwatul-Wusqaa - An-Nahl : 34
فَاَصَابَهُمْ سَیِّاٰتُ مَا عَمِلُوْا وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۠   ۧ
فَاَصَابَهُمْ : پس انہیں پہنچیں سَيِّاٰتُ : برائیاں مَا عَمِلُوْا : جو انہوں نے کیا (اعمال) وَحَاقَ : اور گھیر لیا بِهِمْ : ان کو مَّا : جو كَانُوْا : وہ تھے بِهٖ : اس کا يَسْتَهْزِءُوْنَ : مذاق اڑاتے
اس صورتحال کا نتیجہ یہ نکلا کہ جیسے کچھ ان کے کام تھے ویسے ہی برے نتیجے بھی ملے اور جس بات کی ہنسی اڑایا کرتے تھے وہی انہیں آ لگی
جیسے کچھ ان کے اعمال تھے ویسے ہی نتیجے سے وہ دوچار ہوگئے : 41۔ اس طرح ان کے اعمال کی سزائیں ان کو ملیں اور انہیں اس عذاب نے گھیر لیا جس پر وہ تمسخر کرتے تھے ، اس دنیوی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی ، انبیائے کرام کے تذکرے پڑھو تم کو معلوم ہوجائے گا کہ جب بھی کسی نبی کے مخالفین کی ہلاکت کا وقت آیا تو پہلے انکو بتا دیا گیا کہ اب تمہاری ہلاکت کا متعین وقت قریب آچکا ہے اور پھر جو وقت ان کو بتایا گیا اس سے ایک ذرا بھر بھی تاخیر نہ کی اور وہ اپنے کئے کے نتیجہ سے دو چار ہوگئے ۔
Top